HomeAboutServicesContact

Al-Asr Islamic Service

Islamic services, calendar events, and community programs. Stay updated with the latest from Al-Asr Islamic Service.

Islamic Calendar • Services • Community

Home
No categories found
🕌

Al-Asr Menu

Islamic Service Center

Quick Access

🕋
Prayer Times
💰
Donate
📖
Quran
📜
Hadith
Home
About
Services
New
Events
Soon
Islamic Calendar
Quran Classes
Religious Guidance
Community Programs
Hot
Funeral Services
Contact

Al-Asr Islamic Service Center

Your spiritual journey starts here

alasr
FEATURED IMAGE

27 October 2025

📖7 min read
📅Published on October 26, 2025
👤By admin
Categories:CalendarHussaini Calendar

🌷 بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ 🌷

☀ حُسینی کیلنڈر ☀

🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ

🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ

🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ

🤲 آٸےحُجّتِ خُدا جلدی آٸیں

💚 آج کا دن ➖ سوموار
🌙 𝟎𝟒 جمادی الاوّل 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟏𝟏 کاتک 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟐𝟕 اکتوبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی

🌙 آج 𝟎𝟒 جمادی الاوّل کا دن نیک ہے

✋ لبیک یاحُسین علیہ السّلام
کہ پاکیزگی اور دل کی طہارت کیلئے میں لباس کو اونچا رکھتا ہوں۔

🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ:  𝟏𝟕  اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 35

کُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَۃُ الۡمَوۡتِ ؕ وَنَبۡلُوۡکُمۡ بِالشَّرِّ وَالۡخَیۡرِ فِتۡنَۃً ؕ وَاِلَیۡنَا تُرۡجَعُوۡنَ﴿۳۵﴾

۳۵۔ ہر نفس کو موت (کا ذائقہ) چکھنا ہےاور ہم امتحان کے طورپر برائی اور بھلائی کے ذریعے تمہیں مبتلا کرتے ہیں اور تم پلٹ کر ہماری ہی طرف آؤ گے۔

🔘 نفس ذات کو کہتے ہیں۔ جیسے ہم کہتے ہیں:
بنفس نفیس آیا، یعنی بذات خود آیا۔
پھر ذات انسان کیلئے استعمال ہونے لگا، جیسے فرمایا:
ہُوَ الَّذِیۡ خَلَقَکُمۡ مِّنۡ نَّفۡسٍ ۔
(اعراف: 189)
پھر روح کے معنوں میں استعمال ہونے لگا۔
اسی سے خون کیلئے نفس کا استعمال ہونے لگا۔
چنانچہ کہا جاتا ہے نفس سائلہ اچھلنے والا خون۔
موت، جسم کی روح سے جدائی کا نام ہے۔ خود روح کیلئے موت نہیں ہے۔

خیر کے ذریعے آزمائش، شر کے ذریعے آزمائش سے زیادہ مشکل ہوتی ہے۔
غربت شر ہے۔ اس میں ممکن ہےکہ انسان کامیاب رہے، لیکن دولت خیر ہے، اس آزمائش میں کامیاب رہنا زیادہ مشکل ہے۔
اسی طرح محکوم ہونا بہتر ہے، شاید انسان صبر کرے۔ لیکن حاکم ہونا خیر ہے، اس میں کامیابی بہت کم نظر آتی ہے۔

قارئین محترم!
یہاں شر اور خیر سے بالاتفاق نیکی اور بدی مراد نہیں ہے بلکہ اس سےرنج وراحت، مفلسی اور امیری، بیماری اور صحت وغیرہ مراد ہے۔
الغرض ہر اچھی اور پسندیدہ چیز خیر ہےاور ہر ناپسندیدہ چیز شر ہے۔

ارشاد قدرت ہےکہ
ان حالات میں مبتلا کرکے ہم لوگوں کی آزمائش کرتے ہیں تاکہ دیکھا دکھایا جائےکہ اس کی عطا کردہ نعمتوں کا شکریہ کون ادا کرتا ہے اور اس کی نازل کرتا مصیبتوں پر صبر کون کرتا ہے؟
لہذا عقلمندی کا تقاضہ یہ ہےکہ ہر حالت میں آزمائشی پہلو کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے اور اس آزمائش سے کامیاب ہو کر نکلنے کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔

💖 نسبت روز
آج کا دن مولا امام حسن مجتبی علیہ السّلام اور سیدالشہدا مولا امام حسین علیہ السّلام سے منسوب ھے

💛 آج کےدن کی نمازیں

پیغمبر اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ آج کے دن کی 4 رکعت نماز پڑھنے کا بہت ثواب ہے۔
➖ دو دو رکعت کر کے نماز پڑھیں۔
➖ دو رکعت نماز روزِ سوموار پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةًاِلی اللّٰه۔
👈 پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد آیت الکرسی پڑھیں۔
👈 دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ توحید پڑھیں اور نماز تمام کریں۔
👈 دوسری دو رکعت کی پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ فلق پڑھیں۔
👈 دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ والناس پڑھیں۔
➖ پھر نماز تمام کر کے 10 مرتبہ پڑھیں۔
أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ رَبِّی وَاَتُوبُ اِلَیہ

whatsaap link

🌺 دوسری نماز

مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص سوموار کے دن 10 رکعت نماز ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 10 مرتبہ سورہ توحید پڑھے۔ تو اللّٰه تعالی قیامت کے دن اس کیلٸے ایک نور مقرر فرماٸیگا جو اسکے کھڑے ہونیکی جگہ کو روشن کر دیگا اور سبھی اہلِ محشر اس پر رشک کرینگے۔

💠 نماز شبِ منگل

یہ دو رکعت نماز ہے۔ جسکی نیت یوں ہےکہ
دو رکعت نماز شبِ منگل پڑھتا/پڑھتی قُربَةًاِلَی اللّٰه۔
➖ پہلی رکعت میں سورہ الحمد کےبعد ایک مرتبہ سورہ قدر (اناانزلنا) پڑھیں اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کےبعد 7 مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔

💙 آج کےاذکار
💥 یا قاضیَ الحاجات 100 مرتبہ
💥 سُبحانَ اللهِ وَ الحَمدُ لِلّهِ 1000 مرتبہ
💥 یا لطیف 129 مرتبہ

💙 عمل براۓحلال مشکلات

اپنی شرعی حاجات کو پورا کرنے کیلٸے آج کے دن ہر نماز کے بعد یہ عمل بجا لاٸیں۔

💖 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلَی الحَسن علیہ السلام
10 مرتبہ
💖 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلَی الحُسین علیہ السلام
10 مرتبہ۔

📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل

🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔

❂ واجب غسل

✍🏻 استحاضہ

استحاضہ کے احکام 👇

مسئلہ (𝟒𝟐𝟎)
اگر نماز کےدوران خون بند ہو جائے اور مستحاضہ کو معلوم نہ ہوکہ باطن میں بھی خون بند ہوا ہے یا نہیں یا نہ جانتی ہو کہ آیا اتنی دیر پاک رہ سکےگی جس میں طہارت کرکے مکمل نماز یا اسکا حصہ ادا کر سکے تو احتیاط واجب کی بناپر ضروری ہےکہ اپنے وظیفے کےمطابق وضو یا غسل کرے اور نماز کو دوبارہ پڑھے۔

مسئلہ (𝟒𝟐𝟏)
اگر کسی عورت کا استحاضہ کثیرہ، متوسطہ ہو جائےتو ضروری ہےکہ پہلی نماز کیلئے کثیرہ کا عمل اور بعد کی نمازوں کیلئے متوسطہ کا عمل بجا لائے۔
مثلاً اگر ظہر کی نماز سے پہلے استحاضہ کثیرہ، متوسطہ ہو جائے تو ضروری ہےکہ ظہر کی نماز کیلئے غسل کرے اور نماز عصر ومغرب وعشاء کیلئے صرف وضو کرے لیکن اگر نماز ظہر کیلئے غسل نہ کرے اور اسکے پاس صرف نماز عصر کیلئے وقت باقی ہوتو ضروری ہےکہ نماز عصر کیلئے غسل کرے اور اگر نماز عصر کیلئے بھی غسل نہ کرے تو ضروری ہےکہ نماز مغرب کیلئے غسل کرے اور اگر اس کیلئے بھی غسل نہ کرے اور اس کے پاس صرف نماز عشاء کیلئے وقت ہوتو نماز عشاء کیلئے غسل کرنا ضروری ہے۔

🔶 بیماریوں سےشفا

جس کو کوئی بیماری، درد، تکلیف ہوتو سورہ لقمان کو لکھ کر دھو کر پینے سے شفا ملےگی۔

📖 آج کافرمان

جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام کافرمان ہے:

قبر کو اسکی مٹی کےسوا اور کسی مٹی سے لیپا پوچی نہ کرو۔

🟠 برزخ کا سفرنامہ

≋ ایک بےدین شخص کی برزخی زندگی، قرآن واہلبیت علیہم السّلام کےفرامین کی نگاہ میں ≋

🔹 قسط نمبر: ⑦⑨

👈🏻 تیسرا باب:
وادی برھوت سے قیامت تک

✍🏻 اِغلام بازی کےگناہ پر عذاب کی شدت

ان تمام باتوں کےباوجود میں قدرے خوش تھا اور سوچ رہا تھا:
شاید میری سزا پوری ہو چکی ہے۔
میں نے جلدی اٹھ کر کـــــردار سےکہا:
میں جانے کیلئے تیار ہوں، میں جلدازجلد اس منحوس علاقے سے نکلنا چاہتا تھا۔
مجھے کیا خبر تھی کہ ابھی اس سےبھی زیادہ خطرناک علاقوں سے مجھے گزرنا تھا اور بہت سے عذاب دینےوالوں اور عذاب سہنےوالے افراد کو دیکھنا تھا۔

ہم دراصل ایک بہت ہی خطرناک اور بلاؤں ومصیبتوں سے پُرعلاقے کیطرف جا رہے تھے۔
ایسی جگہ جہاں صرف اللّٰه تعالیٰ کے قہر کی فرمانروائی تھی، ایسی جگہ جہاں اللّٰه تعالیٰ کے فرشتے آگ کے تازیانے لئے مجھ جیسے گنہگاروں کے منتظر تھے۔

ہم اس سرزمین سےکئی کلومیٹر دُور تھےکہ انتہائی غلیظ بدبو آنےلگی، یہ بدبو انسان کو بےحال کر دینیوالی تھی۔
جیسےجیسے ہم آگے جا رہے تھے بدبو کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہاتھا اور مختلف آوازیں آنا بھی شروع ہو گئی تھیں۔
اس علاقےمیں پہنچ کر میں نےکچھ لوگوں کو دیکھا جو خود میری طرح، مختلف قسم کے عذابوں میں گرفتار تھے۔
وہ مسلسل چیخ چیخ کر یہ کہہ رہے تھے:
ہم جل گئے،
ہم راکھ ہو گئے،
کوئی ہے جو ہماری مدد کرے،
ہمیں مار دوتاکہ ہمیں اس عذاب سے نجات مل جائے۔
لیکن کوئی شخص انکی فریاد سننےوالا نہ تھا اور نہ کسی کو انکی باتوں پر دھیان دینےکی فرصت تھی۔
ان میں ہرشخص آگ کے ایک تابوت میں بند تھا جسکو چھ اطراف سے بڑی بڑی کیلوں کیساتھ بند کیا گیا تھا۔
اُن کیلوں پر زورزور سےضربیں لگائی جا رہی تھیں تاکہ وہ ان تابوتوں کےاندر دبا دیئے جائیں۔
آگ کی شدید حرارت کوجہ سے انکا پسینہ تابوتوں کے تختوں سے باہر نکل رہا تھا۔
اس پسینے سے اٹھنےوالی انتہائی غلیظ بدبو پورے علاقےمیں پھیلی ہوئی تھی۔
اگر اس پسینےکا ایک قطرہ اس دُنیا میں گراد دیا جائےتو کئی قومیں ہلاک ہو جائیں گی۔

میں نے کـــــردار سے پوچھا:
ان بدبختوں نے ایسا کونسا گناہ انجام دیا ہے جس پر انہیں اتنا دردناک عذاب دیا جا رہاہے۔
اس نےکہا:
اس جگہ پر دو قسم کےلوگ عذاب میں مبتلا ہیں:
ایک وہ لوگ جو تمہاری طرح دُنیا میں اِغلام بازی جیسے گھناؤنے فعل کا ارتکاب کرتے تھے اور دوسرے وہ زناکار جو مقام پاخانہ سے زنا کے مرتکب ہوتے تھے۔

✍ جـــــاری ہے۔ (ان شاءاللّٰه تعالیٰ)

🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

انتخاب وترتيب۔
[بی۔اے نقوی]
ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس ☀
شیٸر اینڈ جواٸن

🪀
+923138055414

ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے

Share this post:
Back to All Posts