HomeAboutServicesContact

Al-Asr Islamic Service

Islamic services, calendar events, and community programs. Stay updated with the latest from Al-Asr Islamic Service.

Islamic Calendar • Services • Community

Home
No categories found
🕌

Al-Asr Menu

Islamic Service Center

Quick Access

🕋
Prayer Times
💰
Donate
📖
Quran
📜
Hadith
Home
About
Services
New
Events
Soon
Islamic Calendar
Quran Classes
Religious Guidance
Community Programs
Hot
Funeral Services
Contact

Al-Asr Islamic Service Center

Your spiritual journey starts here

😢-Martyrdom-of-Syed-Muhammad-Baqir-al-Sadr-and-his-sister-Syeda-Bint-al-Huda.jpeg

15 Novmber 2025 Daily Islamic Calendar

📖10 min read
📅Published on November 15, 2025
👤By admin
Categories:Daily PostCalendar

🌷 ‏بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ 🌷

☀ حُسینی کیلنڈر ☀

🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ

🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ

🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ

🤲 آئے حُجّتِ خُدا جلدی آئیں

💚 آج کا دن ➖ ہفتہ
🌙 𝟐𝟑 جمادی الاوّل 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟑𝟎 کاتک 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟏𝟓 نومبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی

🌙 آج 𝟐𝟑 ماہِ جمادی الاوّل کا دن نحس ہے

😢 شہادت سید محمد باقرالصدر اور ہمشیرہ سیدہ بنت الہدیٰ

آیت اللّٰه العظمٰی سید محمد باقر صدر رحمۃ اللّٰه علیہ کو 9 ماہ گھر میں نظر بند رکھنے کےبعد 19 جمادی الاول 1400 ھجری بمطابق 5 اپریل 1980ء میں عراقی حکومت نے گرفتار کر لیا اور ان سےکہا گیاکہ آپ اعلان کریں کہ
آپ حکومت کےدشمن نہیں اور حکومتی نظریہ کی حامی ہیں، اگر آپ نےایسا نہیں کیاتو آپ کو پھانسی دے دی جائے گی۔

شہید صدر رحمۃ اللّٰه علیہ نے انکی بات کو قبول نہیں کیااور کہا وہ شہادت کیلئےآمادہ ہیں۔
آخرکار انہیں 23 جمادی الاوّل 1400 ھجری بمطابق 9 اپریل 1980 میں آپ رحمۃ اللّٰه علیہ کو آپ کی ہمشیرہ سیدہ بنت الہدیٰ کےہمراہ شہید کر دیا گیا۔

عراقی حکومت نے آیت اللّٰه العظمٰی شہید سید محمد باقرصدر رحمۃ اللّٰه علیہ کےجنازہ کو خاموشی کےساتھ قبرستان وادی السّلام میں دفن کر دیا۔
1991ء میں انتفاضہ شعبانیہ کےبعد شیعوں کی قبروں کو مٹانےکی غرض سےاس قبرستان میں بہت سے راستے بنائے گئے۔ جسکے نتیجہ میں شہید صدر رحمۃ اللّٰه علیہ کی قبر شاہراہ پر آ گئی۔
جن لوگوں کو ان کےمحل دفن کی اطلاع تھی انہوں نےان کے جنازہ کو وادی السّلام میں ہی ایک دوسری جگہ منتقل کر دیا،
لیکن کچھ عرصہ کےبعد اس وجہ سےکہ دوسرے لوگ بھی قبر سےواقف ہو گئے تھے اسےایک تیسری جگہ پر منتقل کر دیا گیا۔
آخرکار ماہ مبارک رمضان 1427ھجری میں شہید صدر رحمۃ اللّٰه علیہ کےجنازہ کو شہر نجف کےورودی دروازہ کے پاس منتقل کیاگیا تاکہ وہاں پر علمی وسماجی ادارےقائم کئے جائیں۔ اس بار قبر کو کھولے بغیر اس کےاطراف کےتمام قطعہ زمین کو اس جدید مقام پر منتقل کیا گیا۔

✋ لبیک یاحُسین علیہ السّلام
کہ میں اپنے نفس سے جہاد کرتا/کرتی ہوں۔

🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ:  𝟏𝟕  اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 54

قَالَ لَقَدۡ کُنۡتُمۡ اَنۡتُمۡ وَاٰبَآؤُکُمۡ فِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ﴿۵۴﴾

۵۴۔ ابراہیم نے کہا: یقیناً تم خود اور تمہارے باپ دادا بھی واضح گمراہی میں مبتلا ہیں۔

🔘 جناب ابراہیم علیہ السّلام نے مشرکوں کی احمقانہ دلیل کاجواب یہ دیا کہ:
تمہاری اس دلیل سے، کہ ہم اس لیے ان بتوں کو پوجتے رہیں گےکہ ہمارے باپ دادا ان کو پوجتے چلے آئے ہیں اس سے تمہارے شرک کی حقانیت تو ثابت نہ ہوسکی، البتہ یہ ثابت ہوگیا کہ تمہارے باپ دادا تم سے بھی زیادہ احمق اور گمراہ تھے جن کی اندھی تقلید کو تم نے اپنی زندگی کااصل مقصد بنارکھا۔

محققین نے نتیجے نکالے کہ
(۱) یہ کوئی دلیل ہی نہیں ہےکہ اگر بزرگ کوئی کام کیاکرتے تھے، محض اس لیے ان کاموں کو انجام دیاجائے۔

(۲) نیز یہ آیت اُن جاہل مریدوں کو رد کررہی ہے جو اکابرین کی تقلید کرنے میں غلو کرتے ہیں اور صحیح دلیل سننے کے بعد بھی بزرگوں کے اقوال واعمال کو حجت بنائے رکھتے ہیں۔

مشرک قومیں عقیدہ توحید سے اس قدر دور بھاگتی ہیں کہ وہ انبیاء کرام علیہم السّلام سے توحید کاپیغام سن کر یہ سمجھتی ہیں کہ انبیاء کرام علیہم السّلام اُن سے مذاق کر رہے ہیں یا اُن سے تفریح لے رہے ہیں ۔ بھلا انبیاء کا اس طرح کے مذاق سے کیا تعلق؟

💖 نسبت روز
آج کا دن رسول خدا محمد مصطفیٰ صلی الله علیه وآله وسلّم سےمنسوب ھے

💛 آج کےدن کی نمازیں

جناب پیغمبر اسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
جو کوٸی بھی ہفتے کے دن 4 رکعت نماز بجا لاٸے اور نماز میں جتنے حرف بجا لاٸیگا اللّٰه تعالی ہر حرف کے عوض ایک شہید کا ثواب عطا کریگا۔
👈 دو دو رکعت کر کے نماز پڑھنی ہے۔
👈 دو رکعت نماز روزِ ہفتہ پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةً اِلی اللّٰه
👈 ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 3 مرتبہ سورہ الکافرون پڑھیں۔
👈 نماز تمام کرنیکے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی تلاوت کریں۔
👈 اسی طرح دوسری دو رکعت بجا لاٸیں۔

🌺 دوسری نماز

مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص ہفتہ کے دن 4 رکعت نماز ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی اور ایک مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کرے تو اللّٰه تعالی اسے انبیا علیھم السلام ، شہدا اور صالحین کےدرجے میں رکھے گا اور یہ لوگ سب سے بہترین ہمدم ہیں۔

💠 شبِ اتوار کی نماز

جو شبِ اتوار کی نماز پڑھےگا تو اسکو شاکروں اور صابروں کاثواب عطا کیاجائیگا۔
➖ یہ 6 رکعت نماز ہے جو دو دو رکعت کرکے پڑھی جاتی ہے۔
➖ دو رکعت نماز شبِ اتوار پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه
➖ ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد اور سات مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔

💙 آج کےاذکار
💥 یا رَبَّ العالَمین 100 مرتبہ
💥 یا حی یا قیوم 1000 مرتبہ
💥 يا غني 1060 مرتبہ

🌸 عمل براٸےحاجات

کسی بھی مصیبت یا پریشانی کے دور کرنے اور حاجات کی براری کیلٸے یہ عمل آج کے دن ہر نماز کے بعد بجا لاٸیں۔ ان شاء اللّٰه تعالی کامیابی ہوگی۔

🌷 *10 مرتبہ

الـّلـهـم صـَل ِّ عـَلـَی مـُحـَمـَّدٍ وَآل ِ مـُحـَمـَّدٍ
🌷 10 مرتبہ
اَللّٰھُمَّ صَلّ ِ عَلَی العَباس علیہ السلام
🌷 10 مرتبہ الـّلـهـم صـَل ِّ عـَلـَی مـُحـَمـَّدٍ وَآل ِ مـُحـَمـَّدٍ

📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل

🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔

❂ واجب غسل

✍🏻 حیض

👈🏻 حائض کی قسمیں

مسئلہ (𝟒𝟔𝟖)
حیض کی چھ قسمیں ہیں:

【𝟏】 وقت اور عدد کی عادت رکھنے والی عورت:
یہ وہ عورت ہے جسے یکے بعد دیگرے دو مہینوں میں ایک معین وقت پر حیض آئےاور اسکے حیض کے دنوں کی تعداد بھی دونوں مہینوں میں ایک جیسی ہو۔
مثلاً اسے یکے بعد دیگرے دو مہینوں میں مہینے کی پہلی تاریخ سے ساتویں تاریخ تک خون آئے۔

【𝟐】 وقت کی عادت رکھنے والی عورت:
یہ وہ عورت ہے جسے یکے بعد دیگرے دو مہینوں میں معین وقت پر حیض آئے، لیکن اسکے حیض کے دنوں کی تعداد دونوں مہینوں میں ایک جیسی نہ ہو۔
مثلاً یکے بعد دیگرے دو مہینوں میں اسے مہینے کی پہلی تاریخ سے خون آنا شروع ہو لیکن وہ پہلے مہینے میں ساتویں دن اور دوسرے مہینے میں آٹھویں دن خون سے پاک ہو۔

【𝟑】 عدد کی عادت رکھنے والی عورت:
یہ وہ عورت ہے جسکے حیض کے دنوں کی تعداد یکے بعد دیگرے دو مہینوں میں ایک جیسی ہو لیکن ہر مہینے خون آنے کا وقت یکساں نہ ہو۔
مثلاً پہلے مہینے میں اسے پانچویں سے دسویں تاریخ تک اور دوسرے مہینے میں بارھویں سے سترھویں تاریخ تک خون آئے۔

【𝟒】 مضطربہ:
یہ وہ عورت ہے جسے چند مہینے خون آیاہو لیکن اسکی عادت معین نہ ہوئی ہو یا اسکی سابقہ عادت بگڑ گئی ہو اور نئی عادت نہ بنی ہو۔

【𝟓】 مبتدئہ:
یہ وہ عورت ہے جسے پہلی دفعہ خون آیاہو۔

【𝟔】 ناسیہ:
یہ وہ عورت ہے جو اپنی عادت بھول چکی ہو۔

ان میں سے ہرقسم کی عورت کیلئے علیٰحدہ علیٰحدہ احکام ہیں جنکا ذکر ان شاءاللّٰه تعالیٰ کل سے تحریر کیاجائے گا۔

🔸 جادو ٹونے سےحفاظت

زرقون پتھر جادو ٹونے کےاثر کو زائل کرتاہے اور طبیعت میں بشاشت پیدا کرتا ہے۔

📖 آج کافرمان

جناب مولا امام موسیٰ کاظم علیہ السّلام کافرمان ہے:

جب قبرستان میں داخل ہوتو قبروں کو پاؤں کے نیچے روندو پس اگر مؤمن کی قبر ہےتو اسے راحت حاصل ہوگی اور اگر منافق کی ہےتو وہ اس سےرنج والم محسوس کرےگا۔

🟠 برزخ کا سفرنامہ

≋ ایک بےدین شخص کی برزخی زندگی، قرآن واہلبیت علیہم السّلام کےفرامین کی نگاہ میں ≋

🔹 قسط نمبر: ④①①

👈🏻 تیسرا باب:
وادی برھوت سے قیامت تک

✍🏻 محلات کا نظارہ

میرے دوست نےکہا:
چلو آؤ تمہیں بعض نیک مؤمنین کے محلات بھی دکھا دوں تاکہ تمہیں اللّٰه تعالیٰ کیطرف سے اپنے نیک بندوں کو عطا کی جانیوالی بےپناہ نعمتوں اور انہیں نصیب ہونیوالے مقام ومنزلت کا بھی اندازہ ہو جائےاور خود اپنی بدبختی اور گھاٹےکا بھی بخوبی پتہ چل جائے۔
اس پر اس نےمیرا ہاتھ تھاما اور ہم ایک محل کی جانب روانہ ہو گئے۔

یہ نہایت سرسبزوشاداب باغ تھا جس میں کیلے، انار، انگور اور انجیر وغیرہ کےدرخت لگے ہوئے تھے۔
سربہ فلک عمارات نظر آرہی تھیں اور ہر طرف دلوں کو جلا بخشنے والے بہشتی نغموں کی آواز پھیلی ہوئی تھی۔
سبززمرد اور سرخ یاقوت سے بنےان دلکش محلات کی سونےاور چاندی سے تزئین کی گئی تھی۔
ہر عمارت میں حسن وجمال کےکئی پہلو تھے جو آنکھوں کو خریہ کر رہے تھے۔

یہاں پر مجھے اپنےاور دیگر لوگوں کےدُنیاوی محلات وکوٹھیاں یاد آگئیں۔
میں نے بےقابو ہوکر چیخ چیخ کر کہنا شروع کر دیا:
اے دُنیا کے محلات، کوٹھیوں اور بنگلوں میں رہنے والے لوگو کہاں ہو!
تم لوگوں کےخون پسینے سے بڑی بڑی عمارتیں بناکر اس پر ٖفخر کیا کرتے تھے۔
اب تمہاری عالیشان عمارتیں تو تباہ وبرباد ہو چکیں لیکن تمہارے ظالمانہ اور بُرے اعمال اپنی جگہ پر باقی ہیں۔

اےظالمو کہاں ہو!
اے سرکشو!
اے نافرمانو کہاں ہو!
آج دیکھ لوکہ اللّٰه تعالیٰ کےتمام وعدے سچے ہیں اور نیک لوگوں کا اجر ضائع نہیں ہوا۔

یَسۡتَبۡشِرُوۡنَ بِنِعۡمَۃٍ مِّنَ اللّٰہِ وَفَضۡلٍ ۙ وَّاَنَّ اللّٰہَ لَایُضِیۡعُ اَجۡرَالۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۷۱﴾ۚ
“وہ اللّٰه کی عطا کردہ نعمت اور اس کے فضل پر خوش ہیں اور اس بات پر بھی کہ اللّٰه مؤمنوں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔”
سورہ آل عمران آیت ۱۷۱

دُنیا کے بےگھروں اور معمولی مکان میں رہنےوالوں کو یہاں عظیم الشان محلات سے نوازا جاتا ہے۔
یہاں پر ہر نیک مؤمن کو جنت کے سترمحلات عطا کئے جاتےہیں۔
ان میں سےہر محل کی وسعت دمشق اور صنعاء (یمن کا دارالحکومت ہے) کی درمیانی مسافت کےبرابر ہےاور انکے اطراف میں نُور ہی نُور پھیلا ہوا ہے۔
ہرمحل کے ستر دروازے ہیں ہر دروازےپر سونےکی تاروں سےبنا ہوا پردہ آویزاں ہے۔
ہرمحل میں سترکمرے ہیں اور ہر کمرےمیں ستر ایسے پلنگ لگائے گئےہیں جنکے زبرجد کے پایوں پر زمرد کےنقش ونگار کی کندہ کاری کی گئی ہے۔
ہر پلنگ پر چالیس نرم ونازک گدے بچھائے گئےہیں جن میں سےہر گدے کی لمبائی چالیس ذراع (فٹ) ہے۔
ہر پلنگ پر جنت کی ایک حور جو اپنےشوہر سے بےحد پیار کرنیوالی ہے سج دھج کر بیٹھی ہوئی ہے۔

میرے دوست نے مجھے ایک اور محل دکھایا جو ایک عدد بڑے یاقوت کو تراش کے بنایا گیا تھا۔
جب ہم اسکے قریب پہنچے تو میں نےدیکھا اس محل کی ساخت ایسی ہےکہ شدید روشنی کیوجہ سے اسکے اندر سےاس کا بیرونی حصّہ اور اسکے بیرونی حصّے سےاس کا اندرونی حصّہ صاف دکھائی دیتا ہے۔
میں نےپوچھا:
یہ اتنا خوبصورت اور عظیم الشان محل کس کا ہے؟
اس نےکہا:
یہ محل ان لوگوں کو نصیب ہوتا ہے جن میں مندرجہ ذیل خوبیاں موجود ہوں:

⟅1⟆ جو اچھی اور پسندیدہ باتیں کریں۔

⟅2⟆ پابندی سے روزہ رکھتے ہوں۔

⟅3⟆ بھوکوں کو کھانا کھلاتے ہیں۔

⟅4⟆ وہ لوگ جو راتوں کو کہ جب دیگر لوگ محوِخواب ہوتےہیں اللّٰه تعالیٰ کی یاد، بندگی اور نمازِتہجد بجا لاتےہیں۔

✍ جـــــاری ہے۔ (ان شاءاللّٰه تعالیٰ)

🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

انتخاب وترتيب:
[بی۔اے نقوی]

ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس☀
شیٸر اینڈ جواٸن

🪀
+923138055414

ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے

Share this post:
Back to All Posts