
26 October 2025
🌷 بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ 🌷
☀ حُسینی کیلنڈر ☀
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ
🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ
🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ
🤲 یَاحُجّتِ خُدا جلدی آئیں
💚 آج کا دن ➖ اتوار
🌙 𝟎𝟑 جمادی الاوّل 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟏𝟎 کاتک 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟐𝟔 اکتوبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی
🌙 آج 𝟎𝟑 ماہِ جمادی الاوّل کا دن نیک ہے
✋ لبیک یَاحُسین علیہ السلام
کہ میں اللّٰه تعالیٰ پر نیک اعتماد رکھتا/رکھتی ہوں۔
🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ: 𝟏𝟕 اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 34
وَمَا جَعَلۡنَا لِبَشَرٍ مِّنۡ قَبۡلِکَ الۡخُلۡدَ ؕ اَفَا۠ئِنۡ مِّتَّ فَہُمُ الۡخٰلِدُوۡنَ ﴿۳۴﴾
۳۴۔ ہم نے آپ سے پہلے بھی کسی انسان کو حیات جاودانی نہیں دی تو کیا اگر آپ انتقال کر جائیں تو یہ لوگ ہمیشہ رہیں گے؟
🔘 مشرکین اپنے آپ کو یہ تسلی دیتے تھےکہ جب محمد صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم اس دنیا سے رخصت ہو جائیں گے تو ہم اور ہمارے معبود کو اس شخص سے تحفظ ملے گا۔
جواب میں فرمایا:
محمد صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم دنیا سے رخصت ہو جائیں تو تمہیں حیات جاودانی نہیں ملے گی، تم نے بھی مرنا اور نابود ہونا ہے۔
لہٰذا تم محمد صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم کے بعد کسی کامیابی کی امید نہ رکھو۔ ہو سکتا ہے تم پہلے مر جاؤ۔
قارئین محترم!
انسان کی یہ طبعی کمزوری ہےکہ جب اسکا کسی سے بغض و عناد حد سے بڑھ جائےتو پھر وہ اتنا اپنی زندگی کا خواہش مند نہیں رہتا جتنا اپنے مخالف کی موت کی تمنا کرتا ہے۔
کفار کا پیغمبرِاسلام صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم کے ساتھ بھی کچھ اسی قسم کا معاملہ تھا۔
جب انہوں نے دیکھا کہ ان کی کوشش اور کاوشوں کے باوجود اسلام پھر بھی پھیل رہا ہے اور روز بروز ترقی کر رہا ہے تو اب وہ اپنی طفل تسلی کیلئے پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم کی موت کی آرزو کرنے لگے اور کہنے لگے:
ہم اس کے بارے میں موت کی گردش کے منتظر ہیں، ایک نہ ایک دن تو ان کی زندگی کا چراغ گل ہو جائےگا تو اس کے ساتھ ان کا دین بھی ختم ہو جائےگا۔
اس ایت میں کفار کی اس طفلانہ بلکہ احمقانہ خواہش کا جواب دیا جا رہا ہے۔
💖 نسبت روز
آج کا دن یعسوب الدین، انزع البطین مولا امیرالمومنین امام علی ابن ابی طالب علیہ السّلام اور سیدةالنسآ ٕالعالمین السیدہ فاطمة زهراء سلام الله علیہا سے منسوب ھے۔
💛 آج کےدن کی نمازیں
پیغمبر خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
اتوار کے دن سورج نکلنے کے پہلی ساعت میں دو رکعت نماز بجا لاٸیں۔ اس نماز کے پڑھنے والے کو
👈 جہنم سے آزادی
👈 نفاق سے پاکی
👈 اور عذاب سے امان ملے گی۔
➖ دو رکعت نماز روزِ اتوار پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةً اِلی اللّٰه
➖ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد جو سورہ یاد ہو پڑھیں۔
💠 دوسری نماز
مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص اتوار کے دن 4 رکعت نماز پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ ملک کی تلاوت کرے تو اللّٰه تعالی جنت میں اسے اسکا پسندیدہ محل عطا فرماٸیگا۔
💠 نمازِ شبِ سوموار
آج کی رات (یعنی اتوار کادن اور سوموار کی رات)کی یہ دو رکعت نماز ہے۔ بعد نماز عشاء پڑھیں۔
➖ دو رکعت نماز شبِ پیر پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه
➖ پہلی رکعت میں سورہ الحمد کےبعد بالترتیب ایک ایک مرتبہ آیت الکرسی، سورہ توحید، سورہ فلق اور الناس قرآت کریں، پھر دوسری رکعت بھی ایسےہی پڑھیں۔
➖ نماز کےبعد 10 مرتبہ پڑھیں۔
اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّی وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ
💙 آج کےاذکار
یا ذَالْجَلالِ وَالْاِكْرام 100 مرتبہ
ایاک نعبد و ایاک نستعین 1000 مرتبہ
یا فتاح 489 مرتبہ
💠 عمل براٸےحلال مشکلات
آج کے دن ہر نماز کے بعد یہ عمل بجا لاٸیں۔ انشاء اللّٰه تعالیٰ تعالی ہر جاٸز حاجت اور مشکل دور ہوگی۔
💐 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی امیرالمٶمنین علیہ السلام
10 مرتبہ
اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی فَاطمةالزھرا علیہ السلام, 10 مرتبہ
📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل
🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔
❂ واجب غسل
✍🏻 استحاضہ
استحاضہ کے احکام 👇
مسئلہ (𝟒𝟏𝟗)
اگر نماز کےدوران کسی عورت کا استحاضہ متوسطہ، کثیرہ میں بدل جائےتو ضروری ہےکہ نماز توڑ دے اور استحاضہ کثیرہ کیلئے غسل کرےاور اسکے دوسرے افعال انجام دے اور پھر اسی نماز کو پڑھے اور احتیاط مستحب کی بناپر غسل سے پہلے وضو کرے اور اگر اس کے پاس غسل کیلئے وقت نہ ہوتو غسل کے بدلے تیمّم کرنا ضروری ہے اور اگر تیمّم کیلئے بھی وقت نہ ہوتو احتیاط مستحب کی بناپر نماز نہ توڑے اور اسی حالت میں ختم کرےلیکن ضروری ہےکہ وقت گزرنے کےبعد اس نماز کی قضا کرے۔
اسی طرح اگر نماز کےدوران اس کا استحاضہ قلیلہ، استحاضہ کثیرہ ہو جائےتو ضروری ہےکہ نماز کو توڑ دے اور استحاضہ کثیرہ کیلئے ان کے کاموں کو انجام دےاور یہ حکم استحاضہ قلیلہ سے متوسطہ میں تبدیل ہونے میں بھی —- احتیاط واجب کی بناپر —- جاری ہوگا۔
🔶 بانجھ پن و لیکوریا
مرجان بانجھ پن، اٹھرہ اور لیکوریا کے امراض کیلئے بہترین دوا ہے۔
📖 آج کا فرمان
اسحاق بن عمار بیان کرتےہیں کہ میں نے جناب امام موسیٰ کاظم علیہ السّلام کی خدمت میں عرض کیا:
ہمارے اصحاب ایک عجیب کام کرتےہیں یعنی جب کسی جنازہ میں شریک ہوں اور میت کو دفن کر دیا جائےتو وہ اس وقت تک واپس نہیں لوٹتے جب تک قبر پر ہاتھ نہیں رکھ لیتے۔
یہ فرمائیں کہ آیا یہ سنت ہے یا بدعت؟
امام علیہ السّلام نےفرمایا:
ایسا کرنا اس شخص کیلئے تو واجب ہےجو اس میت کی نمازجنازہ میں شریک نہ تھا۔
🟠 برزخ کا سفرنامہ
≋ ایک بےدین شخص کی برزخی زندگی، قرآن واہلبیت علیہم السّلام کےفرامین کی نگاہ میں ≋
🔹 قسط نمبر: ⑥⑨
👈🏻 تیسرا باب:
وادی برھوت سے قیامت تک
✍🏻 اِغلام بازی کی سزا
بقیہ حصّہ
جب عذاب دینےوالوں نےیہ منظر دیکھا تو وہ اور غضبناک ہوگئے۔
انہوں نے اپنے آگ کے تازیانے مجھ پر برسانے شروع کر دیئے۔
میں روتے ہوئے مسلسل چیخ چیخ کر ان سےرحم کی اپیل کر رہا تھااور کہہ رہا تھا:
تمہیں اللّٰه تعالیٰ کا واسطہ!
مجھے مت مارو!
اب اس دفعہ میں لباس نکال لوں گا، کیونکہ اسکے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔
انکے تازیانے میرے سر اور چہرےپر برس رہے تھے۔
عذاب دینےوالوں نے مجھے وہ آگ کا لباس پہنا دیا، یہ لباس اس قدرگرم تھا کہ فوراً میرےبدن سےچپک کر میرےبدن کا حصہ بن گیا۔
اسکے بعد جیساکہ انہوں نےبتایا تھا، میرےہاتھ پاؤں کو زنجیر سے جکڑا اور گھسیٹتے ہوئے ایک خطرناک ڈھلوان کےقریب لے آئے اور وہاں سے مجھے نیچے پھینک دیا۔
اس موقع پر کـــــردار میرے قریب پہنچا اور اس نے طنز آمیز مسکراہٹ کیساتھ مجھ سےکہا:
زیادہ پریشان ہونیکی ضرورت نہیں ہے، میں پہاڑ کےدامن میں تمہارا منتظر رہونگا۔
میں تیزی سے نیچے جا رہاتھا۔
اچانک میں انتہائی نوکیلی چٹان سے ٹکرایا جو ایک طرف سے میرے جسم میں داخل ہوئی اور دوسری جانب سےنکل گئی۔
یہ سرو کےدرخت کی مانند چٹان تھی، اس سےٹکرانے کیوجہ سے میرا بدن ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا اور مجھے ایسا درد ہوا جسے بیان کرنا ممکن نہیں ہے، اگر بیان کیا بھی جا سکےتو تم اہلِ زمین کے ادراک کی حدود اسکی حقیقت کو نہیں پا سکتیں۔
اس مقام پر دو سپاہی موجود تھے انہوں نے مجھے اس چٹان سے نکالا اور دوبارہ نیچے کی جانب پھینک دیا، کچھ نیچے جانے کےبعد میں دوبارہ ایک اور چٹان سے ٹکرایا اور اس سے بھی زیادہ بھیانک منظر وجود میں آیا اور یہ اتفاق کئی بار ہوا۔
میں تیزی سے نیچے ہی نیچے کی جانب لڑھک رہا تھا۔
اس دوران میرے چہرے کا گوشت رگڑرگڑ کر اتر رہا تھا لیکن کچھ دیر بعد دوبارہ بحال ہو جاتا۔
نیچے لڑھکتے وقت مجھے یوں محسوس ہو رہا تھاکہ پوری کائنات انتہائی تیزی سے گھوم رہی ہے۔
اس دوران انتہائی نوکیلے پتھر میری آنکھوں میں پیوست ہوکر میرے سر کے عقبی حصّے سے نکل رہے تھے جنکی وجہ سے مجھے بےانتہا درد ہو رہاتھا۔
میں باربار اپنی اصلی حالت کو لوٹ آتا اور کوئی دوسرا پتھر پھر میری آنکھ میں پیوست ہوکر دوسری جانب سےنکل جاتا۔یہ عمل مسلسل جاری تھا۔
نیچے گرتے ہوئے کئی بار میری ناک کسی مضبوط چٹان سے ٹکراتی تو میرا سر درمیان سے دو ٹکڑے ہو جاتا۔
کبھی کوئی نوکیلا پتھر میرے ایک کان میں پیوست ہوکر دوسرے سےنکل جاتا ، یہ عذاب اس پہاڑ سے نیچے جانےتک جاری رہا۔
آخرکار میں خون میں ڈوبا دریدہ بدن لئے پہاڑ سے نیچے پہنچا۔
شدید درد اور گہرے اور کثیرزخموں کیوجہ سے میں بےسدھ زمین پر پڑا ہواتھا۔
اے اہلِ زمین!
کاش!
تم ان عذابوں کی حقیقت کا ادراک کر سکتے کہ یہ کتنے دردناک ہیں۔
تم سے تو معمولی سا جلنا یا مچھر کا کاٹنا برداشت نہیں ہوتا اور تم اسکی تکلیف پر درد وتکلیف سے پاگل ہو جاتے ہو، اگر تم ذرہ بھر اس دُنیا کے عذاب کو یاد کرو تو کبھی بھی گناہ کی چند لمحوں کی لذت سے اپنا دامن آلودہ نہ کرو۔
میری آنکھیں کھلیں تو کـــــردار میرے سرہانے کھڑا تھا۔
لگتا تھاکہ وہ وہاں میرا انتظار کررہا تھا اور میرے گرنےکا منظر بھی دیکھ رہا تھا۔
اس موقع پر اس نے قہقہہ لگاتے ہوئےکہا:
زیادہ پریشان ہونیکی ضرورت نہیں ہے، وادی برہوت اب زیادہ دُور نہیں ہےتم اسی مقام سےاپنی آخری منزل کو دیکھ سکتے ہو۔
میرے گلے، آنکھوں اور کانوں سے خون بہہ رہا تھا اور آتشی لباس کی شدید حرارت کیوجہ سے نہ تو میں کچھ دیکھ سکتا تھا اور نہ سن سکتا تھا۔
مجھے ٹھیک ہونےمیں کافی عرصہ لگا اور رفتہ رفتہ میرے زخم ٹھیک ہوگئے۔
اس کےبعد کـــــردار نےکہا:
اب تم ٹھیک ہو چکے ہو لہذا ہمیں فوراً اپنے سفر پر روانہ ہو جانا چاہیے، کیونکہ ابھی کافی فاصلہ طے کرناباقی ہے۔
ہمارے اطراف میں خشک اور بےآب وگیاہ وسیع چٹیل میدان تھا جس میں سورج کی تیز دھوپ نےسراب کی صورت بنائی ہوئی تھی۔
✍ جـــــاری ہے۔ (ان شاءاللّٰه تعالیٰ)
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
انتخاب وترتيب۔
[بی۔اے نقوی]
ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس ☀
شیٸر اینڈ جواٸن
🪀
+923138055414
ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے