HomeAboutServicesContact

Al-Asr Islamic Service

Islamic services, calendar events, and community programs. Stay updated with the latest from Al-Asr Islamic Service.

Islamic Calendar • Services • Community

Home
No categories found
🕌

Al-Asr Menu

Islamic Service Center

Quick Access

🕋
Prayer Times
💰
Donate
📖
Quran
📜
Hadith
Home
About
Services
New
Events
Soon
Islamic Calendar
Quran Classes
Religious Guidance
Community Programs
Hot
Funeral Services
Contact

Al-Asr Islamic Service Center

Your spiritual journey starts here

alasr
FEATURED IMAGE

28 Novmber 2025 Daily Islamic Calendar

📖7 min read
📅Published on November 27, 2025
👤By admin
Categories:CalendarHussaini Calendar

🌷 بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ🌷

☀ حُسینی کیلنڈر ☀

🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ

🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ

🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ

🤲 آٸے حُجّتِ خُدا جلدی آٸیں

💚 آج کا دن ➖ جمعةالمبارک
🌙 𝟎𝟔 جمادی الثّانی 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟏𝟑 مگھر 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟐𝟖 نومبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی

🌙 آج 𝟎𝟔 ماہ جمادی الثّانی کادن نیک ہے

🌷 جُمعہ مبارک

🌺 جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم کا فرمانِ مقدس ہے:

جمعہ تمام دنوں کاسردار ہےیہ عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ سےافضل ہے

🪷 گروپ/چینل العصر اسلامک سروس (ایڈمنز) کیطرف سے امام زمانہ عجل اللّٰه تعالیٰ فرجہ الشریف اور تمام مؤمنین ومؤمنات کو روزِ جمعہ مبارک ہو۔

🌺 جناب ابوجعفر امام محمد باقر علیہ السّلام فرماتےہیں:

جمعہ کےدن کوئی عمل کوئی عبادت ایسی نہیں ہےکہ جو محمد صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم وآل محمد علیہم السّلام پر صلوات بھیجنے سے بہتر وافضل ہو۔

✋ لبیک یاحُسین علیہ السّلام
کہ میں اہلبیت علیہم السّلام کےعمل جیسا عمل کرتا/کرتی ہوں۔

🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ:  𝟏𝟕  اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 67

اُفٍّ لَّکُمۡ وَلِمَا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ ؕ اَفَلَاتَعۡقِلُوۡنَ﴿۶۷﴾

۶۷۔ تف ہو تم پر اور ان (معبودوں) پر جنہیں تم اللّٰه کو چھوڑ کر پوجتے ہو، کیا تم عقل نہیں رکھتے؟

🔘 اے مشرکو! پھر تمہیں ڈوب مرنا چاہیےکہ جو مورتی ایک لفظ بھی نہ بول سکے، کسی آڑے وقت کام نہ آسکے، کسی کو ذرہ برابر نفع یا نقصان پہنچا سکے، اُس کو تم خدائی کا درجہ دے رہے ہو۔ کیا اتنی موٹی بات بھی تم نہیں سمجھ سکتے؟

💖 نسبت روزِجمعہ
آج کا دن مولا امام زمانہ عجل اللّٰه تعالی فرجه الشریف سے منسوب ھے

💛 آج کےدن کی نمازیں

💠 پہلی نماز

قاٸدالغرالمحجلین امام الراکعین مولا علی علیہ الصلاةوالسلام فرماتے ہیں:
نماز روز جمعہ چھ رکعت ہے۔ اس نماز کے پڑھنے والے کو اللّٰه تعالی جنت میں ہزار درجے بلندی عطا فرماٸے گا۔
⬅ اس کا وقت طلوعِ آفتاب کے ایک گھنٹہ بعد ہے۔
مثلاً اگر طلوع آفتاب صبح 7 بجے ہے تو نماز کا وقت 8 بجے ہوگا۔
⬅ دو دو رکعت کر کے نماز پڑھنی ہے۔
⬅ دو رکعت نماز روزِ جمعہ پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربةًاِلی اللّٰه۔
⬅ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد جو سورہ یاد ہو پڑھیں۔

💠 دوسری نماز

یعسوب الدین، انزع البطین مولا امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں:
جمعہ کے دن 4 رکعت نماز بجا لاٸیں۔
⬅ دو ، دو رکعت کر کے پڑھنی ہے۔
⬅ دو رکعت نماز روزِ جمعہ پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةً الی اللّٰه۔
⬅ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 15 پندرہ مرتبہ آیت الکرسی پڑھیں۔
⬅ نماز کے 70 مرتبہ پڑھیں۔
أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ رَبّی وَاَتُوبُ اِلَیہ
⬅ اور 50 مرتبہ پڑھیں۔
لَاحَولَ وَلَاقُوَّةَ اِلَّابِاللّٰہ

💠 تیسری نماز

مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جمعہ کے دن طلوع آفتاب سے لیکر زوال آفتاب تک 4 رکعت نماز پڑھیں۔
⬅ دو ، دو رکعت کر کے پڑھنی ہے۔
⬅ دو رکعت نماز روزِ جمعہ پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةً الی اللّٰه۔
⬅ پہلی اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ الملک اور سورہ حٰم سجدہ کی تلاوت کریں۔
⬅ حق تعالی نماز پڑھنے والے کو جنت میں داخل کریگا، اس خاندان کیلٸے اسکی شفاعت قبول فرماٸیگا، اسکو قبر تنگی اور حشر کی ہولناکیوں سے محفوظ رکھے گا۔

💠 نماز شبِ ہفتہ

جناب پیغمبر اسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتےہیں:
جو شخص یہ نماز پڑھےتو اللّٰه تعالیٰ اسے اور اسکےوالدین کو بخش دیگا اور اسے ان افراد میں شمار کریگا جنکی شفاعت محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کرینگے۔
➖ نماز چار رکعت ہے جو دو دو رکعت کرکے پڑھنی ہے۔
➖ دو رکعت نماز شبِ ہفتہ پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه۔
➖ ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد، تین مرتبہ آیت الکرسی اور ایک مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔

💙 آج کےاذکار
💥 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ 100 مرتبہ
💥 یَا ذُاالجَلَالِ وَالاِکرَام 1000 مرتبہ
💥 یَا نُورُ 256 مرتبہ

💜 عمل براٸےحاجات

آج کےدن نماز جمعہ یا عصر کے بعد 500 مرتبہ یہ تسبیح تلاوت کریں۔ یا ہر نماز کے بعد دس مرتبہ پڑھیں۔
➖ انشاء اللّٰه تعالیٰ تمام نیک حاجات کیلٸے مجرب ہے۔

🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلَی الحُجَّةِ بنِ الحَسن علیہ السّلام

📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل

🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔

❂ واجب غسل

✍🏻 حیض

👈🏻 حائض کی قسمیں

❸ عدد کی عادت رکھنےوالی عورت

مسئلہ (𝟒𝟖𝟐)
جو عورتیں عدد کی عادت رکھتی ہیں انکی دو قسمیں ہیں:

【1】 وہ عورت جس کے حیض کے دنوں کی تعداد یکے بعد یگرے دو مہینوں میں یکساں ہو لیکن اسکے خون آنے کا وقت ایک نہ ہو اس صورت میں جتنے دن اسے خون آئے وہی اس کی عادت ہوگی۔
مثلاً اگر پہلے مہینے میں اسے پہلی تاریخ سے پانچویں تاریخ تک اور دوسرے مہینے میں گیارہویں سے پندرہویں تاریخ تک خون آئے تواس کی عادت پانچ دن ہوگی۔

【2】 وہ عورت جسے یکے بعد دیگرے دو مہینوں میں سے ہر ایک میں تین یا تین سے زیادہ دنوں تک خون آئے اور ایک یا اس سے زائد دنوں کیلئے بند ہو جائے اور پھر دوبارہ خون آئے اور خون آنے کاوقت پہلے مہینے اور دوسرے مہینے میں مختلف ہو اس صورت میں اگر ان تمام دنوں کی تعداد جن میں خون آیا ہے بمع ان درمیانی دنوں کے جن میں خون بند رہا ہے دس سے زیادہ نہ ہو اور دونوں مہینوں میں سے ہر ایک میں ان کی تعداد بھی یکساں ہوتو وہ تمام دن جن میں خون آیاہے اس کے حیض کی عادت کے دن شمار کئے جائیں گے اور ان درمیانی دنوں میں جن میں خون نہیں آیا احتیاط کرتے ہوئےجو کام پاک عورت پر واجب ہیں انجام دے اور جو کام حائض پر حرام ہیں انہیں ترک کرے۔
مثلاً اگر پہلے مہینے میں اسے پہلی تاریخ سے تیسری تاریخ تک خون آئے اور پھر دو دن کے لئے بند ہو جائے اور پھر دوبارہ تین دن خون آئے اور دوسرے مہینے میں گیارہویں سے تیرہویں تک خون آئے اوردو دن کے لئے بندہوجائے اورپھردوبارہ تین دن خون آئے تواس عورت کی عادت چھ دن کی ہوگی۔
اگر پہلے مہینے میں اسے آٹھ دن خون آئے اور دوسرے مہینے میں چاردن خون آئے اور پھر بند ہو جائے اور پھر دوبارہ آئے اورخون کے دنوں اوردرمیان میں خون بند ہو جانے والے دنوں کی مجموعی تعداد آٹھ دن ہو تو یہ عورت عدد کی عادت نہیں رکھتی بلکہ مضطربہ شمار ہوگی جس کاحکم بعد میں بیان کیاجائے گا۔

🔶 ہر آفت و مصیبت سےنجات

جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام فرماتےہیں:
اگر ہر جمعہ کو سورہ صافات پڑھے تو تمام افتوں سے بچا رہے گا دنیا کی ہر مصیبت دور ہو جائے گی اور وسیع رزق عطا ہوگا۔ اس کے جان مال اور اولاد کو اللّٰه تعالیٰ شیطان کے شر سے محفوظ رکھے گا ہر ظالم سرکش سے اس کو بچائے گا۔ اگر اسی دن رات میں مر جائے تو شہید مرے گا اور شہیدوں کے ہمراہ داخل جنت ہوگا۔

📖 آج کا فرمان

جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام کافرمان ہے:

جس مؤمن کا بیٹا مر جائےوہ خواہ صبر کرے یا نہ کرے اسکا ثواب بہرحال جنت ہے۔

🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

انتخاب وترتيب۔
[بی۔اے نقوی]

ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس ☀
شیٸر اینڈ جواٸن

🪀
+923138055414

ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے

Share this post:
Back to All Posts