Islamic services, calendar events, and community programs. Stay updated with the latest from Al-Asr Islamic Service.
Islamic Calendar • Services • Community

🌷 بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ 🌷
☀ حُسینی کیلنڈر ☀
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ
🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ
🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ
🤲 آٸےحُجّتِ خُدا جلدی آئیں
💚 آج کا دن ➖ جمعرات
🌙 𝟎𝟓 جمادی الثّانی 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟏𝟐 مگھر 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟐𝟕 نومبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی
🌙 آج 𝟎𝟓 ماہ جمادی الثّانی کا دن نیک ہے
😢 وفات ابنِ ابی الحدید رحمۃ اللّٰه علیہ
عِزّالدین ابوحامد عبدالحمید بن ہبةاللّٰه المعروف ابن ابی الحدید رحمۃ اللّٰه علیہ 5 جمادی الثّانی 656 ھجری میں فوت ہوئےاور بغداد میں مدفن ہیں۔
آپ اپنےزمانے کے اہلسنت کے ایک عظیم شاعر، ادیب اور امیرالمؤمنین علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام کےکلام نہج البلاغہ کے شارح تھے۔
آپ فقہی اعتبار سےشافعی اور کلامی اعتبار سےمعتزلی تھے لیکن اس کے باوجود امام علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام کو سب سے افضل سمجھتے تھے۔
امیرالمؤمنین علیہ الصلاۃ والسّلام کےخلاف قیام کرنےوالوں کو باغی، فاسق اور اہل دوزخ سمجھتے تھےمگر یہ کہ وہ توبہ کریں۔
امیرالمؤمنین علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام کی شان میں آپ کا لکھا ہوا قصیدہ عینیہ امام علیہ الصلاۃ والسّلام کی ضریح کےگرد طلا سے لکھا گیا ہے۔
🌸 ولادت ابنِ داؤد حلی رحمۃ اللّٰه علیہ
ابومحمد تقی الدین حسن بن علی بن داؤد حلی المعروف ابنِ داؤد حلی رحمۃ اللّٰه علیہ کی ولادت 5 جمادی الثّانی 647 ھجری میں شہر حلہ میں ہوئی۔
آپ رحمۃ اللّٰه علیہ ساتویں صدی ہجری کےشیعہ امامیہ کےعالم، فقیہ، ادیب اور شاعر اور ماہر علم الرجال ہیں۔
آپ رحمۃ اللّٰه علیہ علامہ حلی رحمۃ اللّٰه علیہ کےمعاصر ہیں۔
آپ رحمۃ اللّٰه علیہ کےبرجستہ اساتید میں محقق حلی رحمۃ اللّٰہ علیہ، سید جمال الدین احمد بن طاووس رحمۃ اللّٰہ علیہ، سید عبد الکریم بن سید احمد بن طاووس رحمۃ اللّٰه علیہ قابل ذکر ہیں۔
✋ لبیک یاحُسین علیہ السّلام
کہ میں جہنم کی آگ سے ڈرتا/ڈرتی ہوں۔
🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ: 𝟏𝟕 اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 66
قَالَ اَفَتَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مَالَا یَنۡفَعُکُمۡ شَیۡئًا وَّلَایَضُرُّکُمۡ ﴿ؕ۶۶﴾
🔘 ابراہیم نے کہا: تو پھر تم اللّٰه کو چھوڑ کر انہیں کیوں پوجتے ہو جو تمہیں نہ فائدہ پہنچا سکتے ہیں اور نہ نقصان؟
🔘 اگر یہ بول بھی نہیں سکتے اور دیگر بتوں کے ریزہ ریزہ کرنے والے کا بھی نہیں بتا سکتے تو تم ایسی بے بس چیز کی پوجا کیوں کرتے ہو۔
💖 مناسبت روز
آج کا دن مولا امام حسن عسکری علیه السّلام سے منسوب ھے
💛 آج کےدن کی نمازیں
پیغمبر اسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
جو شخص جمعرات کے دن عصر کی نماز کے بعد یہ دو رکعت نماز بجا لاٸیگا تو اللّٰه تعالی اسے جنت اور جہنم میں موجود تعداد جتنی حسنات عطا کریگا۔
👈 دو رکعت نماز روزِ جمعرات پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةًاِلی اللّٰه۔
👈 ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد پانچ مرتبہ سورہ نصر اور پانچ مرتبہ سورہ کوثر تلاوت کریں۔
👈 نماز کے بعد 40 مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کریں اور پھر 40 مرتبہ استغفار پڑھیں۔
اَستَغفِرُاللّٰهَ رَبّی وَاَتُوبُ اِلَیہِ
💠 دوسری نماز
مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص جمعرات کے دن دو رکعت نماز بجا کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 10 مرتبہ سورہ توحید پڑھے تو فرشتے پیغام خدا لیکر حاضر ہونگے کہ تمہاری جو بھی حاجت ہے بیان کر کہ وہ پوری کی جاٸے۔
➖ نماز کی نیت اوپر بیان پہلی نماز کیطرح کرنی ہے۔
➖ ماخذ۔ مفاتیح الجنان۔
💠 نماز واسطےادائے حق والدین
جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نےفرمایا ہے:
کہ ہر جمعرات مغرب وعشاء کےدرمیان دورکعت نماز پڑھیں۔
(دورکعت نماز پڑھتا/پڑھتی ہوں واسطے ادائے حق والدین قُربَةًاِلَی اللّٰه)
ہر رکعت میں سورہ الحمد کےبعد آیت الکرسی اور چاروں قل شریف ہر ایک پانچ مرتبہ پڑھیں اور نماز کےبعد پندرہ مرتبہ استغفار کریں۔
أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ وَّأَتُوْبُ إِلَیْهِ.
اور ثواب والدین کو بخشیں بہ تحقیق کہ اس نے اپنے والدین کاحق ادا کر دیا۔
💠 نمازِ شب جمعہ
جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتےہیں:
جو شخص نماز شبِ جمعہ کو پڑھےگا اور امت مسلمہ کےحق میں دعا کرےگا تو اللّٰه تعالیٰ اسکی دعا مستجاب کرےگا۔
یہ دو رکعت نماز ہے۔
دو رکعت نماز شبِ جمعہ پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه۔
➖ ہر رکعت میں سورہ الحمد کےبعد 70 مرتبہ سورہ اخلاص اور 70 مرتبہ أَسْتَغْفِرُ اللّٰه کہے۔
💙 آج کے اذکار
💥 لااِلهَ اِلَّا اللّٰه المَلک الحقُّ المُبین 100 مرتبہ
💥 یاغَفُورٌ یا رَحيمٌ 1000 مرتبہ
💥 یا رزاق 308 مرتبہ
💜 عمل براۓ حاجات
آج کے دن کسی ایک نماز کے بعد 500 مرتبہ یہ تسبیح تلاوت کریں۔یا ہر نماز کے بعد دس دس مرتبہ بھی پڑھ سکتے ہیں۔
👈 عمل جس نیک حاجت کو دل میں لیکر شروع کریں گے انشاء اللّٰه تعالیٰ ضرور پوری ہوگی۔
👈 اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں۔
💜 اَللّٰھُمَّ صَلّ عََلٰی الحَسن بن علی علیہ السلام
💛 عمل براٸے حاجات
آج کے دن ہر نماز کے بعد یہ عمل بجا لاٸیں۔
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی موسٰی بن جعفر علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی علی بن موسٰی علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی محمد بن علی علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی علی بن محمد علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
➖ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں۔
➖ عمل کے بعد دعا مانگیں۔ انشاء اللّٰه تعالیٰ جس نیک مقصد کیلٸے دعا کریں جلد پوری ہوگی۔
📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل
🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔
❂ واجب غسل
✍🏻 حیض
👈🏻 حائض کی قسمیں
❷ وقت کی عادت رکھنےوالی عورت
مسئلہ (𝟒𝟖𝟎)
وقت کی عادت رکھنےوالی عورت اپنی عادت کےعلاوہ وقت میں آنے والے خون کو حیض قرار نہیں دے سکتی، لہٰذا اگر اسے عادت کا ابتدائی وقت معلوم ہو مثلاً ہر مہینے کی پہلی کو خون آتاہو اور کبھی پانچویں اور کبھی چھٹی کو خون سے پاک ہوتی ہو چنانچہ اسے کسی ایک مہینے میں بارہ دن خون آئےاور وہ حیض کی نشانیوں کے ذریعے اس کی مدت معین نہ کر سکے تو ضروری ہےکہ مہینے کی پہلی کو حیض کی پہلی تاریخ قرار دے اور اسکی عادت کی درمیانی یا آخری تاریخ معلوم ہو چنانچہ اگر اسے دس دن سے زیادہ خون آئےتو ضروری ہےکہ اس کاحساب اس طرح کرے کہ آخری یا درمیانی تاریخ میں سے ایک اس کی عادت کے دنوں کے مطابق ہو۔
مسئلہ (𝟒𝟖𝟏)
جو عورت وقت کی عادت رکھتی ہو اور اسے دس دن سے زیادہ خون آئے اور اس خون کو مسئلہ 𝟒𝟕𝟗 میں بتائے گئے طریقے سے معین نہ کرسکے تو اسے اختیار ہےکہ تین دن سے دس دن تک جتنے دن حیض کی مقدار کے مناسب سمجھے حیض قرار دے۔
بہتر یہ ہےکہ سات دنوں کو حیض قرار دے۔
لیکن ضروری ہےکہ جن دنوں کووہ حیض قرار دے وہ دن اس کی عادت کے وقت کےمطابق ہوں جیساکہ پچھلے مسئلے میں بیان کیاجا چکا ہے۔
🔶 بری نظر سے حفاظت
لہسنیا (پتھر) کو بچے کے گلے میں لٹکانے سے بچہ بری نظر سے بچا رہتا ہے۔
📖 آج کا فرمان
جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام کافرمان ہے:
اللّٰه تعالیٰ جب کسی بندہ سے محبت کرتا ہےتو اسکی محبوب ترین اولاد کی روح قبض کر لیتا ہے۔
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
انتخاب وترتيب
[بی۔اے نقوی]
ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس ☀
شیٸر اینڈ جواٸن
🪀
+923138055414
ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے