
18 Novmber 2025 Daily Islamic Calendar
🌷 بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ 🌷
☀ حُسینی کیلنڈر ☀
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ
🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ
🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ
🤲 آٸےحُجّتِ خدا جلدی آئیں
💚 آج کا دن ➖ بدھ
🌙 𝟐𝟕 جمادی الاوّل 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟎𝟒 مگھر 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟏𝟗 نومبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی
🌙 آج 𝟐𝟕 ماہِ جمادی الاول کا دن نحس ہے
😢 وفات جنابِ عبدالمطلب علیہ السّلام
جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم کےدادا جناب عبدالمطلب علیہ السّلام کی وفات 27 جمادی الاول 579 عیسوی کو مکہ مکرمہ میں ہوئی۔
علامہ مجلسی رحمۃ اللّٰه علیہ فرماتےہیں:
آپ علیہ السّلام کی وفات کےوقت جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک 8 سال 2 ماہ دس دن تھی۔
آپ علیہ السّلام کی وفات کے مختلف اقوال ہیں۔
✋ لبیک یاحُسین علیہ السلام
کہ میں علم کے ذریعے نفس سے جہاد کرتا/کرتی ہوں۔
🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ: 𝟏𝟕 اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 58
فَجَعَلَہُمۡ جُذٰذًا اِلَّا کَبِیۡرًا لَّہُمۡ لَعَلَّہُمۡ اِلَیۡہِ یَرۡجِعُوۡنَ﴿۵۸﴾
۵۸۔ چنانچہ ابراہیم نے ان بتوں کو ریزہ ریزہ کر دیا سوائے ان کے بڑے (بت) کے تاکہ وہ اس کی طرف رجوع کریں۔
🔘 تاریخ کی پہلی بت شکنی۔
ایک عظیم سلطنت میں صرف ایک موحد ہے جو پوری قوم کے معبودوں کو ریزہ ریزہ کر دیتا ہے اور بت کی تاریخ میں یہ پہلے بت ہیں جو ریزہ ریزہ ہو جاتے ہیں۔
مشرکین کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے جس میں ان کے معبود ایک اکیلے شخص کے ہاتھوں ریزہ ریزہ ہو جاتے ہیں۔
اِلَّا کَبِیۡرًا: بڑے بت کو اس لیے چھوڑا کہ ان کے معبود نہ صرف یہ کہ اپنے آپ کو بچا نہیں سکتے، بلکہ یہ بھی نہیں بتا سکتےکہ کس نے دوسرے بتوں کو ریزہ ریزہ کیا ہے تاکہ بت پرستوں کی منطق بھی ریزہ ریزہ ہو جائے۔
🔘 اس قوم کا کوئی قومی تہوار تھا جب نمرود اور اسکی رعایا سب وہاں چلے گئے۔
تو جناب خلیل خدا ابراہیم علیہ السّلام کچھ طعام اور کلہاڑا ہاتھ میں لےکر ان کے مرکزی صنم کندہ (بت خانہ) میں داخل ہوئے جس میں تمام بت رکھے تھے۔
پھر وہ ایک ایک بت کے پاس جاتے اور طعام پیش کر کے کہتے لےکھا اور بات کر مگر وہ بت بات نہ کرتا تو کلہاڑے سے اس کے ہاتھ پاؤں توڑ دیتے۔
الغرض سب بتوں کے ساتھ یہی کیا اور آخر کار جب سب سے بڑا بت باقی بچ گیا تو کلہاڑا اس کے گلے میں ڈال دیا اور اسے نہ توڑا اور جب بادشاہ اور اس کی رعایا تہوار سے واپس آئے اور اپنے صنم کندہ میں قدم رکھا تو دیکھا کہ ان کے بتوں کا حشر نشر ہوچکا ہے۔
تو یہ منظر دیکھ کر کہرام ماتم برپا ہوگیا اور شوربلند ہوا کہ جس نے بھی ہمارے خداؤں سے یہ سلوک کیا ہے وہ بڑا ظالم ہے، اسے پکڑو اور سب لوگوں کے سامنے لاؤ۔
الغرض تلاش شروع ہوئی اور آخر کار جناب ابراہیم علیہ السّلام کو پکڑ کر دربار میں پیش کیا گیا۔
💖 نسبت روز
آج کا دن منسوب ہے:
🌺 مولا امام موسی کاظم علیہ السّلام
🌺 مولا امام علی رضاعلیہ السّلام
🌺 مولا امام محمد تقی جواد علیہ السّلام
🌺 مولا امام علی نقی علیہ السّلام
💛 روزِ بدھ کی نمازیں
🌼 پیغمبر اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
جو کوٸی آج کے دن کی دو رکعت نماز پڑھیگا تو اللّٰه تعالی اسکے بدلہ میں اسکی قبر کی تاریکی کو روزِ قیامت تک ختم کردیگا۔
👈 نیت
دو رکعت نماز روزِ بدھ پڑھتا/ پڑھتی ہوں قُربةًاِلَی اللّٰه۔
👈 دونوں رکعتوں میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ زلزال اور تین مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کریں۔
🌼 بعد نماز تسبیح جناب سیدہ فاطمةالزھرا سلام اللّٰه علیھا پڑھیں۔ اور دعا مانگیں۔
🌺 دوسری نماز
مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص بدھ کے دن 4 رکعت نماز ادا کرے ( دو ، دو رکعت کر کے مثل نماز فجر کیطرح ) تو اللّٰه تعالی ہر گناہ پر اسکی توبہ قبول فرماٸیگا اور جنت میں ایک حُور سے اسکی تزویج کریگا۔
💠 شبِ جمعرات کی نماز
شبِ جمعرات کی یہ 6 رکعت نماز ہے اسکی بےانتہا فضیلت ہے۔ یہ دو دو رکعت کرکے پڑھنی ہے۔
➖ دو رکعت نماز شبِ جمعرات پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه۔
➖ ہر رکعت میں سورہ الحمد کےبعد ایک مرتبہ آیت الکرسی، ایک مرتبہ سورہ کافرون اور تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔
➖ 6 رکعت کے اختتام کے بعد تین مرتبہ آیت الکرسی پڑھیں۔
💙 آج کےاذکار
💥 یا حَیّ یا قَیّوم 100 مرتبہ
💥 حسبی اللّٰه و نعم الوکیل 1000 مرتبہ
💥 یا متعال541 مرتبہ
💛 عمل براٸے حاجات
آج کے دن ہر نماز کے بعد یہ عمل بجا لاٸیں۔
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی موسٰی بن جعفر علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی علی بن موسٰی علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی محمد بن علی علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی علی بن محمد علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
➖ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں۔
➖ عمل کے بعد دعا مانگیں۔ انشاء اللّٰه تعالیٰ جس نیک مقصد کیلٸے دعا کریں جلد پوری ہوگی۔
📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل
🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔
❂ واجب غسل
✍🏻 حیض
👈🏻 حائض کی قسمیں
❶ وقت اور عدد کی عادت رکھنےوالی عورتیں
مسئلہ (𝟒𝟕𝟐)
جو عورت وقت اور عدد کی عادت رکھتی ہو، اگر اسے عادت کے کچھ دنوں میں یا عادت سے پہلے خون آئے اور ان تمام دنوں کو ملاکر انکی تعداد دس سے زیادہ نہ ہوتو وہ سارے کا سارا حیض ہے اور اگر ان دنوں کی تعداد دس سے بڑھ جائےتو جن دنوں میں اسے حسبِ عادت خون آیا ہے اور پہلے کے چند دن شامل کرکے عادت کے دنوں کی تعداد پوری ہونے تک حیض اور شروع کے دنوں کو استحاضہ قرار دے اور اگر عادت کے کچھ دنوں کےساتھ ساتھ عادت کےبعد کےکچھ دنوں میں خون آئےاور ان سب دنوں کو ملاکر انکی تعداد دس سے زیادہ نہ ہوتو سارے کا سارا حیض ہے اور اگر دس سے بڑھ جائے تو اسے چاہیےکہ جن دنوں میں عادت کےمطابق خون آیا ہے اس میں بعد کے چند دن ملاکر جن دنوں کی مجموعی تعداد اس کی عادت کے دنوں کے برابر ہو جائے انہیں حیض اور باقی کو استحاضہ قرار دے۔
🔸 حافظہ کی تیزی
مرض نسیان میں زرقون کا پہننا فائدہ مند ہے یہ حافظے کو تیز کرتا ہے۔
📖 آج کافرمان
جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام کافرمان ہے:
قبروں میں مساجد کی تعمیر نہیں کرنی چاہیے۔
🟠 برزخ کا سفرنامہ
≋ ایک بےدین شخص کی برزخی زندگی، قرآن واہلبیت علیہم السّلام کےفرامین کی نگاہ میں ≋
🔹 قسط نمبر: ⑦①①
(آخری قسط)
👈🏻 تیسرا باب:
وادی برھوت سے قیامت تک
✍🏻 اہلِ زمین کےنام پیغام
⭐ اےخاکی دُنیا کے باشندو!
اس سے پہلے کہ تم اچانک ناگہانی موت کا شکار ہو جاؤ اور تمہاری ہنستی بستی زندگی ویران ہو جائےاور تمہاری (دُنیاوی) ہواوہوس کے چشمے سوکھ جائیں، اپنی آخرت اور عالمِ برزخ کے بارےمیں سوچو کہ تمہیں ہرحال میں وہاں ہی جانا ہے۔
⭐ اے اس دُنیا کی رنگینیوں میں غرق لوگو!
اگر اس دُنیا میں تم قبر اور قیامت کی یاد نہیں کرو گےتو ملک الموت سے تمہارا سامنا کچھ اچھا نہ ہوگا۔
پھر تمہیں اسکی ملاقات بہت گراں گزرے گی۔
وہ انتہائی بےرحمی سےاور اذیت دےکر تمہاری روح قبض کریگا۔
وہ تمہاری بولتی زبان کو بند اور تمہارے اپنوں کو تم سےدُور کر دےگا۔
ملک الموت تمہارے ان وارثوں کو خوشحال ومسرور کردےگا جو تمہاری زندگی میں نہ تو تمہارے کسی کام آتے تھےاور نہ تمہارے دکھ درد پر وہ کوئی آنسو بہاتے تھے۔
⭐ اےغافل انسانو!
اس زندگی کے دھوکے میں نہ آنا، جیساکہ اس نے ہمیں دھوکہ دیا ہے۔
ہم اپنی زندگی میں آئےدن کسی کے جنازے کو کندھا دےکر اسے قبرستان لے جاتے اور سپردِخاک کر دیتے، لیکن خود اس سےعبرت حاصل نہیں کرتے تھے۔
ہم نیک اعمال بجالا سکتے تھے لیکن ہم نےاپنی زندگی کو مکمل طورپر جہالت اور غفلت کی نذر کردیا۔
⭐ افسوس، صدافسوس!
ہم جب تک زندہ تھے، ہم نے خدائےبزرگ وبرتر کی عطا کردہ بیشمار اور ان گنت نعمتوں کی قدر نہ کی اور جنت کی لذات سے بہرہ مند ہونے کیلئے کوئی سعی وکوشش نہ کی۔
اسکی بجائے ہم دُنیا کے گندے جوہڑ میں آلودہ ہوکر اسکی نجاستوں میں غرق رہےاور دُنیاوآخرت دونوں جہانوں میں ذلیل ورسوا ہو گئے۔
⭐ دُنیا ہی ہماری تمام توجہات کا مرکز تھی، ہم اس میں اس حد تک کھو گئےکہ ہماری چشمِ بصیرت اپنی بینائی کھو بیٹھی اور ہم اللّٰه تعالیٰ کی عطا کردہ بےبہا نعمتوں سے منہ موڑ کر گناہ اور برائی سے اپنا دامن آلودہ کرتے گئے۔
ہم موت سےمکمل غافل تھے لیکن موت لمحہ بھر کیلئے بھی ہم سے غافل نہ تھی۔
⭐ ہم مردہ لوگوں کو اپنے کاندحون پر لاد کر سپردِخاک کرتے، ہمیں بخوبی معلوم ہوتا تھاکہ اب ان مردہ لوگوں پر توبہ کا دروازہ بند ہو چکا ہےاور اب یہ نیک اعمال نہیں بجا لا سکتے لیکن اسکے باوجود ہم نےان سےدرسِ عبرت نہ لیا اور ہمیں توبہ کرنیکی توفیق نہ ہوئی۔
⭐ افسوس یہ عمر کتنی جلدی گزر گئی، لمحے، منٹ، گھنٹے، دن، مہینے اور سال کتنی تیزی سےگزر گئے، اور وہ حقیقت ہمارے سامنے آن کھڑی ہوئی جسکا نہ تو ہمیں کوئی انتظار تھا اور نہ ہمارےدل میں اسکی کوئی باد تھی۔
جن چیزوں پر ہم جان چھڑکتے تھے وہ ہمارے لئے زنجیر بن گئیں اور ہمارے وجود کا ذرہ ذرہ اس دُنیا کے ساتھ جکڑ دیا گیا۔
⭐ موت کےوقت ان زنجیروں کو ٹوڑنا کتنا دشوار تھا!
ہم اپنی عیش وعشرت سےبھری لطف اندوز زندگی کو کیسے خیرآباد کر سکتے تھے، ہم تو ہنسی خوشی رہ رہے تھے اور ہر جگہ ہماری آؤ بھگت ہوتی تھی، ہم تو اتنی دولت کے مالک تھےاور ہم نے بڑے لمبے منصوبے بنائے ہوئے تھے، ہم ان تمام چیزوں سے کیسے جدائی اختیار کر سکتے تھے؟
⭐ دُنیا میں رہتے ہوئے ہم نے کبھی یہ سوچنے کی زحمت گوارہ نہ کی کہ مٹی کبھی بھی انسانوں کو کھانے سےسیر نہ ہوگی، یہ ایک ایک فرد کو اپنا لقمہ بناکر چھوڑےگی۔
⭐ ہمیں یہاں آکر اپنے بُرےکردار اور دُنیا میں انجام دیے ہوئے بُرے اعمال کا بدلہ مل گیا اور ہمیں ہرہر عمل کی منصفانہ سزا مل گئی۔
⭐ جس آگ میں ہم جل رہے ہیں، اس کا اس دُنیا کی آگ سےکسی بھی لحاظ سے موازنہ کرنا قطعی غلط ہے۔
اگر دُنیا کی تمام آگ اور جلانے والی چیزوں کو جمع کیا جائےاور انہیں انکی حرارت سے سترگنا مزید حرارت دےکر شعلہ ور کیا جائےتو بھی وہ آگ روح کو نہیں جلا سکتی لیکن یہاں کی آگ جسم اور روح دونوں کو جلاتی ہے۔
⭐ تمہاری دُنیا کی آگ پہلے کسی بھی چیز کی بیرونی سطح کو جلاتی ہےاور پھر اندر پہنچتی ہے جبکہ یہاں کی آگ پہلے دل کےاندر شعلہ ور ہوتی ہےاور بعد میں باہر کی جانب جاتی ہے۔
⭐ دُنیا کی آگ پندرہ سو درجے سینٹی گریڈ پر پہنچ کر پہاڑ، لوہے، فولاد اور دیگر بہت سی چیزوں کو پگھلا کر پانی بنا دیتی ہے، جبکہ جس آگ میں ہم گرفتار ہیں وہ اس سے پچاس ہزار گنا گرم ہے۔
آخری قسط
✍ جـــــاری ہے۔ (ان شاءاللّٰه تعالیٰ)
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
انتخاب وترتيب۔
[بی۔اے نقوی]
ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس ☀
شیٸر اینڈ جواٸن
🪀
+923138055414
ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے