
10 Novmber 2025 Daily Islamic Calendar
🌷 بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ 🌷
☀ حُسینی کیلنڈر ☀
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ
🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ
🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ
🤲 آٸےحُجّتِ خُدا جلدی آٸیں
💚 آج کا دن ➖ سوموار
🌙 𝟏𝟖 جمادی الاوّل 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟐𝟓 کاتک 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟏𝟎 نومبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی
🌙 آج 𝟏𝟖 جمادی الاوّل کا دن نیک ہے
😢 وفات نجاشی
معروف شیعہ عامل، علم رجال کی برجستہ ترین شخصیت ابوالعباس احمد بن علی نجاشی اسدی رحمۃ اللّٰه علیہ نے 18 جمادی الاوّل 450 عیسوی میں مطر ( سامراء میں نہر فرات کےقریب ایک گاؤں) میں وفات پائی۔
✋ لبیک یاحُسین علیہ السّلام
کہ میں اپنی موجود چیزوں میں ہمیشہ سخاوت کرتا/کرتی ہوں۔
🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ: 𝟏𝟕 اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 49
الَّذِیۡنَ یَخۡشَوۡنَ رَبَّہُمۡ بِالۡغَیۡبِ وَہُمۡ مِّنَ السَّاعَۃِ مُشۡفِقُوۡنَ﴿۴۹﴾
۴۹۔ جو بن دیکھے اپنے رب سے ڈرتے رہے اور قیامت سے بھی خوف کھاتے ہیں۔
🔘 پرہیزگار لوگوں کا وصف یہ ہےکہ وہ اللّٰه تعالیٰ کے عذاب سے ڈرتے ہیں حالانکہ انہوں نے اس کے عذاب کا مشاہدہ نہیں کیا اور وہ قیامت کے دن ہونے والے عذاب، حساب ،سوال اور اس کی دیگر ہولناکیوں سے ڈرتے ہیں اور اسی خوف کے سبب وہ اللّٰه تعالیٰ کی نافرمانی کرنے سے بچتے ہیں۔
💖 نسبت روز
آج کا دن مولا امام حسن مجتبی علیہ السّلام اور سیدالشہدا مولا امام حسین علیہ السّلام سے منسوب ھے
💛 آج کےدن کی نمازیں
پیغمبر اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ آج کے دن کی 4 رکعت نماز پڑھنے کا بہت ثواب ہے۔
➖ دو دو رکعت کر کے نماز پڑھیں۔
➖ دو رکعت نماز روزِ سوموار پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةًاِلی اللّٰه۔
👈 پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد آیت الکرسی پڑھیں۔
👈 دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ توحید پڑھیں اور نماز تمام کریں۔
👈 دوسری دو رکعت کی پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ فلق پڑھیں۔
👈 دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ والناس پڑھیں۔
➖ پھر نماز تمام کر کے 10 مرتبہ پڑھیں۔
أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ رَبِّی وَاَتُوبُ اِلَیہ
🌺 دوسری نماز
مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص سوموار کے دن 10 رکعت نماز ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 10 مرتبہ سورہ توحید پڑھے۔ تو اللّٰه تعالی قیامت کے دن اس کیلٸے ایک نور مقرر فرماٸیگا جو اسکے کھڑے ہونیکی جگہ کو روشن کر دیگا اور سبھی اہلِ محشر اس پر رشک کرینگے۔
💠 نماز شبِ منگل
یہ دو رکعت نماز ہے۔ جسکی نیت یوں ہےکہ
دو رکعت نماز شبِ منگل پڑھتا/پڑھتی قُربَةًاِلَی اللّٰه۔
➖ پہلی رکعت میں سورہ الحمد کےبعد ایک مرتبہ سورہ قدر (اناانزلنا) پڑھیں اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کےبعد 7 مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔
💙 آج کےاذکار
💥 یا قاضیَ الحاجات 100 مرتبہ
💥 سُبحانَ اللهِ وَ الحَمدُ لِلّهِ 1000 مرتبہ
💥 یا لطیف 129 مرتبہ
💙 عمل براۓحلال مشکلات
اپنی شرعی حاجات کو پورا کرنے کیلٸے آج کے دن ہر نماز کے بعد یہ عمل بجا لاٸیں۔
💖 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلَی الحَسن علیہ السلام
10 مرتبہ
💖 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلَی الحُسین علیہ السلام
10 مرتبہ۔
📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل
🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔
❂ واجب غسل
✍🏻 حیض
👈🏻 حائض کے احکام
مسئلہ (𝟒𝟓𝟖)
اگر پانی وضو اور غسل کیلئے کافی نہ ہو اور تقریباً اتنا ہوکہ اس سے غسل کر سکے تو ضروری ہےکہ غسل کرے اور بہتر یہ ہےکہ وضو کے بدلے تیمم کرےاور اگر پانی صرف وضو کیلئے کافی ہو اور اتنا نہ ہوکہ اس سےغسل کیا جا سکےتو بہتر یہ ہےکہ وضو کرے اور غسل کے بدلے تیمم کرنا ضروری ہے اور اگر دونوں میں سے کسی کیلئے بھی پانی نہ ہوتو غسل کے بدلے تیمم کرنا ضروری ہے اور بہتر یہ ہےکہ وضو کے بدلے بھی تیمم کرے۔
مسئلہ (𝟒𝟓𝟗)
جو نمازیں عورت نے حیض کی حالت میں نہ پڑھی ہوں ان کی قضا نہیں لیکن رمضان کے وہ روزے جو حیض کی حالت میں نہ رکھے ہوں ضروری ہےکہ ان کی قضا کرے اور اسی طرح احتیاط لازم کی بناپر جو روزے منت کی وجہ سے معین دنوں میں واجب ہوئے ہوں اور اس نے حیض کی حالت میں وہ روزے نہ رکھے ہوں تو ضروری ہےکہ ان کی قضا کرے۔
🔶 ہر بلا سے حفاظت
جو شخص سورہ سبا کو سفید کاغذ پر لکھ کر اور سفید کپڑےمیں رکھ کر پہنے تو ان شاءاللّٰه تعالیٰ حشرات الارض اور بلاؤں سے محفوظ رہےگا اور تیروں، پتھروں اور لوہے (تلوار) وغیرہ سے محفوظ رہےگا۔
📖 آج کافرمان
جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام کافرمان ہے:
جب آپ مرنے والے کی زیارت کیلئے جاتےہیں تو انکو علم ہوتا ہے وہ جانتے بھی ہیں اور خوش بھی ہوتے ہیں اور مانوس بھی۔
🟠 برزخ کا سفرنامہ
≋ ایک بےدین شخص کی برزخی زندگی، قرآن واہلبیت علیہم السّلام کےفرامین کی نگاہ میں ≋
🔹 قسط نمبر: ⓪①①
👈🏻 تیسرا باب:
وادی برھوت سے قیامت تک
✍🏻 چاہِ بلہوت کی خصوصیات
چاہِ بلہوت میں داخل ہوکر اسکے اند کی جو کیفیت میں نےملاحظہ کی اسکی تفصیل کچھ اسطرح سے ہے:
اس کنویں کی اندورنی حالت عجیب وغریب تھی،
اسکی تہہ اتنی وسیع تھی کہ انسان کو معلوم ہوتا تھا کہ یہ کوئی کنواں نہیں ہے، لیکن جب انسان اوپر دیکھتا تھا تو معلوم ہوتا تھا کہ وہ کنویں کے اندر ہے۔
بلہوت میں میرا پہلا دن عالمِ برزخ کا میرا سب سے مشکل اور سخت دن تھا۔
رات کا اندھیرا چھا جانے کےبعد ہمیں اس کنویں سے نکل کر ان قبرستانوں میں جانیکی اجازت دے دی گئی جہاں پر ہمارے جسم دفن تھے۔
بلہوت کے رہنے والے ہر آدمی کیساتھ عذاب دینے والے چند سپاہی اور انکے اپنے اپنے ہمسفر کـــــردار بھی انکے ہمراہ تھے۔
ہم برہوت سے چند لمحوں میں اپنے اپنے قبرستان پہنچ گئے، حالانکہ ہمیں قبرستان سے برہوت پہنچنے تک کئی مہینوں کا عرصہ لگا تھا۔
ہر ایک اپنی اپنی قبر پر بیٹھ گیا۔
قبرستان میں گورکنوں کے سوا کوئی اور شخص موجود نہ تھا۔
صرف ایک بوڑھی عورت اپنے بیٹے کی قبر پر بیٹھی گریہ کر رہی تھی۔
اس خوفناک تاریکی میں اسے کوئی ڈر نہیں لگ رہا تھا۔
جہاں وہ بوڑھی عورت بیٹھی ہوئی تھی، میں نے اس مقام کی طرف دیکھا تو وہاں پر اسکا بیٹا موجود نہیں تھا۔
اس سے مجھے پتہ چل گیا کہ وہ یا تو کوئی نیک انسان تھا یا پھر عام سا انسان تھا۔
کیونکہ وہ اگر گنہگار اور کافر ہوتا تو اسکی روح اسکی قبر پر ضرور موجود ہوتی۔
میں نے اس بوڑھی عورت کو یہ اچھی خبر سنانے کی بہت کوشش کی کہ اسکا بیٹا نیک لوگوں میں سے ہے، تم اس کی فکر نہ کرو، لیکن مجھے کامیابی نصیب نہ ہوئی۔
وہ نہ تو مجھے دیکھ سکتی تھی اور نہ میری آواز سن سکتی تھی۔
قبرستان میں آکر لگ رہا تھا جیسے ہم جنت میں آگئے ہوں کیونکہ اس سے ہمیں چند گھنٹوں کیلئے ہی سہی بلہوت کے عذاب سے نجات مل گئی تھی۔
(ہر انسان کی روح اپنی قبر میں داخل ہوکر اپنےجسم کی حالت مشاہدہ کر سکتی ہے)
اگلے دن صبح ہوتے ہی عذاب کے سپاہی آگئے اور مجھے بلہوت کی جانب اڑا کر لے گئے۔ کچھ ہی دیر بعد میں ایک بلہوت کنویں میں تھا۔
یہاں پر ہر روز صبح اور شام کے وقت تمام گنہگاروں کو ایک جگہ اکٹھا کیا جاتا ہے جہاں پر اس کنویں کی ایک دیوار پھٹتی ہے اور جہنم کی آتشِ فشاں سے بھی خوفناک آگ کا نظارا کرایا جاتا ہے۔
اسکی شدید اور ناقابلِ برداشت حرارت سے پریشنان ہوکر ہم ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں:
کہیں ہمیں بھی اور اسی وقت تو جہنم کی آگ میں تو نہیں ڈالا جا رہا؟
عذاب کا سپاہی ہر شخص کے سرہانے کھڑا ہوکر چیخ چیخ کر کہتا ہے:
اے روزِقیامت کے جھٹلانےوالو!
اے پیغمبروں علیھم السّلام اور اماموں علیھم السّلام کو جھٹلانے والو!
اے (آخرت) کے حساب وکتاب اور روزِقیامت کی تکذیب کرنیوالو!
اے جنت ودوزخ کو افسانوی چیزیں سمجھنےوالو!
اے شیطان سے فریب کھا کر اسکا تابع مہمل بن جانیوالو!
اے دینداروں کا مذاق اڑانےوالو
اور انہیں طنز کا نشانہ بنانےوالو!
لو، موت کے بعد اپنے مقام کا خوب اچھی طرح سے نظارہ کرلو۔
اے دنیا کی زندگی میں مگن اور اس کی رنگینیوں میں گم ہو جانیوالو!
تم سمجھتے تھےکہ یہ دینا تمہاری تمام آرزوؤں کو پورا کر دے گی، اب ذرا اپنے برے اعمال کاانجام دیکھ لو!
✍ جـــــاری ہے۔ (ان شاءاللّٰه تعالیٰ)
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
انتخاب وترتيب۔
[بی۔اے نقوی]
ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس ☀
شیٸر اینڈ جواٸن
🪀
+923138055414
ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے