HomeAboutServicesContact

Al-Asr Islamic Service

Islamic services, calendar events, and community programs. Stay updated with the latest from Al-Asr Islamic Service.

Islamic Calendar • Services • Community

Home
No categories found
🕌

Al-Asr Menu

Islamic Service Center

Quick Access

🕋
Prayer Times
💰
Donate
📖
Quran
📜
Hadith
Home
About
Services
New
Events
Soon
Islamic Calendar
Quran Classes
Religious Guidance
Community Programs
Hot
Funeral Services
Contact

Al-Asr Islamic Service Center

Your spiritual journey starts here

alasr
FEATURED IMAGE

29 Novmber 2025 Daily Islamic Calendar

📖6 min read
📅Published on November 28, 2025
👤By admin
Categories:CalendarHussaini Calendar

🌷 ‏بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ 🌷

☀ حُسینی کیلنڈر ☀

🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ

🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ

🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ

🤲 آئے حُجّتِ خُدا جلدی آئیں

💚 آج کا دن ➖ ہفتہ
🌙 𝟎𝟕 جمادی الاوّل 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟏𝟒 مگھر 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟐𝟗 نومبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی

🌙 آج 𝟎𝟕 ماہِ جمادی الاوّل کا دن نیک ہے

✋ لبیک یاحُسین علیہ السّلام
کہ میں مؤمنین کو فائدہ پہنچانے میں سب سےزیادہ کوشاں رہتا/رہتی ہوں۔

🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ:  𝟏𝟕  اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 68

قَالُوۡا حَرِّقُوۡہُ وَانۡصُرُوۡۤا اٰلِہَتَکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ فٰعِلِیۡنَ﴿۶۸﴾

۶۸۔ وہ کہنے لگے: اگر تمہیں کچھ کرنا ہےتو اسے جلا دو اور اپنے خداؤں کی نصرت کرو۔

🔘 فیصلہ ہوگیا کہ ابراہیم علیہ السّلام کو آگ میں جلا دیا جائے۔
جناب ابراہیم علیہ السّلام کو قید خانہ میں ڈال دیا گیا اور انھیں جلانے کیلئے تاریخ مقرر کردی گئی۔
بہت ساری لکڑیاں اکٹھی کی گئی اس طرح آگ روشن کی گئی کہ اوپر سے کوئی پرندہ بھی پرواز کر کے نہیں گزر سکتا تھا اور کوئی آدمی قریب نہیں جاسکتا تھا، لہٰذا اب وہ پریشان ہوئے کہ جناب ابراہیم علیہ السّلام کو کس طرح آگ میں جھونکا جائے۔
ابلیس نے انھیں منجنیق کی تدبیر سمجھائی چنانچہ جب جناب ابراہیم علیہ السّلام کو اس میں بٹھایا گیا تو ملاء اعلیٰ کے ساکنیں میں کھلبلی مچ گئی۔
فرشتوں نے کہنا شروع کیا کہ تمام روئے زمین پر یہی ایک شخص ہی تو تھا جو اللّٰه تعالیٰ کی توحید بیان کرتا تھا اور اس کی عبادت کرتا تھا۔ آج اسے جلایا جا رہا ہے۔
اللّٰه تعالیٰ نے فرمایا:
اگر وہ مجھ سے دعا کریں گے تو میں ان کی کفایت کروں گا اور انھیں بچا لوں گا۔
اس داد و فریاد میں چونکہ جناب جبرائیل علیہ السّلام پیش پیش تھے۔
اللّٰه تعالیٰ نے فرمایا کہ تم زمین پر جاؤ اور میرے خلیل کی خدمت میں اپنی خدمات پیش کرو۔
چنانچہ جبرائیل علیہ السلام چشم زدن میں حاضر ہوئے اور عرض کیا:
اے ابراہیم! میرے لائق کوئی خدمت؟
جناب خلیل نے بڑے موحدانہ انداز میں فرمایا:
اما الیک فلا واما الی رب العالمین فنعم۔
میں محتاج ضرور ہوں مگر تمہارا نہیں رب العالمین کا محتاج ہوں۔
اللّٰه تعالیٰ نے جب ان کی شان تو کل دیکھی تو آگ کا حکم دیا۔

🔘 تفسیر کبیر امام رازی، تفسیر قرطبی اور تاریخ ابنِ اثیر جلدص ۹۸ کےمطابق، جس شخص نے جناب ابراہیم علیہ السّلام کو آگ میں ڈالنے کامشورہ دیاتھا وہ ایرانی باشندہ تھا پس وہ عذاب میں گرفتار ہوا اور زمین نے اُس کو نگل لیا، اور قیامت تک وہ اُسی عذاب میں مبتلاء رہے گا۔

💖 نسبت روز
آج کا دن رسول خدا محمد مصطفیٰ صلی الله علیه وآله وسلّم سےمنسوب ھے

💛 آج کےدن کی نمازیں

جناب پیغمبر اسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
جو کوٸی بھی ہفتے کے دن 4 رکعت نماز بجا لاٸے اور نماز میں جتنے حرف بجا لاٸیگا اللّٰه تعالی ہر حرف کے عوض ایک شہید کا ثواب عطا کریگا۔
👈 دو دو رکعت کر کے نماز پڑھنی ہے۔
👈 دو رکعت نماز روزِ ہفتہ پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةً اِلی اللّٰه
👈 ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 3 مرتبہ سورہ الکافرون پڑھیں۔
👈 نماز تمام کرنیکے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی تلاوت کریں۔
👈 اسی طرح دوسری دو رکعت بجا لاٸیں۔

🌺 دوسری نماز

مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص ہفتہ کے دن 4 رکعت نماز ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی اور ایک مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کرے تو اللّٰه تعالی اسے انبیا علیھم السلام ، شہدا اور صالحین کےدرجے میں رکھے گا اور یہ لوگ سب سے بہترین ہمدم ہیں۔

💠 شبِ اتوار کی نماز

جو شبِ اتوار کی نماز پڑھےگا تو اسکو شاکروں اور صابروں کاثواب عطا کیاجائیگا۔
➖ یہ 6 رکعت نماز ہے جو دو دو رکعت کرکے پڑھی جاتی ہے۔
➖ دو رکعت نماز شبِ اتوار پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه
➖ ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد اور سات مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔

💙 آج کےاذکار
💥 یا رَبَّ العالَمین 100 مرتبہ
💥 یا حی یا قیوم 1000 مرتبہ
💥 يا غني 1060 مرتبہ

🌸 عمل براٸےحاجات

کسی بھی مصیبت یا پریشانی کے دور کرنے اور حاجات کی براری کیلٸے یہ عمل آج کے دن ہر نماز کے بعد بجا لاٸیں۔ ان شاء اللّٰه تعالی کامیابی ہوگی۔

🌷 *10 مرتبہ

الـّلـهـم صـَل ِّ عـَلـَی مـُحـَمـَّدٍ وَآل ِ مـُحـَمـَّدٍ
🌷 10 مرتبہ
اَللّٰھُمَّ صَلّ ِ عَلَی العَباس علیہ السلام
🌷 10 مرتبہ الـّلـهـم صـَل ِّ عـَلـَی مـُحـَمـَّدٍ وَآل ِ مـُحـَمـَّدٍ

📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل

🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔

❂ واجب غسل

✍🏻 حیض

👈🏻 حائض کی قسمیں

❸ عدد کی عادت رکھنےوالی عورت

مسئلہ (𝟒𝟖𝟑)
جو عورت عدد کی عادت رکھتی ہو اگر اسے اپنی عادت کی تعداد سے کم یا زیادہ دن خون آئے اور ان دنوں کی تعداد دس سے زیادہ نہ ہوتو ان تمام دنوں کوحیض قرار دے۔
اگر اس کی عادت سے زیادہ خون آئے اور دس دن سے تجاوز کر جائےتو اگر تمام کا تمام خون ایک جیسا ہوتو خون آنے کی ابتدا سے لےکر اس کی عادت کے دنوں تک حیض اور باقی خون کو استحاضہ قراردے۔
اگر آنے والا تمام خون ایک جیسا نہ ہو بلکہ کچھ دن حیض کی علامات کے ساتھ اور کچھ دن استحاضہ کی علامات کے ساتھ ہو پس اگر حیض کی علامات کے ساتھ آنے والے خون کے دنوں کی تعداد اس کی عادت کے دنوں کے برابر ہوتو ضروری ہےکہ ان دنوں کو حیض اور باقی دنوں کو استحاضہ قرار دے اور اگر ان دنوں کی تعداد جن میں خون حیض کی علامات کےساتھ آیاہو عادت کے دنوں سے زیادہ ہوتو صرف عادت کے دن حیض اور باقی دن استحاضہ ہے اور اگر حیض کی علامات کے ساتھ آنے والے خون کے دنوں کی تعداد عادت کے دنوں سے کم ہوتو ضروری ہےکہ ان دنوں کے ساتھ چند اور دنوں کو ملاکر عادت کی مدت پوری کرے اور ان کو حیض اور باقی کو استحاضہ قرار دے۔

🔸 زچگی میں آسانی

زچگی کےدرد میں کمی کیلئے عورت کے بالوں کیساتھ لہسنیا (پتھر) باندھیں تو فائدہ مند ہے۔

📖 آج کافرمان

جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام کافرمان ہے:

جب کسی بندےکا بیٹا فوت ہو جائےاور وہ اللّٰه تعالیٰ کی حمد کرےتو اللّٰه تعالیٰ کو اس سے تعجب ہوتا ہےاور فرماتا ہے: اے میرے ملائکہ دیکھو میں نے اسکی جان کو قبض کیا مگر وہ پھر بھی میری حمد کر رہاہے۔

🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

انتخاب وترتيب:
[بی۔اے نقوی]

ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس☀
شیٸر اینڈ جواٸن

🪀
+923138055414

ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے

Last Day Post

Whatsaap Link

Share this post:
Back to All Posts