
24 Novmber 2025 Daily Islamic Calendar
🌷 بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ 🌷
☀ حُسینی کیلنڈر ☀
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ
🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ
🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ
🤲 آٸےحُجّتِ خُدا جلدی آٸیں
💚 آج کا دن ➖ سوموار
🌙 𝟎𝟐 جمادی الثّانی 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟎𝟗 مگھر 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟐𝟒 نومبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی
🌙 آج 𝟎𝟐 جمادی الثّانی کا دن نیک ہے
✋ لبیک یاحُسین علیہ السّلام
کہ میں اپنے ربّ کی معصیت کےڈر سے خواہشات کی پیروی نہیں کرتا/کرتی۔
🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ: 𝟏𝟕 اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 63
قَالَ بَلۡ فَعَلَہٗ ٭ۖ کَبِیۡرُہُمۡ ہٰذَا فَسۡـَٔلُوۡہُمۡ اِنۡ کَانُوۡا یَنۡطِقُوۡنَ﴿۶۳﴾
معبود بےبس نہیں قادر ہونا چاہیے
بت شکنی کا مقصد
۶۳۔ ابراہیم نے کہا: بلکہ ان کےاس بڑے (بت) نے ایسا کیا ہے سو ان سے پوچھ لو اگر یہ بولتے ہوں۔
🔘 ان بتوں کی بےبسی کو ظاہر کرنے اور بت پرستی کو باطل ثابت کرنے کیلئے دلیل کے طورپر ایک مفروضہ سامنے رکھا کہ ان چھوٹے بتوں کو بڑے بت نے توڑا ہے۔
جناب ابراہیم علیہ السّلام جھوٹ نہیں بول رہے تھے بلکہ ایک مفروضہ قائم کر رہے ہیں کہ تمہارے معبود سے اگر کوئی کام بن سکتا ہےتو دوسرے بتوں کو اسی نے توڑا ہے۔
خود ان سے پوچھ لو اگر یہ بول سکتے ہیں۔
بت پرستوں کو علم تھا کہ نہ یہ بول سکتے ہیں، نہ توڑ سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ نکلا کہ یہ بےبس معبود نہ کچھ بگاڑ سکتے ہیں نہ کچھ فائدہ دے سکتے ہیں۔
💖 نسبت روز
آج کا دن مولا امام حسن مجتبی علیہ السّلام اور سیدالشہدا مولا امام حسین علیہ السّلام سے منسوب ھے
💛 آج کےدن کی نمازیں
پیغمبر اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ آج کے دن کی 4 رکعت نماز پڑھنے کا بہت ثواب ہے۔
➖ دو دو رکعت کر کے نماز پڑھیں۔
➖ دو رکعت نماز روزِ سوموار پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةًاِلی اللّٰه۔
👈 پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد آیت الکرسی پڑھیں۔
👈 دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ توحید پڑھیں اور نماز تمام کریں۔
👈 دوسری دو رکعت کی پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ فلق پڑھیں۔
👈 دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ والناس پڑھیں۔
➖ پھر نماز تمام کر کے 10 مرتبہ پڑھیں۔
أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ رَبِّی وَاَتُوبُ اِلَیہ
🌺 دوسری نماز
مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص سوموار کے دن 10 رکعت نماز ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 10 مرتبہ سورہ توحید پڑھے۔ تو اللّٰه تعالی قیامت کے دن اس کیلٸے ایک نور مقرر فرماٸیگا جو اسکے کھڑے ہونیکی جگہ کو روشن کر دیگا اور سبھی اہلِ محشر اس پر رشک کرینگے۔
💠 نماز شبِ منگل
یہ دو رکعت نماز ہے۔ جسکی نیت یوں ہےکہ
دو رکعت نماز شبِ منگل پڑھتا/پڑھتی قُربَةًاِلَی اللّٰه۔
➖ پہلی رکعت میں سورہ الحمد کےبعد ایک مرتبہ سورہ قدر (اناانزلنا) پڑھیں اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کےبعد 7 مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔
💙 آج کےاذکار
💥 یا قاضیَ الحاجات 100 مرتبہ
💥 سُبحانَ اللهِ وَ الحَمدُ لِلّهِ 1000 مرتبہ
💥 یا لطیف 129 مرتبہ
💙 عمل براۓحلال مشکلات
اپنی شرعی حاجات کو پورا کرنے کیلٸے آج کے دن ہر نماز کے بعد یہ عمل بجا لاٸیں۔
💖 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلَی الحَسن علیہ السلام
10 مرتبہ
💖 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلَی الحُسین علیہ السلام
10 مرتبہ۔
📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل
🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔
❂ واجب غسل
✍🏻 حیض
👈🏻 حائض کی قسمیں
❷ وقت کی عادت رکھنےوالی عورت
مسئلہ (𝟒𝟕𝟕)
جو عورتیں وقت کی عادت رکھتی ہیں اورانکی عادت کی پہلی تاریخ معین ہو انکی دو قسمیں ہیں:
【1】 وہ عورت جسے یکے بعد دیگرے دو مہینوں میں معین وقت پر خون آئےاور چند دنوں بعد بند ہو جائےلیکن دونوں مہینوں میں خون آنے کےدنوں کی تعداد مختلف ہو۔
مثلاً اسے یکے بعد دیگرے دو مہینوں میں مہینے کی پہلی تاریخ کو خون آئےلیکن پہلے مہینے میں ساتویں دن اور دوسرے مہینے میں آٹھویں دن بندہو۔
ایسی عورت کو چاہیےکہ مہینے کی پہلی تاریخ کو اپنی عادت قرار دے۔
【2】وہ عورت جسے یکے بعد دیگرے دو مہینوں میں معین وقت پرتین یا زیادہ دن تک خون آئے اور پھر کچھ دن پاک ہونیکے بعد دوبارہ خون آئے اوران تمام دنوں کی تعداد جن میں خون آیا ہے مع ان درمیانی دنوں کے جن میں خون بند رہاہے دس سے زیادہ نہ ہو لیکن دوسرے مہینے میں دنوں کی تعداد پہلے مہینے سے کم یا زیادہ ہو مثلاً پہلے مہینے میں آٹھ دن اور دوسرے مہینے میں نو دن بنتے ہوں جبکہ دونوں مہینوں میں پہلی تاریخ سےہی خون شروع ہوا ہوتو اس عورت کو بھی چاہیےکہ مہینے کی پہلی تاریخ کو اپنی حیض کی عادت کا پہلا دن قرار دے۔
🔶 دودھ میں اضافہ
جس عورت کا دودھ کم ہو تو اسے چاہیےکہ سورہ یسین کو لکھ کر دھو کر پی لےتو اسکے دودھ میں اضافہ ہوگا اور بچہ کیلئے بہت عمدہ غذا ہوگا۔
📖 آج کافرمان
جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ کافرمان ہے:
جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم نے امیرالمؤمنین علی ابنِ ابی طالب علیہ الصلاۃ والسّلام کےنام وصیت میں فرمایا: عورتوں کیلئے مریض کی عیادت کرنا، جنازہ کےہمراہ جانا اور قبر کےپاس ٹھہرنا ضروری نہیں ہے
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
انتخاب وترتيب۔
[بی۔اے نقوی]
ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس ☀
شیٸر اینڈ جواٸن
🪀
+923138055414
ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے