
16 Novmber 2025 Daily Islamic Calendar
🌷 بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ 🌷
☀ حُسینی کیلنڈر ☀
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ
🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ
🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ
🤲 یَاحُجّتِ خُدا جلدی آئیں
💚 آج کا دن ➖ اتوار
🌙 𝟐𝟒 جمادی الاوّل 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟎𝟏 مگھر 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟏𝟔 نومبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی
🌙 آج 𝟐𝟒 ماہِ جمادی الاوّل کا دن نیک ہے
✋ لبیک یَاحُسین علیہ السلام
کہ میں اپنی خواہشات سے جہاد کرتا/کرتی ہوں۔
🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ: 𝟏𝟕 اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 55
قَالُوۡۤا اَجِئۡتَنَا بِالۡحَقِّ اَمۡ اَنۡتَ مِنَ اللّٰعِبِیۡنَ﴿۵۵﴾
اندھی تقلید کا نقصان
اندھی تقلید
۵۵۔ وہ کہنے لگے : کیا آپ ہمارے پاس حق لے کر آئے ہیں یا بیہودہ گوئی کر رہے ہیں؟
🔘 ہر اندھی تقلید کرنے والا حق کو کھیل اور عبث خیال کرتا ہے اور اپنے باطل نظریے پر نظر ثانی کرنے کیلئے آمادہ نہیں ہوتا۔
جناب ابراہیم علیہ السّلام کی قوم کوچونکہ اپنے طریقے کا گمراہی ہونا بہت ہی بعید معلوم ہوتا تھا اور وہ اس کا انکار کرنا بہت بڑی بات جانتے تھے، اس لئے انہوں نے جناب ابراہیم علیہ السّلام سے یہ کہا کہ:
کیا آپ یہ بات واقعی طورپر ہمیں بتا رہے ہیں یا یونہی ہنسی مذاق کے طورپر فرما رہے ہیں؟
اس کے جواب میں آپ لیہ السّلام نے اللّٰه تعالیٰ کی رَبُوبِیَّت کا بیان کرکے ظاہر فرما دیا کہ آپ کھیل کے طورپر کلام نہیں کررہے بلکہ حق کا اظہار فرما رہے ہیں۔
چنانچہ آپ علیہ السّلام نے فرمایا:
تمہاری عبادت کے مستحق یہ بناوٹی مجسمے نہیں بلکہ تمہاری عبادت کا مستحق وہ ہے جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے جس نے انہیں کسی سابقہ مثال کے بغیر پیدا کیا، تو پھر تم ان چیزوں کی عبادت کیسے کرتے ہو جو مخلوقات میں داخل ہیں اور میں نے تم سے جو بات کہی کہ تمہارا رب صرف وہ ہے جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے، میں اسے دلیل کے ساتھ ثابت کر سکتا ہوں۔
💖 نسبت روز
آج کا دن یعسوب الدین، انزع البطین مولا امیرالمومنین امام علی ابن ابی طالب علیہ السّلام اور سیدةالنسآ ٕالعالمین السیدہ فاطمة زهراء سلام الله علیہا سے منسوب ھے۔
💛 آج کےدن کی نمازیں
پیغمبر خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
اتوار کے دن سورج نکلنے کے پہلی ساعت میں دو رکعت نماز بجا لاٸیں۔ اس نماز کے پڑھنے والے کو
👈 جہنم سے آزادی
👈 نفاق سے پاکی
👈 اور عذاب سے امان ملے گی۔
➖ دو رکعت نماز روزِ اتوار پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةً اِلی اللّٰه
➖ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد جو سورہ یاد ہو پڑھیں۔
💠 دوسری نماز
مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص اتوار کے دن 4 رکعت نماز پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ ملک کی تلاوت کرے تو اللّٰه تعالی جنت میں اسے اسکا پسندیدہ محل عطا فرماٸیگا۔
💠 نمازِ شبِ سوموار
آج کی رات (یعنی اتوار کادن اور سوموار کی رات)کی یہ دو رکعت نماز ہے۔ بعد نماز عشاء پڑھیں۔
➖ دو رکعت نماز شبِ پیر پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه
➖ پہلی رکعت میں سورہ الحمد کےبعد بالترتیب ایک ایک مرتبہ آیت الکرسی، سورہ توحید، سورہ فلق اور الناس قرآت کریں، پھر دوسری رکعت بھی ایسےہی پڑھیں۔
➖ نماز کےبعد 10 مرتبہ پڑھیں۔
اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّی وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ
💙 آج کےاذکار
یا ذَالْجَلالِ وَالْاِكْرام 100 مرتبہ
ایاک نعبد و ایاک نستعین 1000 مرتبہ
یا فتاح 489 مرتبہ
💠 عمل براٸےحلال مشکلات
آج کے دن ہر نماز کے بعد یہ عمل بجا لاٸیں۔ انشاء اللّٰه تعالیٰ تعالی ہر جاٸز حاجت اور مشکل دور ہوگی۔
💐 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی امیرالمٶمنین علیہ السلام
10 مرتبہ
اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی فَاطمةالزھرا علیہ السلام, 10 مرتبہ
📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل
🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔
❂ واجب غسل
✍🏻 حیض
👈🏻 حائض کی قسمیں
❶ وقت اور عدد کی عادت رکھنےوالی عورتیں
مسئلہ (𝟒𝟔𝟗)
جو عورتیں وقت اور عدد کی عادت رکھتی ہیں انکی دو قسمیں ہیں:
【1】 وہ عورت جسے یکے بعد دیگرے دو مہینوں میں ایک معین وقت پر خون آئے اور وہ ایک معین وقت پر ہی پاک بھی ہو جائے۔
مثلاً یکے بعد دیگرے دو مہینوں میں اسے مہینے کی پہلی تاریخ کو خون آئے اور وہ ساتویں روز پاک ہو جائے تواس عورت کی حیض کی عادت مہینے کی پہلی تاریخ سے ساتویں تاریخ تک ہے۔
【2】 وہ عورت جسے یکے بعد دیگرے دو مہینوں میں معین وقت پر خون آئے اور جب تین یا زیادہ دن تک خون آچکے تووہ ایک یا زیادہ دنوں کیلئے پاک ہو جائے اور پھر اسے دوبارہ خون آجائے اوران تمام دنوں کی تعداد جن میں اسے خون آیا ہے بشمول ان درمیانی دنوں کے جن میں وہ پاک رہی ہے دس سے زیادہ نہ ہو اور دونوں مہینوں میں تمام دن جن میں اسے خون آیا اور بیچ کے وہ دن جن میں پاک رہی ہو ایک جتنے ہوں تو اس کی عادت ان تمام دنوں کے مطابق قرار پائے گی جن میں اسے خون آیا لیکن ان دنوں کو شامل نہیں کرسکتی جن کے درمیان پاک رہی ہو۔
پس لازم ہےکہ جن دنوں میں اسے خون آیا ہو اور جن دنوں میں وہ پاک رہی ہو دونوں مہینوں میں ان دنوں کی تعداد ایک جتنی ہو مثلاً اگر پہلے مہینے میں اور اسی طرح دوسرے مہینے میں اسے پہلی تاریخ سے تیسری تک خون آئے اور پھر تین دن پاک رہے اور پھر تین دن دوبارہ خون آئے تو اس عورت کی عادت چھ متفرق دن کی ہو جائےگی اور درمیان کے تین پاک دنوں میں احتیاط واجب کی بناپر حائض پر جو کام حرام ہیں انہیں ترک کر دے اور مستحاضہ کے اعمال کو انجام دے۔
ہاں اگر اسے دوسرے مہینے میں آنے والے خون کے دنوں کی تعداد اس سے کم یا زیادہ ہوتو یہ عورت وقت کی عادت رکھتی ہے، عدد کی نہیں۔
🔶 عذاب سےمعافی
جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم فرماتےہیں:
جو شخص قبرستان میں سورہ یسین پڑھےتو اس قبرستان میں دفن لوگوں کا اس دن کا تمام عذاب معاف ہو جائیگا اور تمام دفن ہونیوالوں کےبرابر نیکیاں پڑھنے والے کےنام درج ہونگی۔
📖 آج کا فرمان
جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام کافرمان ہے:
جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم نے امیرالمؤمنین امام علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام کےنام اپنی وصیت میں فرمایا: اللّٰه تعالیٰ نے میری اُمت کیلئے دو چیزوں کو مکروہ (ناپسند) کیا ہے ایک قبروں کےدرمیان ہنسنا اور لوگوں کےگھروں میں جھانکنا۔
🟠 برزخ کا سفرنامہ
≋ ایک بےدین شخص کی برزخی زندگی، قرآن واہلبیت علیہم السّلام کےفرامین کی نگاہ میں ≋
🔹 قسط نمبر: ⑤①①
👈🏻 تیسرا باب:
وادی برھوت سے قیامت تک
✍🏻 نیک دوست سےالتجا
یہ سب کچھ دیکھ کر میں خود پر قابو نہ رکھ سکا اور میں نےبلند آواز میں گریہ کرتے ہوئے اپنے دوست سےالتجا کی کہ:
اے میرےرحم دل دوست!
اے میرے شفیق دوست!
میرے ہمدرد بھائی!
تمہیں اللّٰه تعالیٰ کےہاں بہت مقام ومنزلت حاصل ہے، تم اللّٰه کےحضور درخواست کرکے مجھے معافی لےدو۔
اللّٰه تعالیٰ کی قسم!
میں اب تک بہت سخت عذاب سےگزر چکا ہوں، میں نے بہت سی اذیتیں برداشت کی ہیں، میں بہت سی بھیانک چیزوں کا مشاہدہ کرچکا ہوں اور بہت خطرناک راستوں پر سفر کی صعوبتیں سہہ چکا ہوں۔
اے میرے پیارے دوست!
تمہیں کیا معلوم کہ ملک الموت کتنے خوفناک حلیے میں میری روح قبض کرنے آیا!
تمہیں کیا معلوم کہ میں نے راستے میں کس طرح کے خطرناک اور خوفناک جانوروں کا سامنا کیا ہے!
کاش تمہیں معلوم ہوتا کہ مجھے سربہ فلک کشیدہ کتنے اونچے پہاڑوں سے نیچے گرایا گیا ہے!
کاش تمہیں معلوم ہوتاکہ میں بلہوت میں کس قسم کےلوگوں کیساتھ رہتا ہوں کہ جنکا دیکھنا ہی بہت بڑا عذاب ہے!
کاش تم جان سکتےکہ میں نےاب تک کتنی خوفناک، بدصورت اور غلیظ بدبو کی حامل مخلوقات کو دیکھا ہے!
تمہیں اللّٰه تعالیٰ کا واسطہ!
تمہیں تمام انبیا علیھم السّلام اور اولیا علیھم السّلام کا واسطہ!
تمہیں ہماری دُنیا والی دوستی کا واسطہ!
اللّٰه تعالیٰ کی بارگاہ میں میری شفاعت کر دوکہ وہ مجھے معاف کر دے۔
میری خطاؤں سےدرگزر کر دے، اپنے فضل وکرم سے مجھے بخش دےاور مجھے مزید ذلیل ورسوا اور عذاب میں گرفتار نہ کرے۔
میرے دوست نےجواب میں کہا:
اے میرے قدیم دوست!
میں تمہاری شفاعت نہیں کرسکتا۔
کیونکہ شفاعت ان لوگوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے جنہوں نے ایسے گناہ نہ کئے ہوں جن سےانکا ایمان ہی ختم ہو جائے اور وہ کافر بن جائیں۔
تمہارے گناہ ان تمام حدود کو پار کر چکےہیں۔
تم کفر کی سرحدوں تک پہنچ چکےہو۔
اسکےبعد اس نےصاف وشفاف پانی میرے منہ پر چھڑکا اور کہا:
اے میرے پرانے دوست!
تمہیں یہ بات اچھی طرح سےمعلوم ہونا چاہیےکہ یہاں پر کوئی بھی کافر کی شفاعت نہیں کرےگا۔
چونکہ تم دُنیا میں روزِقیامت کی بابت کافر تھے یعنی اسکے انکاری تھے لہذا میں بھی تمہاری شفاعت نہیں کر سکتا۔ تم مجھ سے ایسا تقاضا مت کرو جسکا پورا کرنا میرےبس میں نہیں ہے۔
اسکی اس بات نے میری رہی سہی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا۔
اس لئےکہ جب سےاس نے مجھے بلہوت سے نکلوا کر اپنےہاں بلوایا تھا، مجھے یہی اُمید تھی کہ وہ اپنے مقام ومرتبے سےفائدہ اُٹھاکر مجھے برزخی جہنم سےنجات دلانے میں کامیاب ہو جائےگا۔
اسی لئے میں نےاسکی طرف دیکھ کر کہا:
اگر ایسا تھاتو تم نے مجھے یہاں کیوں بلوایا ہے؟
اس لئے بلوایا تھاکہ میں تمہارا مقام دیکھ کر اور جلوں اور میرےاندر کی آگ مزید شعلہ ور ہو جائے؟
تم نے مجھے اپنےمقام ومنزلت سےکیوں آگاہ کیاہے؟
اس برزخی جنت، اسکے پھلوں اور طرح طرح کی غذائیں کیوں دکھائی ہیں؟
جنت کی حوریں، محلات، نرم نرم بستر اور سرسبز وشاداب باغات کیوں دکھائے ہیں؟
اس نےکہا:
اے پیارے دوست!
یہ جوتم نے بلہوت کےعذاب سےنکل کر میرے پاس چند گھنٹے گزارے اور حسین وجمیل مناظر کا نظارہ کیا، اس خاطر تھاکہ تم دُنیا میں کچھ عرصہ میرے دوست رہے ہو اور اس دوران تم نے میرے ساتھ کوئی بےاحترامی یا بُرا سلوک نہیں کیا۔
تمہاری مجھ سےیہ ملاقات اس دوستی اور احترام کے ثواب کے طورپر تھی۔
میں نے آخری بار اس سےالتجا کرتے ہوئےکہا:
اچھا تو کم ازکم چند گھنٹے مزید مجھے یہاں گزار لینےدو تاکہ ان خوبصورت مناظر سےکچھ دیر مزید لطف اندوز ہولوں۔
اس نے میرے بات پر کوئی دھیان نہ دیا اور وہاں سے چلا گیا۔
اس کے جاتےہی عذاب کےدو فرشتے آگئے اور انہوں نےکہا:
جلدی کرو، تمہاری واپسی کا وقت ہو چکا ہے۔
میں بھی مجبور ہوکر نمناک آنکھوں اور غمزدہ دل کیساتھ وادی السّلام سے رخصت ہوا اور اپنے عذاب کی جگہ یعنی چاہِ بلہوت واپس آگیا۔
اس وقت میرے اندر کا غم واندوہ دُنیا کی ہر آگ سے زیادہ جلا دینےوالا تھا۔
✍ جـــــاری ہے۔ (ان شاءاللّٰه تعالیٰ)
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
انتخاب وترتيب۔
[بی۔اے نقوی]
ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس ☀
شیٸر اینڈ جواٸن
🪀
+923138055414
ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے