HomeAboutServicesContact

Al-Asr Islamic Service

Islamic services, calendar events, and community programs. Stay updated with the latest from Al-Asr Islamic Service.

Islamic Calendar • Services • Community

Home
No categories found
🕌

Al-Asr Menu

Islamic Service Center

Quick Access

🕋
Prayer Times
💰
Donate
📖
Quran
📜
Hadith
Home
About
Services
New
Events
Soon
Islamic Calendar
Quran Classes
Religious Guidance
Community Programs
Hot
Funeral Services
Contact

Al-Asr Islamic Service Center

Your spiritual journey starts here

Al-Asr Islamic Service
FEATURED IMAGE

25 Novmber 2025 Daily Islamic Calendar

📖7 min read
📅Published on November 24, 2025
👤By admin
Categories:CalendarHussaini Calendar

🌷 بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ 🌷

☀ حُسینی کیلنڈر ☀

🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ

🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ

🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ

🤲 آٸےحُجّتِ خُدا جلدی آئیں

💚 آج کا دن ➖ منگل
🌙 𝟎𝟑 جمادی الثّانی 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟏𝟎 مگھر 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟐𝟓 نومبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی

🌙 آج 𝟎𝟑 ماہ جمادی الثّانی کادن نحس ہے

😭 شہادت دختر پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم

جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم کی دخترِ نیک اختر، صدیقةالشہیدہ، عالمہ غیرمعلمہ، شہزادی کونین، سیدةالنساءالعالمین، جنابِ سیدہ فاطمةالزہراء سلام اللّٰه علیہا نے 3 جمادی الثّانی 11 ھجری بروز جمعرات/جمعہ بمطابق 27 اگست 631 عیسوی کو 18 سال 9 ماہ اور 15 دن کی عمر میں پہلو شکستہ کی وجہ سے مدینہ منورہ میں شہادت پائی۔

😢 جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم کی شہادت ودفن کےبعد آپ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم کی دختر سیدہ فاطمةالزهرا سلام اللّٰه علیہا کےخانہ اقدس پر 3 دفعہ ہجوم کیاگیا۔
ہر بار بھرپور انداز میں توہین کی گئی۔
آخری دفعہ آپ سلام اللّٰه علیہا کےگھر کے دروازے کو آگ لگا دی گئی۔
لوگ دروازےکو دھکا لگاکر اندر داخل ہوئے۔
آپ سلام اللّٰه علیہا دروازے کے پیچھے تھیں، آگ سےجلتی سرخ لوہے کی میخیں آپ سلام اللّٰه علیہا کے سینےمیں پیوست ہو گئیں، پسلیاں ٹوٹ گئیں اور پیٹ میں موجود جناب محسن علیہ السّلام شھید ہو گئے۔
سیدہ فاطمةالزهرا سلام اللّٰه علیہا کی شہادت کےدن مدینہ کےلوگوں کو جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم کی رحلت کادن یاد آیا۔
ہر طرف کہرام برپا تھا، نالہ وشیون کی صداؤں سےمدینہ دہل رہا تھا۔
جناب امیرالمؤمنین امام علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام نے آپ سلام اللّٰه علیہا کےبدن مطہر کو رات کےوقت غسل وکفن دیا۔
آپ سلام اللّٰه علیہا کو جنت البقیع میں دفن کرنے کےبعد امیرالمؤمنین علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام نے 40 قبریں تیار فرمائیں اور ان پر پانی ڈالا۔
آپ سلام اللّٰه علیہا کی زیارت کامقام مسجد نبوی میں آپ سلام اللّٰه علیہا کاحجرہ تھا، اب وہ جگہ مسجد کاحصہ بن چکی ہے۔

🌺 مولا امام علی رضا علیہ السّلام فرماتےہیں:

“جناب سیدہ فاطمةالزہراء سلام اللّٰه علیہا صدیقہ اور شہیدہ ہیں۔”

😢 شہادت جناب محسن علیہ السّلام

جناب امیرالمؤمنین علی ابنِ ابی طالب علیہ الصلاۃ والسّلام اور جنابِ سیدہ فاطمةالزہراء سلام اللّٰه علیہا کےفرزند جنابِ محسن علیہ السّلام نے 3 جمادی الثّانی 11 ھجری کو شہادت پائی۔
آپ علیہ السّلام بوقتِ شہادت اپنی مظلومہ ماں سیدہ فاطمةالزهرا سلام اللّٰه علیہا کےشکم میں تھے۔
جب ظالمین نے ظلم ودہشت گردی سےآپ علیہ السّلام کی والدہ معظمہ کا شکم زخمی کیاتو آپ شہید ہو گئے۔

✋ لبیک یاحُسین علیہ السّلام
کہ میں عمل صالح میں کوتاہی نہیں کرتا/کرتی۔

🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ:  𝟏𝟕  اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 64

فَرَجَعُوۡۤا اِلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ فَقَالُوۡۤا اِنَّکُمۡ اَنۡتُمُ الظّٰلِمُوۡنَ﴿ۙ۶۴﴾

۶۴۔ (یہ سن کر) وہ اپنے ضمیر کیطرف پلٹے اور کہنے لگے: حقیقتاً تم خود ہی ظالم ہو۔

🔘 مطلب یہ ہےکہ ان بیکار پتھروں کاٹھ کے اُلووں کو پوجنے سے کیا حاصل؟
اس طرح تم نے خود ہی اپنے اوپر ظلم کیا اور دوسرا ظلم یہ کیا کہ جناب ابراہیم علیہ السّلام کی دھمکی سن کر بھی لاپرواہی برتی اپنے خداوں کو کھلا چھوڑ گئے، اُن کی حفاظت کا کوئی بندوبست نہ کیا۔

یاد رہےکہ ابھی کچھ دیر مشرکوں نے جناب ابراہیم علیہ السّلام کو بت توڑنے پر ظالم کہاتھا۔
جناب ابراہیم علیہ السّلام کے استدلال کی کامیابی کی انتہا یہ ہےکہ اب وہ خود اپنے کو ظالم کہہ رہے ہیں۔
اس سے ثابت ہوگیا کہ جناب ابراہیم علیہ السّلام کا اصل مقصد بتوں کو توڑنا نہ تھا بلکہ بت پرستی کی فکر، روح، جڑ، بنیاد کو توڑنا تھا، اور ان کا مقصد استدلال کی حد تک پوری طرح حاصل ہوا۔
کیونکہ بتوں کو توڑنے سے کیا حاصل؟
وہ مشرک ٹوٹنے والےبتوں سے بھی بڑے بت دوبارہ بنا لیتے غرض جناب ابراہیم علیہ السّلام اس حد تک ضرور کامیاب ہوئے کہ اُنہوں نے مشرکوں سےخود اُن کی غلطی کااعتراف کرا لیا اُن کا سر جھکوا دیا، اُنہیں سوچنے پر مجبور کردیا۔

💖 نسبت روز
آج کا دن منسوب ہے:
🌺 مولا امام زین العابدین علیہ السّلام
🌺 مولا امام محمد باقر علیہ السّلام
🌺 مولا امام جعفر صادق علیہ السّلام

💛 آج کےدن کی نمازیں

پیغمبر اسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
منگل کے دن دو رکعت نماز بجا لاٸیں۔
➖ دو رکعت نماز روزِ منگل پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربَةً اِلَی اللّٰه۔
➖ پہلی اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک ایک مرتبہ
👈 سورہ الکافرون
👈 سورہ توحید
👈 سورہ الفلق
👈 اور سورہ الناس تلاوت کریں۔
➖ نماز کے بعد تسبیح جناب فاطمةزھرا سلام اللّٰه علیھا پڑھیں اور آج کے دن کی اپنی حاجت طلب کریں۔

⬅ دوسری نماز

مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص منگل کے دن 6 رکعت نماز پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ البقرہ کی آیات 285 تا 286 کی تلاوت کرے جو یہ ہیں👇

اٰمَنَ الرَّسُوْلُ بِمَآاُنْزِلَ اِلَيْہِ مِنْ رَّبِّہٖ وَالْمُؤْمِنُوْنَ كُلٌّ اٰمَنَ بِاللہِ وَمَلٰۗىِٕكَتِہٖ وَكُتُبِہٖ وَرُسُلِہٖ لَانُفَرِّقُ بَيْنَ اَحَدٍمِّنْ رُّسُلِہٖ وَقَالُوْا سَمِعْنَا وَاَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَاوَاِلَيْكَ الْمَصِيْرُ۝لَايُكَلِّفُ اللہُ نَفْسًا اِلَّاوُسْعَہَا لَہَا مَاكَسَبَتْ وَعَلَيْہَا مَااكْتَسَبَتْ رَبَّنَا لَاتُؤَاخِذْنَآ اِنْ نَّسِيْنَآ اَوْاَخْطَاْنَا رَبَّنَا وَلَاتَحْمِلْ عَلَيْنَآ اِصْرًا كَـمَا حَمَلْتَہٗ عَلَي الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَاتُحَمِّلْنَا مَالَا طَاقَۃَ لَنَا بِہٖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا اَنْتَ مَوْلٰىنَا فَانْصُرْنَا عَلَي الْقَوْمِ الْكٰفِرِيْنَ۝

اور ساتھ سورہ زلزال پڑھیں۔
➖ اللّٰه تعالی اس نماز کے پڑھنے والے کے تمام گناہ معاف کر دیگا اور وہ گناہوں سے اسطرح دور ہو جاٸیگا جیسے شکم مادر سے پیدا ہوا تھا۔
➖ یہ 6 رکعت نماز دو ، دو رکعت کر کے پڑھنی ہے۔

💠 شبِ بدھ کی نماز

نماز شبِ بدھ دو رکعت ہے یہ نماز گزشتہ اور آئندہ گناہوں سےبخشش کاذریعہ ہے۔
➖ دو رکعت نماز شبِ بدھ پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه۔
➖ پہلی اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کےبعد ایک بار آیت الکرسی، ایک مرتبہ سورہ قدر، ایک مرتبہ سورہ النصر اور اسکےبعد تین مرتبہ سورہ اخلاص کی تلاوت کریں۔

💙 آج کےاذکار
💥 یا اَرحَمَ الرّاحِمین 100مرتبہ
💥 یا اللهُ یا رَحمانُ 1000 مرتبہ
💥 یا قابض 903 مرتبہ

💙 آج کا عمل

آج کے دن اپنی جاٸز حاجات کی برآوری کیلٸے ہر نماز کے بعد یہ عمل بجا لاٸیں۔

🍁 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی عَلیِ بن الحُسین علیہ السلام
10 مرتبہ
🍁 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی مُحَمَّدِ بن عَلی علیہ السلام
10 مرتبہ
🍁 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی جعفر بن مُحَمَّد علیہ السلام
10 مرتبہ۔

📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل

🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔

❂ واجب غسل

✍🏻 حیض

👈🏻 حائض کی قسمیں

❷ وقت کی عادت رکھنےوالی عورت

مسئلہ (𝟒𝟕𝟖)
وہ عورت جو وقت کی عادت رکھتی ہے اگر اسکو عادت کے دنوں میں یا عادت سے دو تین دن پہلے خون آئے تو ضروری ہےکہ وہ عورت ان احکام پر عمل کرے جو حائض کیلئے بیان کئے گئے ہیں اور اس صورت کی تفصیل مسئلہ 𝟒𝟕𝟎 میں گزر چکی ہے۔
لیکن ان دو صورتوں کےعلاوہ مثلاً یہ کہ عادت سے اس قدر پہلے خون آئےکہ یہ نہ کہا جا سکےکہ عادت وقت سے قبل ہوگئی ہے بلکہ یہ کہا جائےکہ عادت کے ایام سے ہٹ کر خون آیاہے یا یہ کہا جائےکہ عادت کے بعد خون آیاہے۔
چنانچہ وہ خون حیض کی علامات کے ساتھ آئے تو ضروری ہےکہ ان احکام پر عمل کرے جو حائض کیلئے بیان کئے گئے ہیں۔
اسی طرح اگر اس خون میں حیض کی علامات نہ ہوں لیکن وہ عورت یہ جانتی ہوکہ خون تین دن تک جاری رہے گا تب بھی یہی حکم ہے۔
اگریہ نہ جانتی ہوکہ خون تین دن تک جاری رہے گا یا نہیں تو احتیاط واجب یہ ہےکہ وہ کام جو مستحاضہ پر واجب ہیں انجام دے اور وہ کام جو حائض پر حرام ہیں ترک کر دے۔

🔶 جادو ٹونے سےنجات

لہسنیا (پتھر) جادو ٹونے اور آسیب کے اثرات کو زائل کرتاہے۔

📖 آج کافرمان

جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام کافرمان ہے:

جناب ابراہیم خلیل اللّٰه علیہ السّلام نے اللّٰه تعالیٰ سےدعا کی تھی کہ وہ انکو ایک بیٹی عطا فرمائے جو اُنکی موت پر گریہ وبکا کرے۔

🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

انتخاب وترتيب۔
[بی۔اے نقوی]

ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس ☀
شیٸر اینڈ جواٸن

🪀
+923138055414

ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے

Whatsaap link

Share this post:
Back to All Posts