HomeAboutServicesContact

Al-Asr Islamic Service

Islamic services, calendar events, and community programs. Stay updated with the latest from Al-Asr Islamic Service.

Islamic Calendar • Services • Community

Home
No categories found
🕌

Al-Asr Menu

Islamic Service Center

Quick Access

🕋
Prayer Times
💰
Donate
📖
Quran
📜
Hadith
Home
About
Services
New
Events
Soon
Islamic Calendar
Quran Classes
Religious Guidance
Community Programs
Hot
Funeral Services
Contact

Al-Asr Islamic Service Center

Your spiritual journey starts here

Al-Asr Islamic Service

17 Novmber 2025 Daily Islamic Calendar

📖9 min read
📅Published on November 16, 2025
👤By admin
Categories:Daily PostCalendar

🌷 بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ 🌷

☀ حُسینی کیلنڈر ☀

🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ

🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ

🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ

🤲 آٸےحُجّتِ خُدا جلدی آٸیں

💚 آج کا دن ➖ سوموار
🌙 𝟐𝟓 جمادی الاوّل 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟎𝟐 مگھر 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟏𝟕 نومبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی

🌙 آج 𝟐𝟓 جمادی الاوّل کا دن نحس ہے

😢 وفات محقق عاملی

آیت اللّٰه الشیخ علی بن عبدالعالی عاملی رحمۃ اللّٰه علیہ نے 25 جمادی الاول 938 ھجری میں وفات پائی۔
آپ رحمۃ اللّٰه علیہ اپنےوقت کےبہت بڑےشیعہ عالم، محقق ومحدث تھے۔
آپ رحمۃ اللّٰه علیہ شھید ثانی رحمۃ اللّٰه علیہ کےاستاد تھے۔

✋ لبیک یاحُسین علیہ السّلام
کہ میں طاعت پروردگار میں اپنے نفس سے جہاد کرتا/کرتی ہوں۔

🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ:  𝟏𝟕  اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 56

قَالَ بَلۡ رَّبُّکُمۡ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ الَّذِیۡ فَطَرَہُنَّ ۫ۖ وَاَنَا عَلٰی ذٰلِکُمۡ مِّنَ الشّٰہِدِیۡنَ﴿۵۶﴾

۵۶۔ ابراہیم نے کہا: بلکہ تمہارا رب آسمانوں اور زمین کا رب ہے جس نے ان سب کو پیدا کیا اور میں اس بات کے گواہوں میں سے ہوں۔

🔘 مشرکین کے عقیدے کی رد ہے۔ ان کا یہ عقیدہ تھا کہ آسمانوں اور زمین کا رب اور ہے اور ہمارا رب اور ہے۔
ان کا یہ عقیدہ بھی تھا کہ اللّٰه تعالیٰ صرف خالق ہے، ارباب دوسرے ہیں، ان دونوں نظریوں کی رد میں فرمایا:
خالقیت اور ربوبیت میں تفریق نہیں ہے۔ جو خالق ہے وہی رب ہے۔ آسمانوں اور زمین کے رب اور انسانوں کے رب میں بھی تفریق نہیں ہے۔

💖 نسبت روز
آج کا دن مولا امام حسن مجتبی علیہ السّلام اور سیدالشہدا مولا امام حسین علیہ السّلام سے منسوب ھے

💛 آج کےدن کی نمازیں

پیغمبر اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ آج کے دن کی 4 رکعت نماز پڑھنے کا بہت ثواب ہے۔
➖ دو دو رکعت کر کے نماز پڑھیں۔
➖ دو رکعت نماز روزِ سوموار پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةًاِلی اللّٰه۔
👈 پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد آیت الکرسی پڑھیں۔
👈 دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ توحید پڑھیں اور نماز تمام کریں۔
👈 دوسری دو رکعت کی پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ فلق پڑھیں۔
👈 دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ والناس پڑھیں۔
➖ پھر نماز تمام کر کے 10 مرتبہ پڑھیں۔
أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ رَبِّی وَاَتُوبُ اِلَیہ

🌺 دوسری نماز

مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص سوموار کے دن 10 رکعت نماز ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 10 مرتبہ سورہ توحید پڑھے۔ تو اللّٰه تعالی قیامت کے دن اس کیلٸے ایک نور مقرر فرماٸیگا جو اسکے کھڑے ہونیکی جگہ کو روشن کر دیگا اور سبھی اہلِ محشر اس پر رشک کرینگے۔

💠 نماز شبِ منگل

یہ دو رکعت نماز ہے۔ جسکی نیت یوں ہےکہ
دو رکعت نماز شبِ منگل پڑھتا/پڑھتی قُربَةًاِلَی اللّٰه۔
➖ پہلی رکعت میں سورہ الحمد کےبعد ایک مرتبہ سورہ قدر (اناانزلنا) پڑھیں اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کےبعد 7 مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔

💙 آج کےاذکار
💥 یا قاضیَ الحاجات 100 مرتبہ
💥 سُبحانَ اللهِ وَ الحَمدُ لِلّهِ 1000 مرتبہ
💥 یا لطیف 129 مرتبہ

💙 عمل براۓحلال مشکلات

اپنی شرعی حاجات کو پورا کرنے کیلٸے آج کے دن ہر نماز کے بعد یہ عمل بجا لاٸیں۔

💖 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلَی الحَسن علیہ السلام
10 مرتبہ
💖 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلَی الحُسین علیہ السلام
10 مرتبہ۔

📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل

🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔

❂ واجب غسل

✍🏻 حیض

👈🏻 حائض کی قسمیں

❶ وقت اور عدد کی عادت رکھنےوالی عورتیں

مسئلہ (𝟒𝟕𝟎)
جو عورت وقت کی عادت رکھتی ہو خواہ عدد کی عادت رکھتی ہو یا نہ رکھتی ہو اگر اسے عادت کے وقت یا اس سے ایک دو دن یا اس سے بھی زیادہ دن پہلے خون آجائے جب کہ یہ کہا جائےکہ اس کی عادت وقت سے قبل ہوگئی ہے اگر اس خون میں حیض کی علامات نہ بھی ہوں تب بھی ضروری ہےکہ ان احکام پر عمل کرے جو حائض کیلئے بیان کئے گئے ہیں۔
اور اگر بعد میں اسے پتا چلےکہ وہ حیض کا خون نہیں تھا مثلاً وہ تین دن سے پہلے پاک ہو جائےتو ضروری ہےکہ جو عبادات اس نے انجام نہ دی ہوں ان کی قضا کرے۔

🔶 بدخوابی کا علاج

زرقون بدخوابی کے مریض کیلئے پہننا فائدہ مند ہے اس سے نیند گہری آتی ہے۔

📖 آج کافرمان

جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم کافرمان ہے:

اللّٰه تعالیٰ نے چھ چیزوں کو میرے لئے ناپسند کیا ہےاور میں انکو اپنے بعد اپنے اوصیاء اور انکے اتباع کیلئے ناپسند کرتا ہوں۔
⊰1⊱ نماز میں کھیلنا (اعضاء کو بےجا حرکت دینا)۔

⊰2⊱ روزہ میں فحش گوئی کرنا۔

⊰3⊱ صدقہ دیکر احسان جتلانا۔

⊰4⊱ جنابت کی حالت میں مساجد میں جانا۔

⊰5⊱ لوگوں کے گھروں میں جھانکنا۔

⊰6⊱ اور قبروں کےدرمیان ہنسنا۔

🟠 برزخ کا سفرنامہ

≋ ایک بےدین شخص کی برزخی زندگی، قرآن واہلبیت علیہم السّلام کےفرامین کی نگاہ میں ≋

🔹 قسط نمبر: ⑥①①

👈🏻 تیسرا باب:
وادی برھوت سے قیامت تک

✍🏻 درد بھری نصیحتیں

میرے جس دوست نے مجھے وادی السّلام میں ملاقات کیلئے بلوایا تھا، اسے پروردگار نےایسا عظیم مقام ومرتبہ عطا فرمایا تھاکہ نہ تو دُنیا کا کوئی قلم اسکی حقیقت بیان کر سکتا ہےاور نہ ہی کسی کےذہن میں اسکے مقام ومنزلت کےکماحقہ ادراک کی تاب ہے۔

ادھر ہم بدبختوں کی بلہوت میں زندگی کی یہ حالت ہےکہ ہر روز ایک نیا عذاب نازل ہوتا ہے۔
عذاب دینےوالے سپاہی ہرروز پہلے سےزیادہ خوفناک شکل وصورت میں ظاہر ہوتےہیں۔
اے مجھے حاضر کرنیوالے!
میں تجھ سے مخاطب ہوکر آخری باتیں کررہا ہوں اور تم ان باتوں کو اہلِ زمین تک پہنچادو!
انہیں یہ بات معلوم ہونی چاہیےکہ:

☜ ہم ہرلمحہ موت کی جانب رواں دواں تھے۔

☜ ایک زمانہ تھا جب ہم زرق وبرق اور مال ودولت کےمالک تھے لیکن درحقیقت ہم دوزخ کی جانب سفر کر رہے تھے اور آخرکار زمین نے ہمیں نگل لیا۔

☜ اے میرے حالات کا مطالعہ کرنیوالے!
سن لوکہ قبر ہمارے جسموں کےگوشت کو ہڑپ کر گئی، جونک کیطرح ہمارا خون چوس گئی اور اس نےہماری ہڈیوں کو خاک میں تبدیل کردیا۔
قبر کی پہلی رات میں ہی ہمارا بدن اسطرح خشک اور ٹھنڈا ہو چکا تھاکہ اس میں ہلنے جلنے کی بھی سکت باقی نہ تھی۔

☜ ہم ایسے غائب ہوئےکہ اب قیامت تک ڈھونڈنے سےبھی نہ ملیں گے۔
اب کوئی حادثہ یا واقعہ ہمیں پریشان یا شادمان نہیں کرسکتا۔

☜ اب تو ہمیں بادل کی گرج اور آسمانی بجلی کی زوردار کڑک بھی سنائی نہیں دیتی۔
اب ہم موسم سرما کی سردی اور موسم گرما کی گرمی بھی محسوس نہیں کرتے۔

☜ ہم ایسے گم گشتہ ہیں کہ کسی کو بھی ہماری بازگشت کا انتظار نہیں اور وہ ہمارے لوٹ آنے کے بارےمیں فکرمند نہیں ہے۔

☜ ہم وہ لوگ ہیں جنکے گھر اور عمارات تو باقی ہیں لیکن انکی رونقوں اور محفلوں میں ہمارا وجود نہیں ہے، ہم اس سے پہلے ایک دوسرے کیساتھ ہوتے تھے، ایک دوسرے سےمانوس تھے، آپس میں بولتے تھے، ہمارا آپس میں آنا جانا لگا رہتا تھا، لیکن اب ایک دوسرے سے روٹھے ہوئے لوگوں کیطرح ایک دوسرے سے دور ہو گئےہیں۔

☜ ہم آپ لوگوں سےدُور نہیں لیکن ہم تمہارے ساتھ نہ تو بات کر سکتےہیں ، نہ مل جل سکتےہیں اور نہ باہمی گفتگو کر سکتے ہیں۔

☜ ہم نےایسا تلخ اور کڑوا جام پیا ہے جس نےہماری زبان سےگویائی اور ہمارے کانوں سے سماعت کو سلب کرلیا ہےاور ہماری حرکات وسکنات کو ختم کرکے ہمیں بےجان بنا دیا ہے۔

☜ ہم تمہاری دُنیاوی زندگی کےہنگاموں سے بےخبر ہیں۔

☜ ہم ہرقسم کی محبت ولفت سےعاری دوست ہیں۔

☜ ہم ایسے رشتہ دار ہیں جو ایک دوسرے کیساتھ مہرومحبت کیلئے ایک دوسرے کےہاں رفت وآمد نہیں کرتے۔

☜ ہم ایسے رشتہ دار ہیں جنکا آپس میں ہرقسم کا تعلق اور عزیزداری دم توڑ چکی ہےاور ہماری تمام باتیں اپنا اثر کھو چکی ہیں۔

☜ ہم وہ لوگ ہیں جنکے تمام رشتے اور برادریاں ختم ہو چکی ہیں اور اس وجہ سےہم ایک دوسرے کےپاس ہوتے ہوئےبھی ایک دوسرے سےمکمل بیگانے اور بالکل تنہا ہیں۔

☜ ہم گزشتہ گہری دوستی اور محبت کےباوجود اس وقت ایک دوسرے سےدور ہیں۔

☜ ہمیں نہ تو رات کےروشن ہونیکی اُمید ہےاور نہ دن کےبعد اندھیری رات کا اندیشہ۔

☜ ہم نےاس دُنیا میں آکر یہاں کےعذاب اور اذیتوں کو اس سےکہیں زیادہ تکلیف دہ اور دردناک پایا ہے جیسا کہ ہم زندگی میں انکے بارےمیں سوچا کرتے تھے۔

☜ ہم نے یہاں آکر اجروثواب کو بھی اس سےکہیں زیادہ بڑھ کر دیکھا جیسا کہ ہم نےاس دُنیا میں اسکے بارےمیں سن یا سمجھ رکھا تھا۔

☜ ویسے تو ہمارے آثار مٹ چکے ہیں اور کسی کو ہمارے حالات کی خبر نہیں لیکن بہت سی تیزبین اور عبرت حاصل کرنیوالی آنکھیں اب بھی ہمیں دیکھ سکتی ہیں اور انکے بصیرت والےکان ہماری آوازیں سن سکتے ہیں۔

☜ ہم ان لوگوں سے کہتے ہیں کہ:
ہمارے چہرے جو دُنیا میں نہایت خوبصورت اور حسین وجمیل تھے، اب بہت بھیانک اور بدصورت ہو چکےہیں اور ہمارے وہ نرم ونازک جسم اب گل سڑکربےجان ہو چکےہیں۔

☜ ہمارےدُنیا کےوہ زرق وبرق والےلباس تارتار ہو گئےہیں اور اسکی بجائے ہمیں برزخی لباس پہنا دیاگیا ہےجو مسلسل ہمارے جسموں کو فشار دے رہا ہے۔

☜ ڈر اور خوف ہماری میراث ہے، ہمارے نرم ونازک بدن کھردرے اور ناہموار، حسین وجمیل شکل بھیانک اور بدصورت اور عذاب واذیت کی کال کوٹھڑی میں ہمارا قیام بہت طولانی ہو چکا ہے۔

☜ یہاں پر ہماری آنکھیں مٹی سےپر ہوکر اپنی بینائی کھو چکی ہیں، دوسروں کو اذیت پہنچانے کیلئے قینچی کیطرح چلنےوالی ہماری زبان ہمارے منہ سے باہر لٹک کر ٹکڑے ٹکڑے ہو چکی ہےاور ہمارے دل ہمارے سینوں میں خاموش اور بےحرکت ہو چکےہیں۔

☜ اب نہ تو ہمارا کوئی ایسا ہاتھ ہے جس سےہم اپنا بچاؤ کر سکیں،
نہ ایسے پاؤں ہیں جنکے ذریعے عذاب سے بھاگ کر جان بچا لیں،
نہ چیخنے چلانے کو منہ اور زبان ہےاور نہ ہمارے پاس کوئی دل ہے جسکے ذریعے ہم دردوتکلیف پر آہ وزاری کر سکیں۔

☜ یہاں پر ہمارا غم واندوہ ختم ہونیوالا نہیں ہےاور نہ اس میں کسی کمی کے آثار ہیں، یہاں ہر روز ہمارے عذاب واذیت میں اضافہ ہوتا ہےاور یہ سلسلہ قیامت تک جاری وساری رہےگا۔
پھر پچاس ہزار سال کےطویل قیامت کےدن کو ہمارا حساب وکتاب ہوگا اور ہماری اصل سزا وہیں سےشروع ہوگی۔
مگر یہ کہ اللّٰه رحیم ورحمٰن اپنا لطف وکرم فرماتے ہوئے ہمارے گناہوں سے درگزر فرمائے اور ہمیں اپنی رحمت میں شامل فرمالے۔

✍ جـــــاری ہے۔ (ان شاءاللّٰه تعالیٰ)

🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

انتخاب وترتيب۔
[بی۔اے نقوی]
ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس ☀
شیٸر اینڈ جواٸن

🪀
+923138055414

ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے

Share this post:
Back to All Posts