HomeAboutServicesContact

Al-Asr Islamic Service

Islamic services, calendar events, and community programs. Stay updated with the latest from Al-Asr Islamic Service.

Islamic Calendar • Services • Community

Home
No categories found
🕌

Al-Asr Menu

Islamic Service Center

Quick Access

🕋
Prayer Times
💰
Donate
📖
Quran
📜
Hadith
Home
About
Services
New
Events
Soon
Islamic Calendar
Quran Classes
Religious Guidance
Community Programs
Hot
Funeral Services
Contact

Al-Asr Islamic Service Center

Your spiritual journey starts here

alasr

20 Novmber 2025 Daily Islamic Calendar

📖10 min read
📅Published on November 19, 2025
👤By admin
Categories:Daily PostCalendar

🌷 بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ 🌷

☀ حُسینی کیلنڈر ☀

🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ

🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ

🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ

🤲 آٸےحُجّتِ خُدا جلدی آئیں

💚 آج کا دن ➖ جمعرات
🌙 𝟐𝟖 جمادی الاوّل 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟎𝟓 مگھر 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟐𝟎 نومبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی

🌙 آج 𝟐𝟖 ماہ جمادی الاوّل کا دن نیک ہے

✋ لبیک یاحُسین علیہ السّلام
کہ میں اپنے کسی کام سےجاہل نہیں ہوں۔

🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ:  𝟏𝟕  اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 59

قَالُوۡا مَنۡ فَعَلَ ہٰذَا بِاٰلِہَتِنَاۤ اِنَّہٗ لَمِنَ الظّٰلِمِیۡنَ﴿۵۹﴾

۵۹۔ وہ کہنے لگے: جس نے ہمارے معبودوں کا یہ حال کیا ہے یقیناً وہ ظالموں میں سے ہے۔

🔘 جب قوم کے لوگ شام کو واپس ہوئے اور بت خانے میں پہنچے اور انہوں نے دیکھا کہ بت ٹوٹے پڑے ہیں تو کہنے لگے:

کس نے ہمارے خداؤں کے ساتھ یہ کام کیا ہے؟
بیشک وہ یقیناً ظالم ہے۔
کچھ لوگ کہنے لگے:
ہم نے ایک جوان کو انہیں برا کہتے ہوئے سنا ہے جس کو ابراہیم کہا جاتا ہے، ہمارا گمان یہ ہےکہ اسی نے ایسا کیا ہو گا۔

💖 مناسبت روز
آج کا دن مولا امام حسن عسکری علیه السّلام سے منسوب ھے

💛 آج کےدن کی نمازیں

پیغمبر اسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
جو شخص جمعرات کے دن عصر کی نماز کے بعد یہ دو رکعت نماز بجا لاٸیگا تو اللّٰه تعالی اسے جنت اور جہنم میں موجود تعداد جتنی حسنات عطا کریگا۔
👈 دو رکعت نماز روزِ جمعرات پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةًاِلی اللّٰه۔
👈 ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد پانچ مرتبہ سورہ نصر اور پانچ مرتبہ سورہ کوثر تلاوت کریں۔
👈 نماز کے بعد 40 مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کریں اور پھر 40 مرتبہ استغفار پڑھیں۔

اَستَغفِرُاللّٰهَ رَبّی وَاَتُوبُ اِلَیہِ

💠 دوسری نماز

مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص جمعرات کے دن دو رکعت نماز بجا کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 10 مرتبہ سورہ توحید پڑھے تو فرشتے پیغام خدا لیکر حاضر ہونگے کہ تمہاری جو بھی حاجت ہے بیان کر کہ وہ پوری کی جاٸے۔
➖ نماز کی نیت اوپر بیان پہلی نماز کیطرح کرنی ہے۔
➖ ماخذ۔ مفاتیح الجنان۔

💠 نماز واسطےادائے حق والدین

جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نےفرمایا ہے:
کہ ہر جمعرات مغرب وعشاء کےدرمیان دورکعت نماز پڑھیں۔
(دورکعت نماز پڑھتا/پڑھتی ہوں واسطے ادائے حق والدین قُربَةًاِلَی اللّٰه)
ہر رکعت میں سورہ الحمد کےبعد آیت الکرسی اور چاروں قل شریف ہر ایک پانچ مرتبہ پڑھیں اور نماز کےبعد پندرہ مرتبہ استغفار کریں۔

أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ وَّأَتُوْبُ إِلَیْهِ.

اور ثواب والدین کو بخشیں بہ تحقیق کہ اس نے اپنے والدین کاحق ادا کر دیا۔

💠 نمازِ شب جمعہ

جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتےہیں:
جو شخص نماز شبِ جمعہ کو پڑھےگا اور امت مسلمہ کےحق میں دعا کرےگا تو اللّٰه تعالیٰ اسکی دعا مستجاب کرےگا۔
یہ دو رکعت نماز ہے۔
دو رکعت نماز شبِ جمعہ پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه۔
➖ ہر رکعت میں سورہ الحمد کےبعد 70 مرتبہ سورہ اخلاص اور 70 مرتبہ أَسْتَغْفِرُ اللّٰه کہے۔

💙 آج کے اذکار
💥 لااِلهَ اِلَّا اللّٰه المَلک الحقُّ المُبین 100 مرتبہ
💥 یاغَفُورٌ یا رَحيمٌ 1000 مرتبہ
💥 یا رزاق 308 مرتبہ

💜 عمل براۓ حاجات

آج کے دن کسی ایک نماز کے بعد 500 مرتبہ یہ تسبیح تلاوت کریں۔یا ہر نماز کے بعد دس دس مرتبہ بھی پڑھ سکتے ہیں۔
👈 عمل جس نیک حاجت کو دل میں لیکر شروع کریں گے انشاء اللّٰه تعالیٰ ضرور پوری ہوگی۔
👈 اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں۔

💜 اَللّٰھُمَّ صَلّ عََلٰی الحَسن بن علی علیہ السلام

💛 عمل براٸے حاجات

آج کے دن ہر نماز کے بعد یہ عمل بجا لاٸیں۔

🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی موسٰی بن جعفر علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی علی بن موسٰی علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی محمد بن علی علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی علی بن محمد علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
➖ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں۔
➖ عمل کے بعد دعا مانگیں۔ انشاء اللّٰه تعالیٰ جس نیک مقصد کیلٸے دعا کریں جلد پوری ہوگی۔

📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل

🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔

❂ واجب غسل

✍🏻 حیض

👈🏻 حائض کی قسمیں

❶ وقت اور عدد کی عادت رکھنےوالی عورتیں

مسئلہ (𝟒𝟕𝟑)
جو عورت عادت رکھتی ہو اگر اس کا خون تین یا زیادہ دن تک آنے کےبعد رک جائے اور پھر دوبارہ خون آئے اور ان دونوں خون کا درمیانی فاصلہ دس دن سے کم ہو اور ان سب دنوں کی تعداد جن میں خون آیا ہے بشمول ان درمیانی دنوں کےجن میں پاک رہی ہو دس سے زیادہ ہو۔
مثلاً پانچ دن خون آیا ہو پھر پانچ دن رک گیاہو اور پھر پانچ دن دوبارہ آیا ہوتو اس کی چند صورتیں ہیں:

【1】 وہ تمام خون یا اس کی کچھ مقدار جو پہلی بار دیکھے عادت کے دنوں میں ہو اور دوسرا خون جو پاک ہونے کےبعد آیا ہے عادت کے دنوں میں نہ ہو۔
اس صورت میں ضروری ہےکہ پہلے تمام خون کو حیض اور دوسرے خون کو استحاضہ قرار دے سوائے اسکے کہ دوسرے خون میں حیض کی علامات موجود ہوں کہ اس صورت میں دوسرے خون کی اتنی مقدار جو پہلے خون اور درمیان کی پاکی کےایام سے ملکر دس دن سے زیادہ نہ ہوتی ہو، حیض اور باقی سب استحاضہ ہے۔
مثلاً اگر تین دن خون دیکھے، پھر تین دن پاک ہو جائےاور پھر پانچ دن خون دیکھے جس میں حیض کی علامات موجود ہوں تو پہلے خون کےتین دن اور دوسرے خون کے ابتدائی چار دن حیض ہیں اور درمیان کے طہارت کے ایام کیلئے احتیاط واجب کی بناپر ضروری ہےکہ حیض کے محرمات سے بچےاور غیرحائض کے واجبات پر عمل کرے۔

【2】 پہلا خون عادت کے دنوں میں نہ آئے اور دوسرا تمام خون یا اس کی کچھ مقدار عادت کے دنوں میں آئے تو ضروری ہےکہ دوسرے تمام خون کو حیض اور پہلے کو استحاضہ قرار دے۔

🔶 ہر حاجت پوری ہو

جو کوئی سورہ یسین کی تلاوت ہر شر سے محفوظ رہےگا اور اسکی ہر جائز حاجت پوری ہوگی۔

📖 آج کا فرمان

جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام کافرمان ہے:

کسی مؤمن کی موت کو نہ چھپاؤ جو کہیں دور فوت ہوا ہو، تاکہ اسکی زوجہ عدت گزار سکےاور اسکی میراث تقسیم ہو سکے۔

🟠 برزخ کا سفرنامہ

≋ ایک بےدین شخص کی برزخی زندگی، قرآن واہلبیت علیہم السّلام کےفرامین کی نگاہ میں ≋

🔹 قسط نمبر: ⑦①①
(آخری قسط)

👈🏻 تیسرا باب:
وادی برھوت سے قیامت تک

✍🏻 اہلِ زمین کےنام پیغام

⭐ اےلوگو!
وہ اولاد کتنی بدبخت ہےجو اپنے آگ میں جلنے والے باپ کی پیروی کرتی ہے۔
اسطرح کےوالد کی راہ پر چلنے کی وجہ سے اس تاریکی اور وحشت میں نہ تو ہمارا کوئی دوست ہےاور نہ اس کاٹ کھانیوالی تنہائی میں کوئی مونس وہمدم۔

⭐ ہم دُنیا میں ہمیشہ نفسانی خواہشات کی پیروی کرنیوالے بےدینوں کی صحبت میں رہے جس سے ہمارا یمان کمزور سےکمزور پڑتا گیا اور ہم شیطان کےجال میں پھنستے چلے گئے۔
اگر ہم آخرت کےانجام کو پیشِ نظر رکھ کر نیک اعمال بجا لاتے، لوگوں سے اچھا سلوک کرتے، گناہوں کے پیچھے دیوانہ وار نہ بھاگتے، امورِخیر میں پیش پیش ہوتےاور جب ہمیں سیدھا رستہ دکھانےکی کوشش کی جاتی تو اسےدل وجان سےقبول کر لیتے، تو اس صورت میں ہمارےدلوں میں آخرت کی یاد بسی ہوتی اور ہمارا مقام جنت الفردوس ہوتا۔

⭐ لیکن افسوس کہ میں نےبیدار ہونے میں بہت دیر کر دی، میں اس وقت ہوش میں آیا جب موت میرا دامن تھامے، میرےمقدر کا گلا گھونٹ کر میری زندگی کےکاغذ کو ٹکڑے ٹکڑے کر رہی تھی۔

⭐ اس پتھر دل پر افسوس، اس خودغرضی سے اللّٰه تعالیٰ کی پناہ، ہائے وہ جہالت ونادانی، ہائے وہ لاعلمی اور ہائے وہ بےحیائی۔

❓ کیا ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیائے عظام علیھم السّلام کے فرمودات ہماری ہدایت کیلئے نہیں تھے؟
❓ کیا آئمہ معصومین علیھم السّلام اور دینی پیشواؤں کی رہنمائی ہمیں راہِ راست پر لانے کیلئے نہ تھی؟
❓ کیا قیامت نہیں آئےگی؟
❓ کیا حساب وکتاب کےبعد ہم جنت یا دوزخ کےحقدار نہیں بنیں گے؟
❓ کیا یہ سب کچھ ایک افسانہ ہے؟

⭐ اےدُنیا کے تندرست لوگو!
اس تندرستی اور صحت وسلامتی کو قدر جانو!
اس دن کیلئے نیک اعمال بجا لاؤ جس میں ہم تہی دامن اور بدحالی کاشکار ہیں۔

⭐ اے اس خاکی دُنیا کے زندہ لوگو!
اپنی اس زندگی سے استفادہ کرتےہوئے برزخ کی دُنیا کے بارےمیں کچھ کرلو،کیونکہ تمہیں بہت خطرناک، پیچ وخم سےپُر اور ڈھلوانوں وبلندیوں سےبھرا ہوا راستہ طےکرنا ہے۔

⭐ اےدُنیا والو!
یہ بات جان لوکہ جو شخص موت سے بھاگتا ہے، موت اسےاس وقت دبوچےگی جب وہ موت سےبھاگ رہا ہوگا۔
کیونکہ زندگی موت کی جولانگاہ ہے اور موت سے بھاگنا دراصل خود کو اپنےہاتھوں سے موت کےحوالے کرنیکے مترادف ہے۔

⭐ اے دُنیا کےمال ومتاع پر جان چھڑکنے اور اسی پر مرمٹنے والےلوگو!
اس بات کو پلے باندھ لوکہ تمہارے اتنےزیادہ دُنیاوی مال ومتاع سے تمہارے اپنے حصےمیں صرف ایک کفن کا ٹکڑا او چندگز زمین ہی آئےگی۔

⭐ اےلوگو!
وہ دن یاد کرو جب ہم لوگ تمہاے ہمسائےیا گھر کے ایک فرد تھے، تمہارے ساتھ اُٹھتے بیٹھتے تھے، باتیں کرتے تھےاور ہلتے جلتے تھے لیکن اب ہم صرف ایک داستان بن گئےہیں۔

⭐ بس اب میں ایک جملے میں پوری حقیقت کو تمہارے سامنےکھول کر رکھ دینا چاہتا ہوں اور یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم نےاس دُنیا کی اصل حقیقت کو کیسا پایا ہے:
اس خاکی جسم کی قید سےرہا ہوکر ہمیں معلوم ہوا کہ زندگی کتنی مختصر تھی اور یہ دوبارہ بھی نصیب نہ ہوگی۔
ہم دُنیا میں دوسروں سےجو بھی سلوک کرتے تھے، یہاں پرہم سے اس سےکہیں زیادہ سخت سلوک کیا جاتاہے۔
یہاں کا عذاب بہت درناک ہے، ہم دُنیا میں آئےدن نئے سےنیا گناہ کرتے اور معصیت کےمیدان میں سب سے آگے ہوتے۔

⭐ اے دُنیا والو!
میں اپنی آخری بات کرکےتم سے اجازت لیکر رخصت ہونا چاہتا ہوں وہ بات یہ ہےکہ:
تمہارے پاس جتنی فرصت ہے، اپنی اس باقی ماندہ زندگی کو غنیمت جانتے ہوئے، موت آنے سےپہلے اپنی قبر اور عالمِ برزخ وقیامت کےگھر کو آباد کرنےکی فکر کرو۔

⭐ اےدُنیا والو!
جب تک تمہاری آنکھوں میں روشنی ہے، کانوں کی سماعت کام کر رہی ہے، زبان میں بولنے کی طاقت ہے، ہماری زندگی کی اس ڈائری سےعبرت حاصل کرو اور دین کے دشمنوں اور اللّٰه تعالیٰ کی یاد سے بےبہرہ لوگوں کی باتوں پر کان نہ دھرو اور ہمیشہ اپنے بُرے انجام سے ڈرتے رہو۔

اُمید کرتا ہوں کہ تمہیں وہ راستہ نہ طے کرنا پڑے، جو ہمارا مقدر بنا ہے۔
آپ لوگ انبیائےکرام علیھم السّلام اور ہادیانِ برحق علیھم السّلام کی دکھائی ہوئی راہ پر گامزن ہو جس پر اللّٰه تعالیٰ کے نیک بندے چلتے رہےہیں۔

بارگاہِ ربّ العزت میں اُمید کی جاتی ہےکہ!
ہم سب لوگ برزخ کا طویل، خوفناک اور نشیب وفراز سےپُر سفر سلامتی کیساتھ طےکر لیں۔

خدائےرحیم ورحمٰن آپ کو اور آپ کےدین کو گمراہوں، نفسانی خواہشات اور انس وجن کے شیطانوں کےشر سے امان عطا فرمائے۔

الحمد اللّٰه
14 اپریل 2025 کو شروع ہونیوالی کتاب “برزخ کا سفرنامہ” آج 20 نومبر 2025 کو ختم ہوئی۔
ان تمام مؤمنین و مؤمنات کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے یہ سلسلہ پسند کیا۔
ان شاءاللّٰه تعالیٰ جلد ہی ایک نئی کتاب شروع کی جائےگی۔

🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

انتخاب وترتيب
[بی۔اے نقوی]

ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس ☀
شیٸر اینڈ جواٸن

🪀
+923138055414

ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے

Share this post:
Back to All Posts