HomeAboutServicesContact

Al-Asr Islamic Service

Islamic services, calendar events, and community programs. Stay updated with the latest from Al-Asr Islamic Service.

Islamic Calendar • Services • Community

Home
No categories found
🕌

Al-Asr Menu

Islamic Service Center

Quick Access

🕋
Prayer Times
💰
Donate
📖
Quran
📜
Hadith
Home
About
Services
New
Events
Soon
Islamic Calendar
Quran Classes
Religious Guidance
Community Programs
Hot
Funeral Services
Contact

Al-Asr Islamic Service Center

Your spiritual journey starts here

alasr

13 Novmber 2025 Daily Islamic Calendar

📖9 min read
📅Published on November 15, 2025
👤By admin
Categories:Daily PostCalendar

🌷 بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ 🌷

☀ حُسینی کیلنڈر ☀

🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ

🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ

🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ

🤲 آٸےحُجّتِ خُدا جلدی آئیں

💚 آج کا دن ➖ جمعرات
🌙 𝟐𝟏 جمادی الاوّل 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟐𝟖 کاتک 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟏𝟑 نومبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی

🌙 آج 𝟐𝟏 ماہ جمادی الاوّل کا دن نیک ہے

✋ لبیک یاحُسین علیہ السّلام
کہ میں اپنے ہمسایوں کیساتھ ہمیشہ نیکی کرتا/کرتی ہوں۔

🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ:  𝟏𝟕  اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 52

اِذۡقَالَ لِاَبِیۡہِ وَقَوۡمِہٖ مَاہٰذِہِ التَّمَاثِیۡلُ الَّتِیۡۤ اَنۡتُمۡ لَہَاعٰکِفُوۡنَ﴿۵۲﴾

۵۲۔ جب انہوں نے اپنے باپ (چچا) اور اپنی قوم سے کہا: یہ مورتیاں کیا ہیں جن کے گرد تم جمے رہتے ہو؟

🔘 جناب ابراہیم علیہ السّلام نے ان بتوں کی حقیقت کے بارے میں سوال کیا۔
اس کا صحیح جواب تو یہ تھا کہ یہ بت ایک جامد بےجان پتھر ہیں، لیکن مشرکین بتوں کی حقیقت کی طرف نہیں جاتے تھے، کیونکہ ان بتوں کی حقیقت تو سب پر عیاں ہے۔
اس لیے وہ اس کی پرستش کی وجہ بیان کرنے کی طرف گئے اور اس پر بھی سوائے اندھی تقلید کے کوئی جواب نہ تھا۔

قارئین محترم!
جناب ابراہیم علیہ السّلام کے والد ماجد کا نام تارخ تھا جو کہ مؤمن و موحد تھے اور یہ آزر جس کا بار بار ” اب “ کے لفظ سے تذکرہ کیا گیا ہے۔
یہ آپ کے تایا اور منہ بولے باپ تھے۔

تمثال اس صورت کو کہا جاتا ہے جو اللّٰه تعالیٰ کی کسی مخلوق کے مشابہ ہاتھوں سے بنائی جائے مگر اس میں جان نہ ہو ، یعنی صرت مورت ہو،
جناب خلیل نے بڑے تحقیر آمیز لہجہ میں ان کی روش پر طنز کرتے ہوئے فرمایا۔
یہ مورتیاں کیا ہیں جن کی عبادت پر تم جمے بیٹھے ہو؟

قوم نے وہی کور کورانہ اور مقلدانہ جواب دیا کہ چونکہ ہم نے باپ دادا کو ان کی پرستش کرتے دیکھا ہے لہٰذا ہم بھی کر رہے ہیں۔
اس پر جب جناب ابراہیم علیہ السّلام نے یہ فرمایا کہ تم بھی گمراہ ہو اور تمہارے باپ دادا بھی۔

تو وہ لوگ اپنے باپ دادا کی گمراہی کی بات سن کر حیران و پریشان ہوجاتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ آپ یہ بات سچ مچ کہہ رہے ہیں یا مزاج کر رہے ہیں؟

💖 مناسبت روز
آج کا دن مولا امام حسن عسکری علیه السّلام سے منسوب ھے

💛 آج کےدن کی نمازیں

پیغمبر اسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
جو شخص جمعرات کے دن عصر کی نماز کے بعد یہ دو رکعت نماز بجا لاٸیگا تو اللّٰه تعالی اسے جنت اور جہنم میں موجود تعداد جتنی حسنات عطا کریگا۔
👈 دو رکعت نماز روزِ جمعرات پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةًاِلی اللّٰه۔
👈 ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد پانچ مرتبہ سورہ نصر اور پانچ مرتبہ سورہ کوثر تلاوت کریں۔
👈 نماز کے بعد 40 مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کریں اور پھر 40 مرتبہ استغفار پڑھیں۔

اَستَغفِرُاللّٰهَ رَبّی وَاَتُوبُ اِلَیہِ

💠 دوسری نماز

مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص جمعرات کے دن دو رکعت نماز بجا کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 10 مرتبہ سورہ توحید پڑھے تو فرشتے پیغام خدا لیکر حاضر ہونگے کہ تمہاری جو بھی حاجت ہے بیان کر کہ وہ پوری کی جاٸے۔
➖ نماز کی نیت اوپر بیان پہلی نماز کیطرح کرنی ہے۔
➖ ماخذ۔ مفاتیح الجنان۔

💠 نماز واسطےادائے حق والدین

جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نےفرمایا ہے:
کہ ہر جمعرات مغرب وعشاء کےدرمیان دورکعت نماز پڑھیں۔
(دورکعت نماز پڑھتا/پڑھتی ہوں واسطے ادائے حق والدین قُربَةًاِلَی اللّٰه)
ہر رکعت میں سورہ الحمد کےبعد آیت الکرسی اور چاروں قل شریف ہر ایک پانچ مرتبہ پڑھیں اور نماز کےبعد پندرہ مرتبہ استغفار کریں۔

أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ وَّأَتُوْبُ إِلَیْهِ.

اور ثواب والدین کو بخشیں بہ تحقیق کہ اس نے اپنے والدین کاحق ادا کر دیا۔

💠 نمازِ شب جمعہ

جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتےہیں:
جو شخص نماز شبِ جمعہ کو پڑھےگا اور امت مسلمہ کےحق میں دعا کرےگا تو اللّٰه تعالیٰ اسکی دعا مستجاب کرےگا۔
یہ دو رکعت نماز ہے۔
دو رکعت نماز شبِ جمعہ پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه۔
➖ ہر رکعت میں سورہ الحمد کےبعد 70 مرتبہ سورہ اخلاص اور 70 مرتبہ أَسْتَغْفِرُ اللّٰه کہے۔

💙 آج کے اذکار
💥 لااِلهَ اِلَّا اللّٰه المَلک الحقُّ المُبین 100 مرتبہ
💥 یاغَفُورٌ یا رَحيمٌ 1000 مرتبہ
💥 یا رزاق 308 مرتبہ

💜 عمل براۓ حاجات

آج کے دن کسی ایک نماز کے بعد 500 مرتبہ یہ تسبیح تلاوت کریں۔یا ہر نماز کے بعد دس دس مرتبہ بھی پڑھ سکتے ہیں۔
👈 عمل جس نیک حاجت کو دل میں لیکر شروع کریں گے انشاء اللّٰه تعالیٰ ضرور پوری ہوگی۔
👈 اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں۔

💜 اَللّٰھُمَّ صَلّ عََلٰی الحَسن بن علی علیہ السلام

💛 عمل براٸے حاجات

آج کے دن ہر نماز کے بعد یہ عمل بجا لاٸیں۔

🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی موسٰی بن جعفر علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی علی بن موسٰی علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی محمد بن علی علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی علی بن محمد علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
➖ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں۔
➖ عمل کے بعد دعا مانگیں۔ انشاء اللّٰه تعالیٰ جس نیک مقصد کیلٸے دعا کریں جلد پوری ہوگی۔

📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل

🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔

❂ واجب غسل

✍🏻 حیض

👈🏻 حائض کے احکام

مسئلہ (𝟒𝟔𝟒)
اگر کسی عورت کو حیض سے پاک ہو جانے کےبعد شک ہوکہ نماز کیلئے وقت باقی ہے یانہیں تو ضروری ہےکہ نماز پڑھ لے۔

مسئلہ (𝟒𝟔𝟓)
اگر کوئی عورت اس خیال سے نماز نہ پڑھےکہ حدث سے پاک ہونے کےبعد ایک رکعت نماز پڑھنے کیلئے بھی اسکے پاس وقت نہیں ہے، لیکن بعد میں اسے پتا چلےکہ وقت تھا تو اس نماز کی قضا بجا لانا ضروری ہے۔

🔶 پیچس، مثانہ اور جذام

پکھراج پیچس کے عارضہ میں فائدہ دیتا ہےاور مثانے کی کمزوری کو دور کرتاہے اور جذام کےمرض میں مفید ہے۔

📖 آج کا فرمان

جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام کافرمان ہے:

جب کوئی جنازہ اٹھاؤ تو اسطرح سمجھو کہ گویا خود تمہارا جنازہ اٹھایا جا رہاہے اور جب واپس آؤ تو یوں سمجھو کہ تم نے اپنے پروردگار سےدنیا میں دوبارہ آنے کی استدعا کی جو قبول ہو گئی، اب دیکھو ازسرنو کیا عمل کرتےہو؟ ان لوگوں سے تعجب ہےجن پہلا (مرنیوالا) آخری (زندہ) سےروک دیا گیاہے اور خود ان میں کوچ کا نقارہ بجا دیا گیاہے۔ مگر وہ ہنوز کھیل کود میں مشغول ہیں۔

🟠 برزخ کا سفرنامہ

≋ ایک بےدین شخص کی برزخی زندگی، قرآن واہلبیت علیہم السّلام کےفرامین کی نگاہ میں ≋

🔹 قسط نمبر: ②①①

👈🏻 تیسرا باب:
وادی برھوت سے قیامت تک

✍🏻 ایک جنتی دوست سےملاقات
بقیہ حصّہ

دنیاوی لذتوں اور بےحیا عورتوں کیساتھ غیرمعمولی لگاؤ میری رگ رگ اور خون میں رچ بس چکا تھا۔
میں نےزندگی میں ایک بار بھی اسکی حکمت بھری باتوں کیطرف توجہ دینےکی زحمت گوارہ نہ کی۔

یہ میرا ایک سچا دوست تھا جو باربار مجھ سےکہتا:
اےفلاں!
اپنی صحت وسلامتی اور مال ودولت پر اتنا نہ اتراؤ!
وہ وقت زیادہ دُور نہیں جب تمہاری آنکھوں پر چڑھا یہ پردہ اٹھ جائیگا۔
پھر تم پچھتاؤگے لیکن اس پچھتاوے کا کوئی فائدہ نہ ہوگا۔

اپنےاس عزیز دوست کا حسین وجمیل اور نورانی چہرہ دیکھ کر اسکی تمام نصیحت بھری باتیں اور اسکا نیک کردار میری نظروں کے سامنے مجسم ہوگیا۔
اپنےاس دوست کو دیکھ کر مجھے جس کرب ودرد کا احساس ہو رہا تھا وہ بلہوت کے عذاب سے کہیں زیادہ تھا۔
کیونکہ بلہوت میں، میں ان لوگوں کیساتھ رہتا تھا جو یا تو مجھ سے بھی زیادہ گنہگار تھےیا پھر میری طرح ہی تھے۔
لیکن اس وقت مجھے اپنا دوست نظر آ رہاتھا جو بڑے جاہ و جلال سے انتہائی خوبصورت فرشتوں کی ہمراہی میں میرے سامنے جلوہ افروز تھا۔
اس سےبڑھ کر جب اس نے مجھے اپنے مقام ومرتبے اور اسے نصیب ہونیوالی بےشمار نعمتوں سے آگہا کیا تو میرے اندر کی ندامت وپشیمانی کا شعلہ آسمان سے باتیں کرنےلگا۔
لیکن افسوس اور صدافسوس کہ اب بہت دیر ہوچکی تھی۔

اسکی نظر مجھ پر پڑی تو اس نےکہا:
اے میرے درماندہ دوست!
تمہیں میری درخواست پر یہاں لایا گیا ہے۔
تمہیں یاد ہے میں نےدُنیا میں کتنی کوشش کی کہ تمہارا یہ انجام نہ ہو لیکن میری کسی بات کا تجھ پر کوئی اثر نہ ہوا۔
جسکا دل ہی گناہوں کیوجہ سے سیاہ ہو جائے اس پر کوئی وعظ ونصیحت اثر نہیں کرتی، کیونکہ پتھر کےاندر لوہےکی کیل بھی نہیں جاتی۔

اپنے اچھے اور دردمند دوست کی باتیں سنکر میرے آنکھوں سے بےاختیار آنسو بہنے لگے اور میں نے روتے ہوئے اس سے التجا کی کہ:
وہ مجھے کسی طرح عذاب سے بچا لے۔
اس نے مجھے تھوڑی بہت تسلی دےکر کہا:
زیادہ پریشان مت ہو!
تمہاری اولاد نیک ہے ہو سکتا ہےوہ اپنی زندگی کےدوران تمہارے لئے نیک اعمال انجام دیں جس سے تیرے عذاب میں کمی آ جائے۔
اسکے بعد اس نےکہا:
اگر اللّٰه تعالیٰ نےچاہا تو میں بھی تمہارے بچوں کے خواب میں جانیکی کوشش کرونگا تاکہ انہیں تمہاری حالت سےباخبر کروں اور کہوں کہ تمہارا باپ تمہارے صدقات وخیرات اور نیک اعمال کا بہت زیادہ محتاج ہے۔

علاوہ ازیں اللّٰه تعالیٰ بھی یہ نہیں چاہتا کہ اسکا کوئی بندہ عذاب میں مبتلا رہے۔
وہ رحیم وکریم ہر وقت اپنے گنہگار اور نافرمان بندوں کو کسی نہ کسی بہانے سےمعاف کرنیکے درپے رہتا ہے۔
حالانکہ بہت سے انسان ایسے ہوتے ہیں جو ہمیشہ دوسروں کو ذلیل کرنیکا موقع ڈھونڈتے رہتے ہیں۔

اسکے بعد اس نے شہادت کا درجہ پانےوالے دیندار اور باتقویٰ دوستوں، پیغمبروں علیھم السّلام، اماموں علیھم السّلام اور اللّٰه تعالیٰ کے نیک بندوں کیساتھ ملاقات اور اللّٰه کیطرف سے اسے عطا ہونیوالے مقام ومنزلت کے بارےمیں بتایا اور کہا:
اےمیرے مسکین دوست!
یہاں پر مجھے جو سب سے بڑی لذت حاصل ہے، جس سےمیں کیف وسرور میں آ جاتا ہوں، وہ یہ ہےکہ میں ہروقت اپنے اللّٰه تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے ہدایت پا جانیوالوں میں سےقرار دیا اور تیری طرح گمراہ اور بےدین نہیں بنایا کہ جس کا انجام بلہوت ہے اور قیامت کےدن بھی تمام شہدا مؤمنین کے سامنے ذلت ورسوائی تمہارا مقدر بنے گی، اور پھر آخرکار تم ذلیل وخوار ہوکر اپنے ہاتھوں سے بنائے ہوئے جہنم میں پھینک دیئے جاؤ گے۔
وہ جہنم جسکے بارےمیں تمہیں نہیں معلوم کہ تم کب تک اس میں رہو گےاور اسکا عذاب کیسا دردناک ہوگا۔

✍ جـــــاری ہے۔ (ان شاءاللّٰه تعالیٰ)

🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

انتخاب وترتيب
[بی۔اے نقوی]

ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس ☀
شیٸر اینڈ جواٸن

🪀
+923138055414

ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے

Share this post:
Back to All Posts