
12 Novmber 2025 Daily Islamic Calendar
🌷 بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ 🌷
☀ حُسینی کیلنڈر ☀
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ
🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ
🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ
🤲 آٸےحُجّتِ خدا جلدی آئیں
💚 آج کا دن ➖ بدھ
🌙 𝟐𝟎 جمادی الاوّل 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟐𝟕 کاتک 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟏𝟐 نومبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی
🌙 آج 𝟐𝟎 ماہِ جمادی الاول کا دن نیک ہے
✋ لبیک یاحُسین علیہ السلام
کہ میں ہمیشہ لوگوں سے ادب سے پیش آتا/آتی ہوں۔
🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ: 𝟏𝟕 اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 51
وَلَقَدۡ اٰتَیۡنَاۤ اِبۡرٰہِیۡمَ رُشۡدَہٗ مِنۡ قَبۡلُ وَکُنَّا بِہٖ عٰلِمِیۡنَ﴿ۚ۵۱﴾
نعمت، استحقاق کی بنیاد پر
۵۱۔ اور بتحقیق ہم نے ابراہیم کو پہلے ہی سے کامل عقل عطا کی اور ہم اس کے حال سے باخبر تھے۔
🔘 اللّٰه تعالیٰ کسی کو اپنی عنایتوں سے بلا استحقاق نہیں نوازتا بلکہ حکمت و انصاف اور اہلیت کی بنیاد پر عنایت فرماتا ہے۔
اسی سلسلے میں فرمایا:
جناب ابراہیم علیہ السّلام کی اہلیت سے ہم آگاہ تھے۔
اس لیے انکو ہم نے رشد سے نوازا۔
رشد واضح حقیقت کو کہتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں گمراہی ہے۔
🔹 تشریح الفاظ:
(١) التماثیل، تمثال کی جمع ہے جسکے منی مورت کے ہیں۔
(٢) لاکیدن، کید کےمعنی چال چلنے کے ہیں۔
(٣) جزاذ، اس کے معنی ٹکڑے ٹکڑے کے ہیں۔
(٤) نکسوا علی رؤسھم، کا مفہوم یہ ہےکہ ذلت سے سر جھکا لئے۔
🔘 جناب موسیٰ و ہارون علیھم السّلام کے اجمالی تذکرہ کے بعد پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم کے جد اعلیٰ جناب ابراہیم خلیل خدا علیہ السّلام کا قدرے تفصیل سے تذکرہ کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں کلمہ حق کی خاطر کن مصائب و آلام کی کٹھالیوں میں ان کو ڈالا گیا اور وہ کس کندن ہو کر ان سے نکلے اور کس طرح صبر و استقامت کا مظاہرہ فرمایا ان امور کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔
مخفی نہ رہےکہ چونکہ قریش کے لوگ جناب خلیل کی اولاد تھے انکے بنائے کعبہ کی وجہ سے اسی عرب میں ان کو مجدد شرف حاصل تھا مگر تھے مشرک تو خلیل کے ان واقعات سے ان لوگوں کے مشرکانہ نظریات پر کاری ضرب لگتی ہےکہ جس خلیل کی اولاد ہونے اور ان کے بنائے ہوئے کعبہ کے مجاور ہونے کے ناطے سے ان کا لوگوں میں بھرم قائم ہے ان کا قول و فعل کیا تھا اور ان کی روشن و رفتار کیا ہے؟
مفسرین میں اختلاف ہے کہ اس رشد سے کیا مراد ہے جو ان کے مرتبہ و مقام کے لائق اللّٰه تعالیٰ نے انھیں موسیٰ اور ہارون علیھم السّلام بلکہ پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم سے بھی پہلے عطا کیا تھا؟
بعض مفسرین نے اس سے اللّٰه تعالیٰ کی معرفت اور اس کی توحید کے دلائل مراد لیے ہیں اور بعض نے غلط اور صحیح بات میں تمیز کرنے کی صلاحیت مراد لی ہے اور بعض نے اس سے نبوت مراد لی ہے اور بظاہر یہی اظہر ہے اللّٰه اعلم حیث یجعل رسالتہ، ہم ان کے حالات کو خوب جانتے تھے کہ وہ اس مرتبہ کے اہل ہیں۔
💖 نسبت روز
آج کا دن منسوب ہے:
🌺 مولا امام موسی کاظم علیہ السّلام
🌺 مولا امام علی رضاعلیہ السّلام
🌺 مولا امام محمد تقی جواد علیہ السّلام
🌺 مولا امام علی نقی علیہ السّلام
💛 روزِ بدھ کی نمازیں
🌼 پیغمبر اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
جو کوٸی آج کے دن کی دو رکعت نماز پڑھیگا تو اللّٰه تعالی اسکے بدلہ میں اسکی قبر کی تاریکی کو روزِ قیامت تک ختم کردیگا۔
👈 نیت
دو رکعت نماز روزِ بدھ پڑھتا/ پڑھتی ہوں قُربةًاِلَی اللّٰه۔
👈 دونوں رکعتوں میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ زلزال اور تین مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کریں۔
🌼 بعد نماز تسبیح جناب سیدہ فاطمةالزھرا سلام اللّٰه علیھا پڑھیں۔ اور دعا مانگیں۔
🌺 دوسری نماز
مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص بدھ کے دن 4 رکعت نماز ادا کرے ( دو ، دو رکعت کر کے مثل نماز فجر کیطرح ) تو اللّٰه تعالی ہر گناہ پر اسکی توبہ قبول فرماٸیگا اور جنت میں ایک حُور سے اسکی تزویج کریگا۔
💠 شبِ جمعرات کی نماز
شبِ جمعرات کی یہ 6 رکعت نماز ہے اسکی بےانتہا فضیلت ہے۔ یہ دو دو رکعت کرکے پڑھنی ہے۔
➖ دو رکعت نماز شبِ جمعرات پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه۔
➖ ہر رکعت میں سورہ الحمد کےبعد ایک مرتبہ آیت الکرسی، ایک مرتبہ سورہ کافرون اور تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔
➖ 6 رکعت کے اختتام کے بعد تین مرتبہ آیت الکرسی پڑھیں۔
💙 آج کےاذکار
💥 یا حَیّ یا قَیّوم 100 مرتبہ
💥 حسبی اللّٰه و نعم الوکیل 1000 مرتبہ
💥 یا متعال541 مرتبہ
💛 عمل براٸے حاجات
آج کے دن ہر نماز کے بعد یہ عمل بجا لاٸیں۔
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی موسٰی بن جعفر علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی علی بن موسٰی علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی محمد بن علی علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی علی بن محمد علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
➖ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں۔
➖ عمل کے بعد دعا مانگیں۔ انشاء اللّٰه تعالیٰ جس نیک مقصد کیلٸے دعا کریں جلد پوری ہوگی۔
📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل
🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔
❂ واجب غسل
✍🏻 حیض
👈🏻 حائض کے احکام
مسئلہ (𝟒𝟔𝟐)
اگر ایک عورت نماز کے آخر وقت میں خون سے پاک ہو جائے اور اسکے پاس اندازاً اتنا وقت ہوکہ غسل کرکے ایک یا ایک سے زائد رکعت پڑھ سکے تو ضروری ہےکہ نماز پڑھے اور اگر نہ پڑھے تو ضروری ہے لکہ اس کی قضا بجالائے۔
مسئلہ (𝟒𝟔𝟑)
اگر ایک حائض کے پاس (حیض سے پاک ہونے کےبعد) غسل کیلئے وقت نہ ہو لیکن تیمم کرکے نماز وقت کے اندر پڑھ سکتی ہوتو احتیاط واجب یہ ہےکہ وہ نماز تیمم کےساتھ پڑھے اور اگر نہ پڑھے تو قضاکرے۔
لیکن اگر وقت کی تنگی سے قطع نظر کسی اور وجہ سے اس کا فریضہ ہی تیمم کرناہو مثلاً اگر پانی اس کیلئے مضر ہوتو ضروری ہےکہ تیمم کرکے وہ نماز پڑھے اور اگر نہ پڑھے تو ضروری ہےکہ اس کی قضا کرے۔
🔸 صدع کا علاج
جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام کےپاس ایک شخص آیا جسکے بیٹےکو صدع (سخت ترین دردسر) تھا۔
آپ علیہ السّلام نے اسکے سر پر ہاتھ رکھ کر سورہ فاطر کی آیت 41 تلاوت فرمائی۔
📖 آج کافرمان
جناب امام علی رضا علیہ السّلام کافرمان ہے:
جو شخص بھی کسی بندہ مؤمن کی قبر کی زیارت کو جائےاور اس پر سورہ قدر سات بار پڑھے تو اسےبھی اور صاحبِ قبر کو بھی بخش دےگا۔
🟠 برزخ کا سفرنامہ
≋ ایک بےدین شخص کی برزخی زندگی، قرآن واہلبیت علیہم السّلام کےفرامین کی نگاہ میں ≋
🔹 قسط نمبر: ②①①
👈🏻 تیسرا باب:
وادی برھوت سے قیامت تک
✍🏻 ایک جنتی دوست سےملاقات
دن، مہینے اور سال گزرتے جارہے تھے۔
ہر صبح وشام ہمیں آگ کے حوالے کر دیا جاتا۔
یہ سلسلہ جاری تھاکہ ایک دن جب ہمیں آگ میں ڈال دیا گیا تو عذاب کےدو فرشتے میری جانب آئے۔
پہلےتو میں انہیں دیکھ کر ڈر گیا اور دل ہی دل میں کہا:
لگتا ہےیہ مجھے کسی نئے عذاب میں گرفتار کرنے کیلئے آئے ہیں، لیکن ایک فرشتے نےکہا:
ہم تمہیں اس کنویں سےباہر لےجانے کیلئے آئے ہیں۔
یہ خوشخبری سنکر میں بہت خوش ہوا۔
میں نے اپنے آپ سےکہا:
شاید میری بیوی یا بچوں نے میرے لئے کوئی اہم نیک کام انجام دےکر اسکا ثواب مجھے ہدیہ کر دیا ہے جسکی وجہ سے مجھے عذاب سے رہائی نصیب ہوئی ہے۔
یہ سوچتے ہوئے میں پرواز کرتے ہوئے کنویں سےباہر آگیا۔
اس موقع پر کـــــردار میرے ساتھ نہیں تھا، یہ دوسرا موقع تھا جب کـــــردار کےبغیر سفر کر رہا تھااور اس پر مجھے بہت خوشی ہو رہی تھی۔
کنویں سےباہر آکر میں نےدیکھا کہ دو انتہائی حسین وجمیل فرشتے جو بہت خوشبودار، خوش لباس اور خوش آمدید کہنے والے تھے، وہاں کھڑے ہوئے ہیں۔
کئی سال کےعذاب اور بدبو برداشت کرنیکے بعد ان خوبصورت اور معطر فرشتوں کو دیکھ کر میرا گمان یقین میں بدل گیا کہ میری بیوی، بچوں یا رشتہ داروں نے میرے لئے ضرور کوئی انتہائی نیک عمل انجام دیا ہے۔
ان دو حسین وجمیل اور معطر فرشتون نے مجھے عذاب کے فرشتوں سے اپنی تحویل میں لیا اور کہاکہ:
ہمارے پیچھے پیچھے پرواز کرو۔
میں خوشی میں ڈوبا دل ہی دل میں دعا مانگ رہا تھاکہ انکے ساتھ میری پرواز مدتوں جاری رہے!
لیکن تھوڑی دیربعد ہم ایک نہایت سرسبز اور خوبصورت علاقے میں پہنچ گئے۔
وہ فرشتے وہاں رک گئے اور انہوں نے مجھ سےکہا:
اےفلاں!
یہ وادی السّلام ہے۔
یہ رحمت کی وادی ہے، یہ برزخی جنت ہےاور آخرت کی جنت کی ایک جھلک ہے۔
یہاں پیغمبروں، اماموں علیھم السّلام اور نیکوکاروں کی ارواح سکونت پذیر ہیں۔
میں نےخوش ہوکر پوچھا:
اے اللّٰه تعالیٰ کےفرشتو!
ایساکیا واقعہ رُونما ہوا ہےجو تم مجھے یہاں لئے آئے ہو؟
کہاں وادی برہوت اور چاہِ بلہوت اور کہاں وادی السّلام اور برزخی جنت!
کیا میرے عذاب کی مدت ختم ہو چکی ہے؟
انہوں نےجواب دیا:
نہیں، یہ تمہاری جائے قیام نہیں ہے۔
تمہارا ٹھکانہ وہی ہے جہاں تم اب تک تھے، ہم تمہارے ایک جنتی دوست کی درخواست پر تمہیں یہاں لائے ہیں۔
یہ بات کرتے ہی فرشتے فوراً وہاں سے غائب ہوگئے اور اب میں وہاں تنہا کھڑا تھا۔
آہستہ آہستہ میری آنکھیں کھل رہی تھیں اور میرے اطمینان وسکون میں اضافہ ہوتا جا رہاتھا۔
یہاں کا موسم بہت خوشگوار تھا۔
یہاں کےدرخت انتہائی دیدہ زیب اور پھول بہت پُررونق اور حسین تھے۔
آخر میرے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں۔
مجھے دُور سے بہت ہی نورانی صورتوں والے تین آدمی اپنی جانب آتے ہوئے دکھائی دیئے۔
وہ آہستہ آہستہ میری جانب آرہے تھے۔
جب وہ میرے قریب آگئے تو میں نےان میں سےایک شخص کو پہچان لیا۔
یہ میرا مؤمن، دیندار، متقی اور نماز کاپابند دوست تھا۔
یہ ہمیشہ مجھے نماز کی تلقین کیا کرتا تھا۔
یہی وہ نجات کا فرشتہ تھا جس نےمیری زندگی میں مجھے گناہوں اور بُرائی وبےحیائی کی گرداب سے بچانے کی سرتوڑ کوشش کی۔
یہ شخص کئی سال تک شب وروز مجھے گناہ اور بےدینی سے محٖوظ رکھنے کی کوشش کرتا رہا۔
یہ شخص مختلف بہانوں سے مجھے اپنے گھر لےجاتا اور مجھے تقویٰ اور پاکدامنی کی نصیحت کرتا۔
اسے جب بھی موقع ملتا یہ میرے گھر آتا اور اپنے اچھے کردار اور اخلاق سے مجھ میں کوئی مثبت تبدیلی لانےکی بھرپور جہدوجہد کرتا۔
یہ وہی شخص تھاجو نماز کےاوّل وقت اور نماز جمعہ کےوقت میرے گھر پر دستک دیتا اور مجھے نماز کیلئے جانے کی دعوت دیتا۔
یہ شخص مجھے آئے دن تفسیر، وعظ ونصیحت، مجلس عزا اور دینی احکام کی محافل ومجالس اور اسلامی دروس میں جانیکی دعوت دیتا لکین میں کسی نہ کسی طرح اس سےجان چھڑا لیتا۔
یہ اتنی کوشش کرنیکے باوجود مجھے راہِ راست پر لانےمیں ناکام رہا۔
کسی نےکیا خوب کہا ہے:
اگر فقیر خود ہی نکما ہوتو دینے والےکا کیا قصور ہے۔
قسط 𝟏𝟏𝟐
✍ جـــــاری ہے۔ (ان شاءاللّٰه تعالیٰ)
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
انتخاب وترتيب۔
[بی۔اے نقوی]
ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس ☀
شیٸر اینڈ جواٸن
🪀
+923138055414
ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے