Islamic services, calendar events, and community programs. Stay updated with the latest from Al-Asr Islamic Service.
Islamic Calendar • Services • Community

🌷 بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ 🌷
☀ حُسینی کیلنڈر ☀
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ
🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ
🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ
🤲 آٸےحُجّتِ خدا جلدی آئیں
💚 آج کا دن ➖ بدھ
🌙 𝟎𝟒 جمادی الثّانی 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟏𝟏 مگھر 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟐𝟔 نومبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی
🌙 آج 𝟎𝟒 ماہِ جمادی الثّانی کا دن نیک ہے
⚫ مرگ ہارون الرشید
4 جمادی الثّانی 193 ھجری بمطابق 29 مارچ 809 عیسوی کو ہارون الرشید ہلاک ہوا۔
اس کی عمر 45 سال تھی اور اس نے 33 سال حکومت کی۔
اسکی قبر مولا امام علی رضا علیہ السّلام کے روضہ اقدس کی جانب ہے۔
✋ لبیک یاحُسین علیہ السلام
کہ میں چاپلوس کی باتوں میں کبھی نہیں آتا/آتی۔
🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ: 𝟏𝟕 اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 65
ثُمَّ نُکِسُوۡا عَلٰی رُءُوۡسِہِمۡ ۚ لَقَدۡ عَلِمۡتَ مَاہٰۤؤُلَآءِ یَنۡطِقُوۡنَ﴿۶۵﴾
دلیل کا جواب دہشت گردی
۶۵۔ پھر وہ اپنے سروں کے بل اوندھے ہو گئے اور (ابراہیم سے کہا) : تم جانتے ہو یہ نہیں بولتے۔
🔘 ضمیر کی اس آواز کے برعکس ان لوگوں نے الٹا سوچنا شروع کیا اور ابراہیم علیہ السّلام کو ملزم قرار دیتے ہوئے کہنے لگے: ابراہیم تجھے خود علم ہے یہ نہیں بول سکتے، لہذا تم نے ہی توڑا ہے۔
🔘 اب جناب ابراہیم علیہ السّلام کیا کریں کہ ان مشرکوں میں جہالت تعصب اور اندھی تقلید کارنگ اتنا گہرا تھا کہ جناب ابراہیم علیہ السّلام کے استدلال کی صیقل اس کو دورنہ کرسکی۔
اُن کی جہالت پھر اپنی اصلی جگہ پلٹ آئی اسی لیے قرآن نے فرمایا۔
ثُمَّ نُكِسُوْا عَلٰي رُءُوْسِہِمْ
“پھر وہ اپنے سروں کے بل (اُلٹے) ہوگئے”
اور مجبوراً اُنہیں کہنا پڑا کہ ابراہیم علیہ السّلام تو جانتا ہے کہ یہ ہمارے خدا باتیں نہیں کرسکتے۔
🔘 جناب ابراہیم علیہ السّلام کا استدلال یہ تھا کہ
’یہ تمہارے خیالی اور ہوائی خدا جو بات تک نہیں کرسکتے، نہ شعور و ادارک رکھتے ہیں۔ نہ خود اپنا دفاع کرسکتے ہیں نہ کسی کو اپنی حمایت کیلئے بلاسکتے ہیں۔
جو کسی درد کی دوا نہیں، خدا کیسے کہے جاسکتے ہیں؟
کس طرح لائق عبادت بن سکتے ہیں؟
اُن کی بندگی سے بھلا کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟
میرے ان کو توڑنے نے بتا دیا کہ یہ بیچارے کچھ نہیں کرسکتے۔
صرف کاٹھ کے اُلو ہیں ۔ خدا نہیں۔
💖 نسبت روز
آج کا دن منسوب ہے:
🌺 مولا امام موسی کاظم علیہ السّلام
🌺 مولا امام علی رضاعلیہ السّلام
🌺 مولا امام محمد تقی جواد علیہ السّلام
🌺 مولا امام علی نقی علیہ السّلام
💛 روزِ بدھ کی نمازیں
🌼 پیغمبر اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
جو کوٸی آج کے دن کی دو رکعت نماز پڑھیگا تو اللّٰه تعالی اسکے بدلہ میں اسکی قبر کی تاریکی کو روزِ قیامت تک ختم کردیگا۔
👈 نیت
دو رکعت نماز روزِ بدھ پڑھتا/ پڑھتی ہوں قُربةًاِلَی اللّٰه۔
👈 دونوں رکعتوں میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ زلزال اور تین مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کریں۔
🌼 بعد نماز تسبیح جناب سیدہ فاطمةالزھرا سلام اللّٰه علیھا پڑھیں۔ اور دعا مانگیں۔
🌺 دوسری نماز
مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص بدھ کے دن 4 رکعت نماز ادا کرے ( دو ، دو رکعت کر کے مثل نماز فجر کیطرح ) تو اللّٰه تعالی ہر گناہ پر اسکی توبہ قبول فرماٸیگا اور جنت میں ایک حُور سے اسکی تزویج کریگا۔
💠 شبِ جمعرات کی نماز
شبِ جمعرات کی یہ 6 رکعت نماز ہے اسکی بےانتہا فضیلت ہے۔ یہ دو دو رکعت کرکے پڑھنی ہے۔
➖ دو رکعت نماز شبِ جمعرات پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه۔
➖ ہر رکعت میں سورہ الحمد کےبعد ایک مرتبہ آیت الکرسی، ایک مرتبہ سورہ کافرون اور تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔
➖ 6 رکعت کے اختتام کے بعد تین مرتبہ آیت الکرسی پڑھیں۔
💙 آج کےاذکار
💥 یا حَیّ یا قَیّوم 100 مرتبہ
💥 حسبی اللّٰه و نعم الوکیل 1000 مرتبہ
💥 یا متعال541 مرتبہ
💛 عمل براٸے حاجات
آج کے دن ہر نماز کے بعد یہ عمل بجا لاٸیں۔
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی موسٰی بن جعفر علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی علی بن موسٰی علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی محمد بن علی علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی علی بن محمد علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
➖ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں۔
➖ عمل کے بعد دعا مانگیں۔ انشاء اللّٰه تعالیٰ جس نیک مقصد کیلٸے دعا کریں جلد پوری ہوگی۔
📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل
🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔
❂ واجب غسل
✍🏻 حیض
👈🏻 حائض کی قسمیں
❷ وقت کی عادت رکھنےوالی عورت
مسئلہ (𝟒𝟕𝟗)
جو عورت وقت کی عادت رکھتی ہے اگر اسے عادت کےدنوں میں خون آئے اور اس خون کی مدت دس دن سے زیادہ ہوتو اس صورت میں کہ چند دنوں تک خون میں علامات حیض ہوں اور چند دن نہ ہو اور علامات والےدنوں کی تعداد تین دن سے زیادہ اور دس دن سے کم ہوتو اس تعداد کو حیض اور باقی کو استحاضہ قرار دے۔
اگر علامتوں والا خون دو مرتبہ آئے مثلاً پہلے چار دن حیض کی علامات والا خون، پھر چار دن استحاضہ کی علامات والا اور پھر چار دن حیض کی علامات والا آئے تو صرف پہلے خون کو حیض اور باقی سب کو استحاضہ قرار دے۔
اگر حیض کی علامات والا خون تین دن سےکم ہوتو اتنی تعداد کو حیض قرار دےکر حیض کےدنوں کی تعداد بعد میں آنے والے دو میں سے ایک طریقے (نزدیکی خواتین سےرجوع یا عدد کا انتخاب) سے معین کرے جبکہ اگر حیض کی علامات والا خون دس دن سے زیادہ ہوتو انہیں دو طریقوں میں سے کسی ایک کے ذریعے حیض کےدنوں کو معین کر لے۔
اگر اس کے لیے علامات حیض کے ذریعے مدت معین کرنا ممکن نہ ہو یعنی اس کا سارا خون ایک جیسا ہو یا علامات والا خون تین دن سے کم یا دس دن سے زیادہ ہوتو اسے چاہیےکہ اپنے رشتہ داروں میں سے بعض عورتوں کی عادت کےمطابق حیض قرار دے چاہے وہ رشتہ ماں کی طرف سے ہو یا باپ کی طرف سے زندہ ہو یا مردہ لیکن اس کی دو شرطیں ہیں:
【1】 اسے اپنے حیض کی مقدار اور اس رشتہ دار عورت کی مقدار میں فرق کا علم نہ ہو مثلاً یہ کہ وہ خود نوجوان ہو اور طاقت کے لحاظ سے قوی اور رشتہ دار عورت عمر کے لحاظ سے یائسہ کے نزدیک ہوتو ایسی صورت میں معمولاً عادت کی مقدار کم ہوتی ہے۔
اس طرح وہ خود عمر کے لحاظ سے یائسہ کے نزدیک ہو اور رشتہ دار عورت نوجوان ہو یا ایسی عورت ہو جو ناقص عادت والی ہو جسکے معنی اور احکام مسئلہ 𝟒𝟖𝟗 میں بیان کئے جائیں گے۔
【2】 اسے اس عورت کی عادت کی مقدار میں اور اس کی دوسری رشتہ دار عورتوں کی عادت کی مقدار میں کہ جن میں پہلی شرط موجود ہے اختلاف کا علم نہ ہو لیکن اگر اختلاف اتناکم ہوکہ اسے اختلاف شمار نہ کیا جاتا ہوتو کوئی حرج نہیں ہے۔
اور اس عورت کیلئے بھی یہی حکم ہے جو وقت کی عادت رکھتی ہے اور عادت کے دنوں میں کوئی خون نہ آئے، لیکن عادت کے وقت کے علاوہ کوئی خون آئے جو دس دن سے زیادہ ہو اور حیض کی مقدار کو نشانیوں کے ذریعے معین نہ کرسکے۔
🔸 ہر قسم کےدرد سےنجات
جو سورہ یسین کو لکھ کر اپنے پاس رکھے حد، نظربد، جن وانس کی اذیت جنون اور قسم کے درد سے امان میں رہےگا۔
📖 آج کافرمان
جناب ابوجعفر امام محمد باقر علیہ السّلام کافرمان ہے:
عورت ماتم میں اس لئے نوحہ کرتی ہےکہ اسکے آنسو بہہ نکلیں لہذا اسے لغو اور بیہودہ بات نہیں کہنی چاہیے اور جب رات داخل ہو جائےتو اسے نوحہ کرکے فرشتوں کو اذیت نہیں پہنچانی چاہیے۔
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
انتخاب وترتيب۔
[بی۔اے نقوی]
ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس ☀
شیٸر اینڈ جواٸن
🪀
+923138055414
ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے