🌷 بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ🌷
☀ حُسینی کیلنڈر ☀
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ
🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ
🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ
🤲 آٸے حُجّتِ خُدا جلدی آٸیں
💚 آج کا دن ➖ جمعةالمبارک
🌙 𝟐𝟗 جمادی الاوّل 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟎𝟔 مگھر 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟐𝟏 نومبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی
🌙 آج 𝟐𝟗 ماہ جمادی الاوّل کادن نحس ہے
(بوجہ شہادت نائب دوئم)
😢 وفات محمدبن عثمان رحمۃ اللّٰه علیہ
امام زمانہ عجل اللّٰه تعالیٰ فرجہ الشریف کے دوسرےخاص نائب جناب ابوجعفر محمد بن عثمان بن سعید عمری رحمۃ اللّٰه علیہ نے 29 جمادی الاوّل 305 ھجری میں بغداد میں وفات پائی اور وہیں مدفن ہیں۔
🌺 مولا امام حسن عسکری علیہ السّلام فرماتےہیں:
عثمان بن سعید عمری اور اسکا بیٹا محمد دونوں معتبر ہیں، اور محمد بن عثمان میرے بیٹے (مہدی عجل اللّٰه تعالیٰ فرجہ الشریف) کاوکیل ہے۔
🌺 امام زمانہ عجل اللّٰه تعالیٰ فرجہ الشریف نےخود آگاہ فرمایاکہ:
میں نےمحمد بن عثمان کو اپنا نائبِ خاص مقرر کیاہے۔
جناب محمد بن عثمان رحمۃ اللّٰه علیہ اپنے باپ کیطرح امام زمانہ عجل اللّٰه تعالیٰ فرجہ الشریف اور تمام شیعوں کےدرمیان سفیر تھےخواہ وہ عرب کےہوں یا دیگر اسلامی ممالک کے۔
آپ رحمۃ اللّٰه علیہ بغداد میں رہتے تھےاور حالت تقیہ میں اپنےشرعی فریضہ کو ادا کرتے تھے۔
✋ لبیک یاحُسین علیہ السّلام
کہ میں جہالت ونادانی کا مقابلہ علم سے کرتا/کرتی ہوں۔
🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ: 𝟏𝟕 اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 60
قَالُوۡا سَمِعۡنَا فَتًی یَّذۡکُرُہُمۡ یُقَالُ لَہٗۤ اِبۡرٰہِیۡمُ﴿ؕ۶۰﴾
فتوت ابراہیمی سے مراد
۶۰۔ کچھ نے کہا: ہم نے ایک جوان کو ان بتوں کا (برے الفاظ میں) ذکر کرتے ہوئے سنا ہے جسے ابراہیم کہتے ہیں۔
🔘 فَتًی، عمر کے لحاظ سے جواں سال کو کہتے ہیں اور جو نعمت و مرادنگی میں اونچا مقام رکھتا ہو اسے بھی فتیٰ کہتے ہیں۔
جناب ابراہیم علیہ السّلام دونوں لحاظ سے فتیٰ تھے۔
جواں سال اور جواں ہمت تھے۔
جناب ابراہیم علیہ السّلام کے بت شکن عظیم فرزند علی مرتضیٰ علیہ السّلام کے بارے میں فرمایا گیا:
لَا فَتیٰ اِلَّا عَلِیْ۔
(الکافی 8: 110)
فتوّت و مردانگی صرف انہیں میں منحصر ہے۔
🔘 جب وہ لوگ واپس آئے اور بتوں کی حالت دیکھی تو تفتیش ہوئی، اُن میں سے ایک آدمی نے کہا کہ:
شاید یہ کام ابراہیم علیہ السّلام نے کیا ہے۔
پس اُس کے کہنے پر باقی لوگ بھی یہی کہنے لگے اور نمرود کے سامنے گواہی دی کہ ہم نے ایک جوان کو بتوں کی برائی کرتے سنا ہے۔
اُس کا نام ابرہیم علیہ السّلام ہے۔
💖 نسبت روزِجمعہ
آج کا دن مولا امام زمانہ عجل اللّٰه تعالی فرجه الشریف سے منسوب ھے
💛 آج کےدن کی نمازیں
💠 پہلی نماز
قاٸدالغرالمحجلین امام الراکعین مولا علی علیہ الصلاةوالسلام فرماتے ہیں:
نماز روز جمعہ چھ رکعت ہے۔ اس نماز کے پڑھنے والے کو اللّٰه تعالی جنت میں ہزار درجے بلندی عطا فرماٸے گا۔
⬅ اس کا وقت طلوعِ آفتاب کے ایک گھنٹہ بعد ہے۔
مثلاً اگر طلوع آفتاب صبح 7 بجے ہے تو نماز کا وقت 8 بجے ہوگا۔
⬅ دو دو رکعت کر کے نماز پڑھنی ہے۔
⬅ دو رکعت نماز روزِ جمعہ پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربةًاِلی اللّٰه۔
⬅ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد جو سورہ یاد ہو پڑھیں۔
💠 دوسری نماز
یعسوب الدین، انزع البطین مولا امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں:
جمعہ کے دن 4 رکعت نماز بجا لاٸیں۔
⬅ دو ، دو رکعت کر کے پڑھنی ہے۔
⬅ دو رکعت نماز روزِ جمعہ پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةً الی اللّٰه۔
⬅ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 15 پندرہ مرتبہ آیت الکرسی پڑھیں۔
⬅ نماز کے 70 مرتبہ پڑھیں۔
أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ رَبّی وَاَتُوبُ اِلَیہ
⬅ اور 50 مرتبہ پڑھیں۔
لَاحَولَ وَلَاقُوَّةَ اِلَّابِاللّٰہ
💠 تیسری نماز
مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جمعہ کے دن طلوع آفتاب سے لیکر زوال آفتاب تک 4 رکعت نماز پڑھیں۔
⬅ دو ، دو رکعت کر کے پڑھنی ہے۔
⬅ دو رکعت نماز روزِ جمعہ پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةً الی اللّٰه۔
⬅ پہلی اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ الملک اور سورہ حٰم سجدہ کی تلاوت کریں۔
⬅ حق تعالی نماز پڑھنے والے کو جنت میں داخل کریگا، اس خاندان کیلٸے اسکی شفاعت قبول فرماٸیگا، اسکو قبر تنگی اور حشر کی ہولناکیوں سے محفوظ رکھے گا۔
💠 نماز شبِ ہفتہ
جناب پیغمبر اسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتےہیں:
جو شخص یہ نماز پڑھےتو اللّٰه تعالیٰ اسے اور اسکےوالدین کو بخش دیگا اور اسے ان افراد میں شمار کریگا جنکی شفاعت محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کرینگے۔
➖ نماز چار رکعت ہے جو دو دو رکعت کرکے پڑھنی ہے۔
➖ دو رکعت نماز شبِ ہفتہ پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه۔
➖ ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد، تین مرتبہ آیت الکرسی اور ایک مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔
💙 آج کےاذکار
💥 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ 100 مرتبہ
💥 یَا ذُاالجَلَالِ وَالاِکرَام 1000 مرتبہ
💥 یَا نُورُ 256 مرتبہ
💜 عمل براٸےحاجات
آج کےدن نماز جمعہ یا عصر کے بعد 500 مرتبہ یہ تسبیح تلاوت کریں۔ یا ہر نماز کے بعد دس مرتبہ پڑھیں۔
➖ انشاء اللّٰه تعالیٰ تمام نیک حاجات کیلٸے مجرب ہے۔
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلَی الحُجَّةِ بنِ الحَسن علیہ السّلام
📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل
🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔
❂ واجب غسل
✍🏻 حیض
👈🏻 حائض کی قسمیں
❶ وقت اور عدد کی عادت رکھنےوالی عورتیں
مسئلہ (𝟒𝟕𝟑)
【𝟑】 پہلے اور دوسرے خون کی کچھ مقدار عادت کے دنوں میں آئے اور ایام عادت میں آنے والا پہلا خون تین دن سےکم نہ ہو اس صورت میں وہ مدت بمع درمیان میں پاک رہنے کی مدت اور عادت کے دنوں میں آنے والے دوسرے خون کی مدت دس دن سے زیادہ نہ ہوتو دونوں خون حیض ہیں اور احتیاط واجب یہ ہےکہ وہ پاکی کی مدت میں پاک عورت کےکام بھی انجام دے اور وہ کام جو حائض پر حرام ہیں ترک کرے۔
دوسرے خون کی وہ مقدار جو عادت کے دنوں کےبعد آئے استحاضہ ہے۔
خون اول کی وہ مقدار جو ایام عادت سے پہلے آئی ہو اور عرفاً کہاجائےکہ اس کی عادت وقت سے قبل ہو گئی ہے تووہ خون، حیض کاحکم رکھتاہے۔
لیکن اگر اس خون پر حیض کاحکم لگانے سے دوسرے خون کی بھی کچھ مقدار جو عادت کے دنوں میں تھی یا سارے کاساراخون، حیض کے دس دن سے زیادہ ہو جائے تواس صورت میں وہ خون، خون استحاضہ کاحکم رکھتاہے۔
مثلاً اگر عورت کی عادت مہینے کی تیسری سے دسویں تاریخ تک ہو اور اسے کسی مہینے کی پہلی سے چھٹی تاریخ تک خون آئے اور پھر دو دن کیلئے بند ہو جائے اور پھر پندرھویں تاریخ تک آئے تو پہلی سے دسویں تاریخ تک حیض ہے اور گیارہویں سے پندرہویں تاریخ تک آنے والا خون استحاضہ ہے۔
🔶 سفر بخیریت
اگر سفر کی حالت میں زرقون کو پہنا جائےتو مسافر بخیروعافیت اپنی منزل تک پہنچتا ہے۔
📖 آج کا فرمان
جناب ابوجعفر امام محمد باقر علیہ السّلام کافرمان ہے:
جس دن آدمی کا انتقال ہو اس سے لیکر تین دن تک میت والوں کیلئے (اپنی عورتیں بھیج کر) ماتم کا انتظام کیا جائےیا کھانےکا انتظام کیا جائے۔
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
انتخاب وترتيب۔
[بی۔اے نقوی]
ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس ☀
شیٸر اینڈ جواٸن
🪀
+923138055414
ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے
