HomeAboutServicesContact

Al-Asr Islamic Service

Islamic services, calendar events, and community programs. Stay updated with the latest from Al-Asr Islamic Service.

Islamic Calendar • Services • Community

Home
No categories found
🕌

Al-Asr Menu

Islamic Service Center

Quick Access

🕋
Prayer Times
💰
Donate
📖
Quran
📜
Hadith
Home
About
Services
New
Events
Soon
Islamic Calendar
Quran Classes
Religious Guidance
Community Programs
Hot
Funeral Services
Contact

Al-Asr Islamic Service Center

Your spiritual journey starts here

23 Novmber 2025 Daily Islamic Calendar

23 Novmber 2025 Daily Islamic Calendar

📖7 min read
📅Published on November 22, 2025
👤By admin
Categories:Daily PostCalendar

🌷 بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ 🌷

☀ حُسینی کیلنڈر ☀

🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ

🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ

🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ

🤲 یَاحُجّتِ خُدا جلدی آئیں

💚 آج کا دن ➖ اتوار
🌙 𝟎𝟏 جمادی الثّانی 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟎𝟖 مگھر 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟐𝟑 نومبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی

🌙 آج 𝟎𝟏 ماہِ جمادی الثّانی کا دن نحس ہے

😢 وفات آیت اللّٰه محمد فاضل لنکرانی

آیت اللّٰه العظمٰی محمد جواد فاضل لنکرانی رحمۃ اللّٰه علیہ نے 01 جمادی الثّانی 1428 ھجری میں قم میں وفات پائی۔
آپ رحمۃ اللّٰه علیہ حوزہ علمیہ قم المقدس کےجامعہ مدرسین میں سےہیں اور حرم معصومہ قم سلام اللّٰه علیہا میں مدفن ہیں۔

😢 وفات علامہ حسین بخش جاڑا رحمۃ اللّٰه علیہ

برصغیر پاک وہند کےممتاز شیعہ عالم دین و مفسرقرآن علامہ حسین بخش جاڑا رحمۃ اللّٰه علیہ، جامعہ امامیہ کربلا گامےشاہ لاہور میں 4 دسمبر 1990 کو اپنےخالق حقیقی سے جاملے۔
آپ کی تجہیزوتکفین جامعہ امامیہ کےسٹاف اور طلبۂ کرام نےکی اور رات دس بجےکربلا گامے شاہ کےگراونڈ میں آیت اللّٰه حافظ سید ریاض حسین نجفی حفظہ اللّٰه نےآپ کی نماز جنازہ پڑھائی، اور آپ رحمۃ اللّٰه علیہ کو 5 دسمبر کو مسجد امامیہ دریاخان ضلع بھکر کےقریب سپرد خاک کیا گیا۔

✋ لبیک یَاحُسین علیہ السلام
کہ میں اپنے عیوب سے واقف ہوں۔

🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ:  𝟏𝟕  اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 62

قَالُوۡۤا ءَاَنۡتَ فَعَلۡتَ ہٰذَا بِاٰلِہَتِنَا یٰۤـاِبۡرٰہِیۡمُ﴿ؕ۶۲﴾

بت شکنی کا مقصد
۶۲۔ کہا: اے ابراہیم! کیا ہمارے معبودوں کا یہ حال تم نے کیا ہے؟

🔘 پوچھ گوچھ شروع ہوئی،
اے ابراہیم!
کیا تم نے یہ کارروائی کی ہے؟
جناب خلیل علیہ السّلام نے بڑے اطمینان کےساتھ جواب دیا:
ان کے بڑے بت نے یہ سب کارروائی کی ہے ان سے پوچھ لو اگر یہ بول سکتے ہیں۔

برادران اسلامی کی بعض کتابوں میں جناب ابراہیم علیہ السّلام کے تین جھوٹوں میں سے ایک جھوٹ قرار دیا گیا۔ (العیاذ باللّٰه)

جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق (علیہ السّلام) فرماتے ہیں:
جناب ابراہیم علیہ السّلام نے جھوٹ نہیں بولا، بلکہ یہ فرمایا کہ اپنے بتوں سے پوچھو اگر یہ بول سکتے ہیں تو پھر ان کے بڑے نے یہ سب کارروائی کی ہے اور اگر نہیں بول سکتے تو پھر اس نے یہ کارروائی نہیں کی۔ پس نہ بت بولے اور نہ ابراہیم نے جھوٹ بالا۔

الغرض یہ بات مطلق نہیں بلکہ مشروط ہےکہ اگر یہ بات کرسکتے ہیں تو پھر یہ کام ان کے بڑے نے کیا ہے۔
جناب خلیل کا مدابرانہ جواب سن کر وہ لوگ اپنے گریبانوں میں منہ ڈال کر سوچنے لگے اور ایک دوسرے سے کہنے لگے، کہ واقعی تم خود ظالم ہو کہ ایسے عاجز اور بےبس بتوں کی پرستش کرتے ہو؟

مگر ضمیر کا یہ فیصلہ کچھ زیادہ دیر پا ثابت نہ ہوا اور وہ بہت جلد ظلم و تشدد کرنے پر اتر آئے جیسا کہ جہل و تعصب اور باطل کا شیوہ و شعار ہےکہ جب وہ دلیل وبرہان سے حق کا مقابلہ نہیں کرسکتا تو پھر تشددکا ہتھیار استعمال کرتا ہے۔
یہی وجہ ہے عموماً
ثم نکثو اعلی رؤسھم
کا ترجمہ یہ کیا جاتا ہےکہ شرم اور خجالت کی وجہ سے ان کے سر جھک گئے۔
مگر موقع اور محل اس مفہوم کو قبول نہیں کرتا۔
سیاق وسباق کلام سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ وہ لوگ ضمیر کے ہاتھوں مجبورہو کر تھوڑی دیر کیلئے حقیقت کا اظہار تو کر بیٹھے مگر بہت جلد ان کی جہالت و ضلالت ان پر مسلط ہوگئی اور ان کی عقل و سوچ اوندھی ہوئی اور انھوں نے اس کے خلاف سوچنا اور کہنا شروع کردیا۔
تمہیں معلوم ہےکہ یہ کلام نہیں کرتے۔
جناب ابراہیم علیہ السّلام نے اس موقع پر نا صحانہ و حکیمانہ کلام کیا، مگر بےسود۔

💖 نسبت روز
آج کا دن یعسوب الدین، انزع البطین مولا امیرالمومنین امام علی ابن ابی طالب علیہ السّلام اور سیدةالنسآ ٕالعالمین السیدہ فاطمة زهراء سلام الله علیہا سے منسوب ھے۔

💛 آج کےدن کی نمازیں

پیغمبر خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
اتوار کے دن سورج نکلنے کے پہلی ساعت میں دو رکعت نماز بجا لاٸیں۔ اس نماز کے پڑھنے والے کو
👈 جہنم سے آزادی
👈 نفاق سے پاکی
👈 اور عذاب سے امان ملے گی۔
➖ دو رکعت نماز روزِ اتوار پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةً اِلی اللّٰه
➖ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد جو سورہ یاد ہو پڑھیں۔

💠 دوسری نماز
مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص اتوار کے دن 4 رکعت نماز پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ ملک کی تلاوت کرے تو اللّٰه تعالی جنت میں اسے اسکا پسندیدہ محل عطا فرماٸیگا۔

💠 نمازِ شبِ سوموار

آج کی رات (یعنی اتوار کادن اور سوموار کی رات)کی یہ دو رکعت نماز ہے۔ بعد نماز عشاء پڑھیں۔
➖ دو رکعت نماز شبِ پیر پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه
➖ پہلی رکعت میں سورہ الحمد کےبعد بالترتیب ایک ایک مرتبہ آیت الکرسی، سورہ توحید، سورہ فلق اور الناس قرآت کریں، پھر دوسری رکعت بھی ایسےہی پڑھیں۔
➖ نماز کےبعد 10 مرتبہ پڑھیں۔

اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّی وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

💙 آج کےاذکار

یا ذَالْجَلالِ وَالْاِكْرام 100 مرتبہ
ایاک نعبد و ایاک نستعین 1000 مرتبہ
یا فتاح 489 مرتبہ

💠 عمل براٸےحلال مشکلات

آج کے دن ہر نماز کے بعد یہ عمل بجا لاٸیں۔ انشاء اللّٰه تعالیٰ تعالی ہر جاٸز حاجت اور مشکل دور ہوگی۔
💐 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی امیرالمٶمنین علیہ السلام
10 مرتبہ

اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی فَاطمةالزھرا علیہ السلام, 10 مرتبہ

📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل

🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔

❂ واجب غسل

✍🏻 حیض

👈🏻 حائض کی قسمیں

❶ وقت اور عدد کی عادت رکھنےوالی عورتیں

مسئلہ (𝟒𝟕𝟒)
جو عورت وقت اور عدد کی عادت رکھتی ہو اگر اسے عادت کے وقت خون نہ آئے بلکہ اس کے علاوہ کسی اور وقت حیض کے دنوں کی مقدار میں اس کو خون آئےتو ضروری ہےکہ اسی خون کو حیض قرار دے خواہ وہ عادت کے وقت سے پہلے آئے یا بعد میں آئے۔

مسئلہ (𝟒𝟕𝟓)
جو عورت وقت اور عدد کی عادت رکھتی ہو اور اسے عادت کے وقت تین یا تین سے زیادہ دن تک خون آئےلیکن اس کے دنوں کی تعداد اس کی عادت کے دنوں سے کم یا زیادہ ہو اور پاک ہونے کےبعد اسے دوبارہ اتنے دنوں کیلئے خون آئے جتنی اس کی عادت ہوتو اسکی چند صورتیں ہیں:

【1】 دونوں خون کے دنوں اوران کےدرمیان پاک رہنے کےدنوں کو ملاکر دس دن سے زیادہ نہ ہوں تو اس صورت میں دونوں خون ایک حیض شمار ہوں گے۔

【2】 دونوں خون کےدرمیان پاک رہنےکی مدت دس دن یا دس دن سے زیادہ ہوتو اس صورت میں دونوں خون میں سے ہر ایک مستقل حیض قرار دیا جائےگا۔

【3】 ان دونوں خون کے درمیان پاک رہنے کی مدت دس دن سے کم ہو جبکہ یہ دونوں خون اور درمیان میں پاک رہنے کی ساری مدت مجموعی طورپر دس دن سے زیادہ ہوتو اس صورت میں ضروری ہےکہ پہلے آنے والے خون کو حیض اور دوسرے خون کو استحاضہ قراردے۔

مسئلہ (𝟒𝟕𝟔)
جو عورت وقت اور عدد کی عادت رکھتی ہو اگر اسے دس سےزیادہ دن تک خون آئے توجو خون اسے عادت کے دنوں میں آئے خواہ وہ حیض کی علامات نہ بھی رکھتاہو تب بھی حیض ہے اور جو خون عادت کے دنوں کےبعد آئے خواہ وہ حیض کی علامات بھی رکھتا ہو استحاضہ ہے۔
مثلاً اگر ایک ایسی عورت جسکی حیض کی عادت مہینے کی پہلی سے ساتویں تاریخ تک ہو اسے پہلی سے بارہویں تاریخ تک خون آئے تو پہلے سات دن حیض اور بقیہ پانچ دن استحاضہ کے ہوں گے۔

🔶 مصفی خون

زرقون مصفیٰ خون ہے خون کی جملہ خرابیوں کو درست کرکے چہرےکی رونق کو دوبالا کرتا ہے۔

📖 آج کا فرمان

زرارہ کابیان ہے:

جناب ابوجعفر امام محمد باقر علیہ السّلام نے اپنے ماتم کیلئے 8 سو درہم کی وصیت کی تھی اور آپ علیہ السّلام اسے سنت جانتے تھے کیونکہ جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم نے جناب جعفرطیار رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ کے اہل وعیال کیلئے طعام کا انتظام کیا تھا اس لئےکہ وہ ماتم داری میں مشغول تھے۔

🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

انتخاب وترتيب۔
[بی۔اے نقوی]

ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس ☀
شیٸر اینڈ جواٸن

🪀
+923138055414

ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے

Share this post:
Back to All Posts