🌷 بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ 🌷
☀ حُسینی کیلنڈر ☀
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ
🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ
🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ
🤲 آئے حُجّتِ خُدا جلدی آئیں
💚 آج کا دن ➖ ہفتہ
🌙 𝟑𝟎 جمادی الاوّل 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟎𝟕 مگھر 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟐𝟐 نومبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی
🌙 آج 𝟑𝟎 ماہِ جمادی الاوّل کا دن نیک ہے
✋ لبیک یاحُسین علیہ السّلام
کہ میں علم کے ذریعے جہالت کا خاتمہ کرتا/کرتی ہوں۔
🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ: 𝟏𝟕 اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 61
قَالُوۡا فَاۡتُوۡا بِہٖ عَلٰۤی اَعۡیُنِ النَّاسِ لَعَلَّہُمۡ یَشۡہَدُوۡنَ﴿۶۱﴾
بت شکنی کا مقصد
۶۱۔ کہنے لگے: اسے سب کے سامنے پیش کرو تاکہ لوگ اسے دیکھ لیں۔
🔘 جناب ابراہیم علیہ السّلام کا مقصد یہی تھا کہ سب لوگوں کے سامنے یہ مسئلہ چھڑ جائے تاکہ ان بتوں کی بےبسی سب کے سامنے عیاں ہو جائے۔
🔘 مشرکوں کایہ کہنا کہ:
’پکڑ لاو، ابراہیم علیہ السّلام کو سب کے سامنے، تاکہ لوگ دکھ لیں (کہ اُسکی کیسی خبر لی جاتی ہے)؟
کافروں کایہ کہنا، جناب ابراہیم علیہ السّلام کی دلی مراد تھی۔
کیونکہ جناب ابراہیم علیہ السّلام یہی چاہتے تھےکہ مجھے عوام کے سامنے بات کرنےکا موقع مل جائے۔
صرف پروہتوں اور پنڈتوں کے سامنے بات نہ ہو۔
تاکہ عام آدمی خوب اچھی طرح سے سمجھ لیں کہ جن کاٹھ کے اُلووں کو ان پنڈتوں نے خدا بنا رکھا ہے (وہ محض دھوکا ہے) وہ بیچارے کس قدر بے بس اور مجبور ہیں (کہ خود اپنا دفاع نہ کرسکے) اس طرح اُن پنڈتوں اور پروہتوں نے بھی وہی حماقت کی جوفرعون نے کی تھی۔
دونوں نے عوام کو اکٹھا کرلیا۔
اس طرح وہاں جناب موسیٰ علیہ السّلام کو اور یہاں جناب ابراہیم علیہ السّلام کو عوام کے سامنے اپنا استدلال پیش کرنے کاموقع مل گیا۔
💖 نسبت روز
آج کا دن رسول خدا محمد مصطفیٰ صلی الله علیه وآله وسلّم سےمنسوب ھے
💛 آج کےدن کی نمازیں
جناب پیغمبر اسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
جو کوٸی بھی ہفتے کے دن 4 رکعت نماز بجا لاٸے اور نماز میں جتنے حرف بجا لاٸیگا اللّٰه تعالی ہر حرف کے عوض ایک شہید کا ثواب عطا کریگا۔
👈 دو دو رکعت کر کے نماز پڑھنی ہے۔
👈 دو رکعت نماز روزِ ہفتہ پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةً اِلی اللّٰه
👈 ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 3 مرتبہ سورہ الکافرون پڑھیں۔
👈 نماز تمام کرنیکے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی تلاوت کریں۔
👈 اسی طرح دوسری دو رکعت بجا لاٸیں۔
🌺 دوسری نماز
مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص ہفتہ کے دن 4 رکعت نماز ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی اور ایک مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کرے تو اللّٰه تعالی اسے انبیا علیھم السلام ، شہدا اور صالحین کےدرجے میں رکھے گا اور یہ لوگ سب سے بہترین ہمدم ہیں۔
💠 شبِ اتوار کی نماز
جو شبِ اتوار کی نماز پڑھےگا تو اسکو شاکروں اور صابروں کاثواب عطا کیاجائیگا۔
➖ یہ 6 رکعت نماز ہے جو دو دو رکعت کرکے پڑھی جاتی ہے۔
➖ دو رکعت نماز شبِ اتوار پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه
➖ ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد اور سات مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔
💙 آج کےاذکار
💥 یا رَبَّ العالَمین 100 مرتبہ
💥 یا حی یا قیوم 1000 مرتبہ
💥 يا غني 1060 مرتبہ
🌸 عمل براٸےحاجات
کسی بھی مصیبت یا پریشانی کے دور کرنے اور حاجات کی براری کیلٸے یہ عمل آج کے دن ہر نماز کے بعد بجا لاٸیں۔ ان شاء اللّٰه تعالی کامیابی ہوگی۔
🌷 *10 مرتبہ
الـّلـهـم صـَل ِّ عـَلـَی مـُحـَمـَّدٍ وَآل ِ مـُحـَمـَّدٍ
🌷 10 مرتبہ
اَللّٰھُمَّ صَلّ ِ عَلَی العَباس علیہ السلام
🌷 10 مرتبہ الـّلـهـم صـَل ِّ عـَلـَی مـُحـَمـَّدٍ وَآل ِ مـُحـَمـَّدٍ
📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل
🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔
❂ واجب غسل
✍🏻 حیض
👈🏻 حائض کی قسمیں
❶ وقت اور عدد کی عادت رکھنےوالی عورتیں
مسئلہ (𝟒𝟕𝟑)
【𝟒】 پہلے اور دوسرے خون کی کچھ مقدار عادت کے دنوں میں آئے لیکن ایام عادت میں آنے والا پہلا خون تین دن سے کم ہو۔
اس صورت میں ضروری ہےکہ پہلے خون کے آخری تین دن، درمیان میں پاکی کےدن اور دوسرے خون کے اتنے دنوں کو حیض قرار دے جو سب ملکر دس دن بنتے ہوں اور اسکے بعد والے سارےخون کو استحاضہ قرار دے۔
لہذا اگر پاکی کے ایام سات دن ہوں تو دوسرا خون سارا کا سارا استحاضہ ہوگا۔البتہ دو شرائط کیساتھ ضروری ہےکہ پہلے آنے والے پورے خون کو حیض قرار دے:
【1】 اسے اپنی عادت سے کچھ دن پہلے خون آیا ہوکہ اس کے بارے میں یہ کہا جائے کہ اس کی عادت تبدیل ہوکر وقت سے پہلے ہوگئی ہے۔
【2】 وہ اسے حیض قرار دے تو یہ لازم نہ آئےکہ اس کے دوسرے خون کی کچھ مقدار جو عادت کے دنوں میں آیاہو حیض کے دس دن سے باہر ہوجائے۔
مثلاً اگر عورت کی عادت مہینےکی چوتھی تاریخ سے دس تاریخ تک تھی اور اسے مہینے کے پہلے دن سے چوتھے دن کے آخری وقت تک خون آئے اور دو دن کیلئے پاک ہو اور پھر دوبارہ اسے پندرہ تاریخ تک خون آئے تواس صورت میں پہلا پورے کا پورا خون حیض ہے اور اسی طرح دوسرا وہ خون بھی جو دسویں دن کے آخری وقت تک آئے حیض کا خون ہے۔
🔸 حافظہ و سماعت کی مضبوطی
جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام فرماتےہیں:
جو عرق گلاب و زعفران سے سورہ یسین کو سات دفعہ لکھے اور متواتر سات دن تک ایک ایک تعویذ پئے تو ہر چیز کو جسے سننے حفظ کر لےگا مناظرہ میں غالب ہوگا اور لوگوں کی نگاہ میں اس کی عظمت زیادہ ہوگی۔
📖 آج کافرمان
جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام کافرمان ہے:
اہل مصیبت کےہاں کھانا کھانا جاہلیت کی رسم ہے، سنت یہ ہےکہ اُنکے گھر کھانا بھجوایا جائے جسطرح جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم نے جناب جعفرطیار رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ کی خبر شہادت آنے پر حکم دیا تھا کہ تین دن تک اُنکے گھر طعام بھیجا جائے۔
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
انتخاب وترتيب:
[بی۔اے نقوی]
ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس☀
شیٸر اینڈ جواٸن
🪀
+923138055414
ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے
