
What is meant by husband and wife being each other’s clothing?
میاں بیوی کے ایک دوسرے کا لباس ہونے سے کیا مراد ہے؟
عورتیں مردوں کیلئے لباس ہیں، اسی طرح مرد بھی عورتوں کیلئے لباس ہیں۔
جس طرح دونوں کا مقام، اہمیت اور ضرورت کے لحاظ سے یکساں ہے، اسی طرح دونوں کیلئے تعبیر بھی یکساں ہے۔
اس ارشاد میں لطافت ملاحظہ فرمائیں کہ میاں بیوی ایک دوسرے کیلئے لباس ہیں اور لباس کی خصوصیات یہ ہیں :
≋1≋ لباس جسم کیلئے زیب و زینت کا باعث ہے۔
≋2≋ لباس انسان کیلئے ساتر اور بدن کو چھپانے کاسامان ہے۔
≋3≋ لباس سے انسان کا جسم محفوظ رہتا ہے۔
≋4≋ لباس اور جسم میں نہایت قریبی ربط ہے اور ان کےدرمیان کسی شے کا فاصلہ نہیں۔
≋5≋ لباس انسان کیلئے باعث سکون ہے۔
اور یہی خصوصیات میاں بیوی کے درمیان بھی موجود ہیں کہ دونوں ایک دوسرے کیلئے زیب و زینت اور عزت کا باعث ہیں۔
دونوں ایک دوسرے کی ستر پوشی کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو منحرف اور سرکش ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں۔
دونوں میں ارتباط بھی اس قدر نزدیک ہےکہ اور کوئی شے ان کے درمیان حائل نہیں ہو سکتی نیز میاں بیوی کو ایک دوسرے سے سکون بھی میسر آتا ہے۔
📗تفسیر الکوثر آیت 187 کی تفسیر