HomeAboutServicesContact

Al-Asr Islamic Service

Islamic services, calendar events, and community programs. Stay updated with the latest from Al-Asr Islamic Service.

Islamic Calendar • Services • Community

Home
No categories found
🕌

Al-Asr Menu

Islamic Service Center

Quick Access

🕋
Prayer Times
💰
Donate
📖
Quran
📜
Hadith
Home
About
Services
New
Events
Soon
Islamic Calendar
Quran Classes
Religious Guidance
Community Programs
Hot
Funeral Services
Contact

Al-Asr Islamic Service Center

Your spiritual journey starts here

alasr

14 Novmber 2025 Daily Islamic Calendar

📖10 min read
📅Published on November 15, 2025
👤By admin
Categories:Daily PostCalendar

🌷 بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ🌷

☀ حُسینی کیلنڈر ☀

🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ

🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ

🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ

🤲 آٸے حُجّتِ خُدا جلدی آٸیں

💚 آج کا دن ➖ جمعةالمبارک
🌙 𝟐𝟐 جمادی الاوّل 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟐𝟗 کاتک 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟏𝟒 نومبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی

🌙 آج 𝟐𝟐 ماہ جمادی الاوّل کادن نیک ہے

🌷 جُمعہ مبارک

🌺 جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم کا فرمانِ مقدس ہے:

جمعہ تمام دنوں کاسردار ہےیہ عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ سےافضل ہے

🪷 گروپ/چینل العصر اسلامک سروس (ایڈمنز) کیطرف سے امام زمانہ عجل اللّٰه تعالیٰ فرجہ الشریف اور تمام مؤمنین ومؤمنات کو روزِ جمعہ مبارک ہو۔

🌺 جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم فرماتےہیں:

جو کوئی شب جمعہ یا جمعہ کےدن مجھ پر سو بار صلوات بھیجے تو اللّٰه تعالیٰ اسکی سو حاجتیں پوری کریگا ستر آخرت کی اور تیس دنیا کیں

😢 إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

عالمِ ربانی، شیخ الفقہاء، جمال العارفین الحاج اعلم آیةاللّٰه العظمٰی محمد تقی بہجت قدس اللّٰه نفسہ الزکیہ کا 22 جمادی الاوّل 1430 ھجری بروز جمعرات بوقت عصر عارضہ قلبی کے سبب قم کے جناب ولی عصر (عجل اللّٰه تعالیٰ فرجہ الشریف) ہاسپیٹل میں انتقال ہوا اور آپ رحمۃ اللّٰه علیہ کو حرم جناب معصومہ (سلام اللّٰه علیہا) میں سپرد لحد کیا گیا۔

✋ لبیک یاحُسین علیہ السّلام
کہ میں تقدیر پر راضی ہوں۔

🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ:  𝟏𝟕  اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 53

قَالُوۡا وَجَدۡنَاۤ اٰبَآءَنَا لَہَا عٰبِدِیۡنَ﴿۵۳﴾

۵۳۔ کہنے لگے: ہم نے اپنے باپ دادا کو ان کی پوجا کرتے پایا ہے۔

🔘 جناب ابراہیم علیہ السّلام کا استدلال اتنا زبردست تھا کہ بیچارے مشرکوں کیلئے سرکجھانے اور سر جھکانے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔
اس لیے آخر اُن کو صاف صاف اعتراف کرنا ہی پڑا کہ عقل ، علم اور منطق کی کوئی شہادت یادلیل قاطع ہےکہ ہم تو بس یہی کرتے چلے آئے ہیں، اور کرتے چلے جائیں گے جو ہمارے (احمق) باپ دادا کرتے چلے آئے ہیں یعنی:
وہ بھی کاٹھ کے اُلووں کو پوجنے آئے ہیں، اور ہم بھی انہی کو پوجتے رہیں گے،
وہ بھی صرف اس لیےکہ وہ اُن کو پوجا کرتے تھے، ہم بھلا اپنے پچھلے بزرگوں کاطریقہ کیسے چھوڑ دیں؟

جناب ابراہیم علیہ السّلام کی مدلل تقریر کے مقابلے میں مشرکوں کے پاس اس کے سوا کوئی جواب نہ تھا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو انہی کو پوجتے دیکھا اس لیے ہم انہی کی سنت پوری کررہے ہیں۔

محققین نے نتیجہ نکالا کہ:
بڑے گذرے ہوئے بزرگوں کی باتوں یا اعمال کی اندھا دُھند پیروی کرنا عقل دشمنی ہے اس لیےکہ گذرے ہوئے لوگ آنے والی نسلوں سے ہمیشہ زیادہ عالم نہیں ہوا کرتے بلکہ اکثر معاملہ اس کے برعکس ہوتا ہے کیونکہ زمانہ گذرنے کے ساتھ ساتھ علم ودانش میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
(اس کی مثال آج ہمارے سامنے آفتاب نصف النہار کی طرح واضح ہے۔ ریڈیو، ٹی وی، ہوائی جہاز، بحری غوطہ خور، سب میرین، موٹر، کاریں ، کمپیوٹر، ٹیلفون وغیرہ علم ودانش کی جیسی جاگتی مثالیں موجود ہیں)۔

💖 نسبت روزِجمعہ
آج کا دن مولا امام زمانہ عجل اللّٰه تعالی فرجه الشریف سے منسوب ھے

💛 آج کےدن کی نمازیں

💠 پہلی نماز

قاٸدالغرالمحجلین امام الراکعین مولا علی علیہ الصلاةوالسلام فرماتے ہیں:
نماز روز جمعہ چھ رکعت ہے۔ اس نماز کے پڑھنے والے کو اللّٰه تعالی جنت میں ہزار درجے بلندی عطا فرماٸے گا۔
⬅ اس کا وقت طلوعِ آفتاب کے ایک گھنٹہ بعد ہے۔
مثلاً اگر طلوع آفتاب صبح 7 بجے ہے تو نماز کا وقت 8 بجے ہوگا۔
⬅ دو دو رکعت کر کے نماز پڑھنی ہے۔
⬅ دو رکعت نماز روزِ جمعہ پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربةًاِلی اللّٰه۔
⬅ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد جو سورہ یاد ہو پڑھیں۔

💠 دوسری نماز

یعسوب الدین، انزع البطین مولا امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں:
جمعہ کے دن 4 رکعت نماز بجا لاٸیں۔
⬅ دو ، دو رکعت کر کے پڑھنی ہے۔
⬅ دو رکعت نماز روزِ جمعہ پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةً الی اللّٰه۔
⬅ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 15 پندرہ مرتبہ آیت الکرسی پڑھیں۔
⬅ نماز کے 70 مرتبہ پڑھیں۔
أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ رَبّی وَاَتُوبُ اِلَیہ
⬅ اور 50 مرتبہ پڑھیں۔
لَاحَولَ وَلَاقُوَّةَ اِلَّابِاللّٰہ

💠 تیسری نماز

مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جمعہ کے دن طلوع آفتاب سے لیکر زوال آفتاب تک 4 رکعت نماز پڑھیں۔
⬅ دو ، دو رکعت کر کے پڑھنی ہے۔
⬅ دو رکعت نماز روزِ جمعہ پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةً الی اللّٰه۔
⬅ پہلی اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ الملک اور سورہ حٰم سجدہ کی تلاوت کریں۔
⬅ حق تعالی نماز پڑھنے والے کو جنت میں داخل کریگا، اس خاندان کیلٸے اسکی شفاعت قبول فرماٸیگا، اسکو قبر تنگی اور حشر کی ہولناکیوں سے محفوظ رکھے گا۔

💠 نماز شبِ ہفتہ

جناب پیغمبر اسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتےہیں:
جو شخص یہ نماز پڑھےتو اللّٰه تعالیٰ اسے اور اسکےوالدین کو بخش دیگا اور اسے ان افراد میں شمار کریگا جنکی شفاعت محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کرینگے۔
➖ نماز چار رکعت ہے جو دو دو رکعت کرکے پڑھنی ہے۔
➖ دو رکعت نماز شبِ ہفتہ پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه۔
➖ ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد، تین مرتبہ آیت الکرسی اور ایک مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔

💙 آج کےاذکار
💥 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ 100 مرتبہ
💥 یَا ذُاالجَلَالِ وَالاِکرَام 1000 مرتبہ
💥 یَا نُورُ 256 مرتبہ

💜 عمل براٸےحاجات

آج کےدن نماز جمعہ یا عصر کے بعد 500 مرتبہ یہ تسبیح تلاوت کریں۔ یا ہر نماز کے بعد دس مرتبہ پڑھیں۔
➖ انشاء اللّٰه تعالیٰ تمام نیک حاجات کیلٸے مجرب ہے۔

🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلَی الحُجَّةِ بنِ الحَسن علیہ السّلام

📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل

🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔

❂ واجب غسل

✍🏻 حیض

👈🏻 حائض کے احکام

مسئلہ (𝟒𝟔𝟔)
حائض کیلئے مستحب ہےکہ نماز کے وقت اپنے آپکو خون سے پاک کرے اور روئی اور کپڑے کا ٹکڑا بدلے اور وضو کرے اور اگر وضو نہ کر سکے تو تیمم کرے اور نماز کی جگہ پر روبقبلہ بیٹھ کر ذکر، دعا اور صلوات میں مشغول ہو جائے اور بہتر یہ ہےکہ اس حالت میں تسبیحات اربعہ کو انتخاب کرے۔

مسئلہ (𝟒𝟔𝟕)
حائض کیلئے قرآن مجید کا پڑھنا اور اسے اپنے ساتھ رکھنا اور اپنے بدن کا کوئی حصہ قرآن کے حاشیے اور اس کے الفاظ کے درمیانی حصے سے مس کرنا نیز مہندی یا اس جیسی کسی اور چیز سے خضاب کرنا گروہ فقہاء کے قول کےمطابق مکروہ ہے۔

🔶 چھت گرنے سےنجات

مولا امام علی رضا علیہ السّلام فرماتےہیں:
اگر سورہ فاطر کی آیت 41 کو پڑھ کر سوئے تو اس پر مکان کی چھت نہیں گرےگی۔

اِنَّ اللّٰہَ یُمۡسِکُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ اَنۡ تَزُوۡلَا ۬ۚ وَلَئِنۡ زَالَتَاۤ اِنۡ اَمۡسَکَہُمَا مِنۡ اَحَدٍ مِّنۡۢ بَعۡدِہٖ ؕ اِنَّہٗ کَانَ حَلِیۡمًا غَفُوۡرًا﴿۴۱﴾

📖 آج کا فرمان

جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام کافرمان ہے:

جب کسی مقتول کا سر تن سے جدا کر دیا جائےتو جب اسے قبر میں اتارو تو سر کو بدن کیساتھ پکڑ کر لحد میں داخل کرو اور اسکا چہرہ قبلہ کی جانب کرو۔

🟠 برزخ کا سفرنامہ

≋ ایک بےدین شخص کی برزخی زندگی، قرآن واہلبیت علیہم السّلام کےفرامین کی نگاہ میں ≋

🔹 قسط نمبر: ③①①

👈🏻 تیسرا باب:
وادی برھوت سے قیامت تک

✍🏻 شہداء کی رہائشگاہوں کا دیدار

میرے دوست نےکہا:
میں تمہیں ایک قابلِ دید جگہ پر لیجانا چاہتا ہوں۔
تمہیں ایک ایسےباغ میں لیجاؤں گا جسےدیکھ کر تم حیران ہو جاؤ گے۔
میں تمہیں شہدا کےایک باغ میں لےجاؤں گا تاکہ اسے دیکھ کر تمہاری حسرت وندامت میں اور اضافہ ہو اور تمہیں اچھی طرح سےمعلوم ہو جائےکہ تم کتنے گھاٹے میں رہےہو اور کتنی نفع بخش تجات سےمحروم ہو گئے ہو۔

ہم چلتے چلتے ایک دروازے کےقریب پہنچے جس پر تحریر لکھی ہوئی تھی:
شہیدراہِ حق وصداقت کی رہائشگاہ

میرےدوست نےاس دروازے پر دستک دی۔
تھوڑی دیر بعد دروازہ کھول دیا گیا۔
کیسا خوبصورت محل تھا!
طرح طرح کی نعمتیں پھیلی ہوئی تھیں۔
مجھے آسمان سےباتیں کرتے ہوئے عظیم اشلان محلات دکھائی دے رہے تھے۔
یہ جگہ واقعی دیکھنے کےقابل تھی۔
دروازہ کھولنےوالا ایک انتہائی خوبصورت جوان تھا جسکے سامنے چودہویں کے چاند کی خوبصورتی کی کوئی حیثیت نہ تھی۔
اس نے میرے دوست کو دیکھا تو بڑے احترام سے اسے سلام کیا اور خوش آمدید کہا۔
میں نےایک جانب نظر دوڑائی تو مجھے آسمان وزمین سے زیادہ وسیع وعریض باغ نظر آیا۔

وَسَارِعُوۡۤا اِلٰی مَغۡفِرَۃٍ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ وَجَنَّۃٍ عَرۡضُہَا السَّمٰوٰتُ وَالۡاَرۡضُ ۙ اُعِدَّتۡ لِلۡمُتَّقِیۡنَ﴿۱۳۳﴾
“اور اپنے رب کی بخشش اور اس جنت کی طرف جانے میں سبقت لو جسکی وسعت آسمانوں اور زمین کے برابر ہے، جو اہل تقویٰ کیلئے آمادہ کی گئی ہے”
سورہ آل عمران ۱۳۳

جہاں تک نظر جا سکتی تھی درخت، سبزہ وگل اور پھلدار درخت نظر آرہے تھے جن پر انواع واقسام کے رنگارنگ ایسے پھل نظر آرہے تھے جنکی مثال میں نے آج تک دُنیا میں نہیں دیکھی تھی۔
وہاں پر بہت سےدریا اور نہریں بہہ رہی تھیں، بعض دریاؤں اور نہروں میں آنکھ کے آنسو سےبھی زیادہ صاف وشفاف لذیذ پانی بہہ رہا تھا، بعض میں دودھ، کچھ میں جنت کی پاک شراب اور کچھ میں صاف شفاف وخالص شہد رواں دواں تھا۔
یہ تمام نہریں اور دریا بڑی دلکش آواز میں ان درختوں کے نیچے بہہ رہے تھے۔

اِنَّ اللّٰہَ یُدۡخِلُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ ؕ
“اللّٰه ایمان لانے والوں اور صالح اعمال بجا لانے والوں کو یقیناً ایسی جنتوں میں داخل فرمائےگا جنکے نیچے نہریں بہتی ہوں گی”
سورہ محمد آیت ۱۲

میں دروازہ کھولنے والےاس نوجوان سےپوچھا:
کیا ان بہتی نہروں اور درختوں سےمالا مال اتنا وسیع وعریض باغ تمہارا ہے؟
اس نےکہا:
نہیں ، یہ میرا نہیں ہے، میں تو اس باغ کےمالک ہزاروں نوکروں میں سےایک نوکر ہوں جن میں سےہر ایک کو اللّٰه تعالیٰ نے مخصوص کام سونپ رکھا ہے۔

وَیَطُوۡفُ عَلَیۡہِمۡ غِلۡمَانٌ لَّہُمۡ کَاَنَّہُمۡ لُؤۡلُؤٌ مَّکۡنُوۡنٌ﴿۲۴﴾
“اور ان کے گرد نوعمر خدمت گزار لڑکے ان کیلئے چل پھر رہے ہوں گے گویا وہ چھپائے ہوئے موتی ہوں۔”
سورہ طور آیت ۲۴

میں نےکہا:
تو پھر اس باغ کا مالک کون ہے؟
اور اس نےدُنیا میں ایسا کونسا نیک اور قیمتی عمل انجام دیا ہےجس پراسے اتنی عظیم نعمتوں سےنوازا گیا ہے؟
اس نےکہا:
اس باغ کےمالک نےدُنیا میں اپنے پروردگار سے ایسی تجارت کی ہے جسکے نفع میں اسے یہ عظیم الشان باغ نصیب ہوا ہے۔
اس نےدُنیا میں اپنی سب سے بہترین اور پیاری چیز فروخت کیلئے پیش کی اور کسی نے اسے پسند کرکے اسے خرید لیا۔
اسکی چیز بہت قیمتی تھی یہ باغ اور یہ نعمات اس بیش بہا چیز کی قیمت کا ایک حصہ ہیں۔
میں نےکہا:
وہ قیمتی چیز کیا تھی جسے اس نے فروخت کیلئے پیش کیا اور وہ خریدنےوالا کون تھا؟
اس نےکہا:
اس باغ کا مالک ایک شہید ہے جس نےجہاد میں حصہ لیا۔
وہ قیمتی چیز اس شہید کی قیمتی اور پاک جان تھی جسے اس نے فروخت کیلئے پیش کیا اور اسکا خریدار پروردگارِعالم کی ذات والا صفات ہےاور یہ باغ ودیگر تعمتیں اللّٰه تعالیٰ کی طرف سےدی جانیوالی قیمت کا ایک حصہ ہیں۔

اِنَّ اللّٰہَ اشۡتَرٰی مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ اَنۡفُسَہُمۡ وَاَمۡوَالَہُمۡ بِاَنَّ لَہُمُ الۡجَنَّۃَ ؕ یُقَاتِلُوۡنَ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ فَیَقۡتُلُوۡنَ وَیُقۡتَلُوۡنَ ۟
“یقیناً اللّٰه نے مؤمنوں سے ان کی جانیں اور ان کے اموال جنت کے عوض خرید لیے ہیں، وہ اللّٰه کی راہ میں لڑتے ہیں پھر مارتے ہیں اور مارے جاتے ہیں،”
سورہ توبہ آیت ۱۱۰

مجھے اس شہید کےمقام ومنزلت پر بےانتہا رشک آیا اور اپنی بدبختی اور بیچارگی پر سخت ندامت اور حسرت ہوئی کہ آخر میں نےدیگر لوگوں کیطرح محاذ پرکیوں نہ گیا کہ مجھےبھی یہ مقام ومنزلت نصیب ہو جاتی۔

✍ جـــــاری ہے۔ (ان شاءاللّٰه تعالیٰ)

🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

انتخاب وترتيب۔
[بی۔اے نقوی]

ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس ☀
شیٸر اینڈ جواٸن

🪀
+923138055414

ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے

Share this post:
Back to All Posts