
25 October 2025
🌷 بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ 🌷
☀ حُسینی کیلنڈر ☀
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ
🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ
🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ
🤲 آئے حُجّتِ خُدا جلدی آئیں
💚 آج کا دن ➖ ہفتہ
🌙 𝟎𝟐 جمادی الاوّل 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟎𝟗 کاتک 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟐𝟓 اکتوبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی
🌙 آج 𝟎𝟐 ماہِ جمادی الاوّل کا دن نیک ہے
✋ لبیک یاحُسین علیہ السّلام
کہ میں اپنے گناہوں کا اللّٰه تعالیٰ کی بارگاہ میں اقرار کرتا/کرتی ہوں۔
🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ: 𝟏𝟕 اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 33
وَہُوَ الَّذِیۡ خَلَقَ الَّیۡلَ وَالنَّہَارَ وَالشَّمۡسَ وَالۡقَمَرَ ؕ کُلٌّ فِیۡ فَلَکٍ یَّسۡبَحُوۡنَ﴿۳۳﴾
منظومہ شمسی کی گردش
۳۳۔ اور اسی نے شب و روز اور آفتاب و ماہتاب پیدا کیے،یہ سب کسی نہ کسی فلک میں تیر رہے ہیں۔
🔘 یعنی کل کے کل اجرام فلکی اپنے اپنے مدار میں تیر رہے ہیں۔ یہاں سکوت و سکون کہیں نظر نہیں آتا۔ ہر چیز گردش میں ہے۔
واضح رہےکہ کارخانہ قدرت کی کوئی بھی چیز بیکار اور بےفائدہ نہیں بلکہ ہر چیز میں بیسیوں فوائد پوشیدہ ہیں۔
جوں جوں انسانی علم و تحقیق اگے بڑھ رہے ہیں توں توں یہ فوائد واضح ہو رہے ہیں۔
بہرحال ان چیزوں کا انسانی زندگی سے گہرا تعلق ہے مثلاً اگر دن کاروبار کرنے اور روزی کمانے کیلئے ہے تو رات آرام کرنے کیلئے اور سورج اور چاند روشنی پہنچانے کیلئے ہیں اور حساب و کتاب کرنے کیلئے۔
اگر ہمیشہ دن ہوتا یا ہمیشہ رات ہوتی تو دنیا میں یہ چمک دمک نہ ہوتی اگر صرف تمازت آفتاب کی شدت ہوتی تو ہر چیز جل جاتی اور اگر صرف چاند کی روشنی اور سردی کی حدت ہوتی تو دنیا برف کے نیچے دب جاتی۔
حکیم مطلق نے ہر چیز میں توازن اور اعتدال قائم کیا ہے تاکہ کائنات اسی طریقے پر چل سکے۔
💖 نسبت روز
آج کا دن رسول خدا محمد مصطفیٰ صلی الله علیه وآله وسلّم سےمنسوب ھے
💛 آج کےدن کی نمازیں
جناب پیغمبر اسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
جو کوٸی بھی ہفتے کے دن 4 رکعت نماز بجا لاٸے اور نماز میں جتنے حرف بجا لاٸیگا اللّٰه تعالی ہر حرف کے عوض ایک شہید کا ثواب عطا کریگا۔
👈 دو دو رکعت کر کے نماز پڑھنی ہے۔
👈 دو رکعت نماز روزِ ہفتہ پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةً اِلی اللّٰه
👈 ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 3 مرتبہ سورہ الکافرون پڑھیں۔
👈 نماز تمام کرنیکے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی تلاوت کریں۔
👈 اسی طرح دوسری دو رکعت بجا لاٸیں۔
🌺 دوسری نماز
مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص ہفتہ کے دن 4 رکعت نماز ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی اور ایک مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کرے تو اللّٰه تعالی اسے انبیا علیھم السلام ، شہدا اور صالحین کےدرجے میں رکھے گا اور یہ لوگ سب سے بہترین ہمدم ہیں۔
💠 شبِ اتوار کی نماز
جو شبِ اتوار کی نماز پڑھےگا تو اسکو شاکروں اور صابروں کاثواب عطا کیاجائیگا۔
➖ یہ 6 رکعت نماز ہے جو دو دو رکعت کرکے پڑھی جاتی ہے۔
➖ دو رکعت نماز شبِ اتوار پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه
➖ ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد اور سات مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔
💙 آج کےاذکار
💥 یا رَبَّ العالَمین 100 مرتبہ
💥 یا حی یا قیوم 1000 مرتبہ
💥 يا غني 1060 مرتبہ
🌸 عمل براٸےحاجات
کسی بھی مصیبت یا پریشانی کے دور کرنے اور حاجات کی براری کیلٸے یہ عمل آج کے دن ہر نماز کے بعد بجا لاٸیں۔ ان شاء اللّٰه تعالی کامیابی ہوگی۔
🌷 *10 مرتبہ
الـّلـهـم صـَل ِّ عـَلـَی مـُحـَمـَّدٍ وَآل ِ مـُحـَمـَّدٍ
🌷 10 مرتبہ
اَللّٰھُمَّ صَلّ ِ عَلَی العَباس علیہ السلام
🌷 10 مرتبہ الـّلـهـم صـَل ِّ عـَلـَی مـُحـَمـَّدٍ وَآل ِ مـُحـَمـَّدٍ
📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل
🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔
❂ واجب غسل
✍🏻 استحاضہ
استحاضہ کے احکام 👇
مسئلہ (𝟒𝟏𝟕)
اگر عورت عصر کی نماز کےبعد مستحاضہ ہو جائے اور غروبِ آفتاب تک غسل نہ کرے تو اسکا روزہ بلااشکال صحیح ہے۔
مسئلہ (𝟒𝟏𝟖)
اگرکسی عورت کا استحاضہ قلیلہ نماز سے پہلے متوسطہ یا کثیرہ ہو جائےتو ضروری ہےکہ متوسطہ یا کثیرہ کےافعال جنکا اوپر ذکر ہو چکاہے انجام دےاور اگر استخاضہ متوسطہ، کثیرہ ہو جائے تو چاہیےکہ استحاضہ کثیرہ کے افعال انجام دے۔
چنانچہ اگر وہ استحاضہ متوسطہ کیلئے غسل کر چکی ہوتو اس کا یہ غسل بےفائدہ ہوگا اور اسے استحاضہ کثیرہ کیلئے دوبارہ غسل کرنا ضروری ہے۔
🔸 صبح وشام حفاظت
جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام فرماتےہیں:
جو شخص سورہ لقمان کو رات کو پڑھےتو صبح تک فرشتے اسکی شیطان اور اسکے لشکر سے حفاظت کرینگے اور اگر دن کو پڑھےتو شام تک اسکی حفاظت کرینگے اور اسکی پیٹ سےہر قسم کا درد اور بخار دور ہو جاتاہے۔
📖 آج کافرمان
جناب ابوجعفر امام محمد باقر علیہ السّلام کافرمان ہے:
جب میت پر مٹی ڈالی جا چکے اور قبر برابر کی جا چکےتو اسکے سرہانے قبر پر ہاتھ رکھو اور انگلیاں پھیلا کر اور ہاتھ دبا کر رکھو اور یہ سب کچھ قبر پر پانی چھڑکنے کےبعد ہو۔
🟠 برزخ کا سفرنامہ
≋ ایک بےدین شخص کی برزخی زندگی، قرآن واہلبیت علیہم السّلام کےفرامین کی نگاہ میں ≋
🔹 قسط نمبر: ⑥⑨
👈🏻 تیسرا باب:
وادی برھوت سے قیامت تک
✍🏻 اِغلام بازی کی سزا
میں نے کـــــردار سےکہا:
خاطر تواضع سے کیا مراد ہے؟
اس نےکہا:
ابھی معلوم ہو جائیگا۔
اسی اثنا میں، میں نےدیکھا کہ انتہائی بدصورت اور بدبودار قسم کی چند مخلوقات میری جانب آرہی ہیں، میرے قریب پہنچ کر انہوں نے انتہائی غضبناک ہوکر کہا:
اٹھو!
میں اٹھا تو وہ میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے ایک صندوق کےپاس لے گئے۔
انہوں نے اسکا ڈھکن کھول کر کہا:
جلدی سےاس میں سے اپنے کپڑےنکال کر پہن لو۔
میں نےاس صندوق میں غور سےدیکھا لیکن مجھے سوائے آگ کےاور کوئی چیز دکھائی نہ دی۔
اس صندوق میں موجود تیز آگ کا ایک شعلہ میرے چہرےکی جانب لپکا تو میں فوراً پیچھے ہٹ گیا۔
میں اس صندوق کو ہاتھ تک نہ لگا سکا تھا۔
میں نے التجا آمیز لہجے میں ان سےکہا:
تمہیں اللّٰه تعالیٰ کا واسطہ مجھ پر رحم کرو۔
کیا میرے لئےاس بلندوبالا سنگلاخ پہاڑ پر چڑھنا کوئی کم عذاب تھا؟
کیا فشارِقبر، ملک الموت سے ملاقات، منکرونکیر کا دیدار، راستےمیں جنگل وبیابان کے خوفناک سانپ اور بچھو اور سینکڑوں دوسرے دردناک عذاب میرے لئے کافی نہیں ہیں؟
آخر میں نے کتنےگناہ کئے ہیں جو اتنے سارے دردناک اور سخت عذاب میرا مقدر بنے ہوئے ہیں؟
عذاب کے ایک سپاہی نے غضبناک اور سخت لہجے میں کہا:
زیادہ باتیں مت کرو، تمہیں بلاچون وچرا اس صندوق میں پڑا آگ کا لباس پہننا ہوگا۔
تم اتنی زیادہ زحمت کرکے اس پہاڑ پر چڑھےہو، ہم تمہیں پیدل واپس نہیں بھیجیں گے بلکہ آگ سےدہکتی زنجیروں کیساتھ تمہارے ہاتھ پاؤں باندھ کر تمہیں اس پہاڑ سے نیچے پھینک دیں گےاور تم یہ فاصلہ پانچ منٹ میں طےکر لوگے جسےتم نے پانچ دن میں طے کیا ہے۔
یہ سزا ان لوگوں کیلئے مخصوص کی گئی ہےجو دُنیا میں لونڈےبازی جیسے انتہائی بُرےاور غلیظ عمل کے مرتکب ہوئےہیں، اور تم بھی انہی لوگوں میں سےایک ہو۔
کیا تم وہ واقعہ بھول گئےہو جب ایک دن تم ایک خوبصورت لڑکےکو فریب دےکر اپنےگھر لے آئےاور اس سےبدفعلی کی۔
پھر تم نےاپنی لذت کو اور بڑھانے کیلئے اسےاس وقت نہیں چھوڑا بلکہ رات کو بھی اسے اپنےپاس رکھا۔
اس دوران اسکے ماں باپ صبح ہونےتک اپنے بچےکو ڈھونڈتے رہےمگر انہیں اسکا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا؟
جب وہ بیچارہ لڑکا اپنےگھر پہنچا اور اسکے ماں باپ کو واقعہ کا پتہ چلا تو شرم کے مارےوہ ایک دوسرے سےآنکھ نہیں ملا پا رہے تھے۔
پھر انہوں نےاپنی عزت کو محفوظ رکھنے کیلئے اس شہر کو چھوڑ دیا اور کسی نامعلوم مقام کیطرف چلے گئے۔
تمہیں یہ بات معلوم ہونی چاہیےکہ تم نےابھی تک جتنے عذاب چکھے ہیں اور اسکے بعد بھی جو عذاب تمہارا مقدر بننے والےہیں وہ اخروی عذاب کی ایک جھلک ہیں۔
چونکہ یہ عذاب تمہیں عالمِ برزخ میں مل رہےہیں اسی لئے اسے “برزخی جہنم” کہتےہیں۔
تمہارے اصل عذاب کا اس وقت آغاز ہوگا جب قیامت کےدن اللّٰه تعالیٰ کی عدالت میں تمہارے بُرےاعمال کا حتمی فیصلہ سنایا جائیگا۔
شریعت اسلامیہ کےمطابق اِغلام بازی جیسے انتہائی بُرے فعل کی درج ذیل چار میں سےکوئی ایک سزا ہے:
❶ اِغلام کے مرتکب کےہاتھ پاؤں باندھ کر اسے پہاڑ سے نیچے گرادیا جائے جیساکہ ابھی تمہارے ساتھ یہی ہونیوالا ہے۔
❷ اسے زندہ آگ میں پھینک دیا جائے۔
❸ اسےکسی دیوار کیساتھ کھڑا کرکے وہ دیوار اس پر گرا دی جائے۔
❹ تلوار کی ایک ضربت سےاس کا سرتن سے جُدا کر دیا جائے۔
اب تمہیں پتہ چل گیاہوگا کہ تمہارا قصور کیاہے؟
جلدی سےاس صندوق سے اپنا مخصوص لباس نکال کر پہن لو!
میں خود پر قابو رکھ کر آہستہ آہستہ اس صندوق کےقریب گیا اور اپنا ہاتھ اس میں ڈالا تو میرا ہاتھ ایسے بُرے طریقے سے جلا کہ میری چیخیں نکل گئیں۔
میرےبدن کےتمام اعضا چیخ وپکار کررہے تھے، میں نے صندوق سےکوئی چیز نکالے بغیر ہاتھ باہر کھینچ لیا۔
✍ جـــــاری ہے۔ (ان شاءاللّٰه تعالیٰ)
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
انتخاب وترتيب:
[بی۔اے نقوی]
ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس☀
شیٸر اینڈ جواٸن
🪀
+923138055414
ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے