HomeAboutServicesContact

Al-Asr ( Islamic Service )

Islamic services, calendar events, and community programs. Stay updated with the latest from Al-Asr ( Islamic Service ).

Islamic Calendar • Services • Community

No categories found
🕌

Al-Asr Menu

Islamic Service Center

Quick Access

🕋
Prayer Times
💰
Donate
📖
Quran
📜
Hadith
Home
About
Services
New
Events
Soon
Islamic Calendar
Quran Classes
Religious Guidance
Community Programs
Hot
Funeral Services
Contact

Al-Asr Islamic Service Center

Your spiritual journey starts here

alasr

09 Novmber 2025 Daily Islamic Calendar

📖9 min read
📅Published on November 8, 2025
👤By admin
Categories:CalendarDaily Post

🌷 بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ 🌷

☀ حُسینی کیلنڈر ☀

🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ

🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ

🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ

🤲 یَاحُجّتِ خُدا جلدی آئیں

💚 آج کا دن ➖ اتوار
🌙 𝟏𝟕 جمادی الاوّل 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟐𝟒 کاتک 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟎𝟗 نومبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی

🌙 آج 𝟏𝟕 ماہِ جمادی الاوّل کا دن نیک ہے

🌀 جنگِ جمل

ایک روایت کےمطابق 17 جمادی الاوّل 36 ھجری کو جنگ جمل واقع ہوئی اور بصرہ فتح ہوا۔ نصرتِ خداوندی جناب امیرالمؤمنین قائدالغرالمحجلین امام علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام پر نازل ہوئی۔
عبداللّٰه بن عامر جو حضرت عثمان کےدور میں بصرہ کا گورنر تھا اسے جناب امیرالمؤمنین علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام نےمعزول کر دیا وہ اپنےکچھ ساتھیوں کیساتھ بصرہ آیا اور امیرالمؤمنین علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام کیطرف سےمقرر شدہ گورنر جناب عثمان بن عفیف رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ کےگھر کو گھیر لیا، انہیں گرفتار کیا اور خوب مارا پیٹا۔
جب جناب امیرالمؤمنین امام علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام کو خبر ہوئی تو آپ علیہ الصلاۃ والسّلام بصرہ آئے۔
اس جنگ میں آپ علیہ الصلاۃ والسّلام نے اپنے بیٹوں امام حسن مجتبیٰ و امام حُسین علیہم السّلام اور محمد حنفیہ کےساتھ شرکت فرمائی۔
انکے علاوہ آپ علیہ الصلاۃ والسّلام کےخاندان کے دوسرے نوجوان عبداللّٰه بن جعفر، اولاد عقیل وغیرہ نےبھی شرکت کی۔
اس جنگ میں جناب امیرالمؤمنین امام علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام کےلشکر میں اصحابِ بدر سے 80 صحابہ تھے، 250 صحابہ وہ تھے جنہوں نے بیعت شجرہ میں جناب رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیساتھ شرکت کی تھی۔
انکے علاوہ 1500 اصحابِ رسول بصرہ والوں کےخلاف میدان جنگ میں اترے ہوئے تھے۔
جناب امیرالمؤمنین علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام کےلشکر کی تعداد 20 ہزار نفر پر مشتمل تھی ان میں 5 ہزار شھید ہوئے۔
دوسری طرف (خاتون) کا لشکر 30 ہزار نفر پر مشتمل تھا اور 13 ہزار آدمی واصل جہنم ہوئے۔

✋ لبیک یَاحُسین علیہ السلام
کہ میں حق کو حقدار تک پہنچانے میں ہرممکن کوشش کرتا/کرتی ہوں۔

🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ:  𝟏𝟕  اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 48

وَلَقَدۡ اٰتَیۡنَا مُوۡسٰی وَہٰرُوۡنَ الۡفُرۡقَانَ وَضِیَآءً وَّ ذِکۡرًا لِّلۡمُتَّقِیۡنَ﴿ۙ۴۸﴾

۴۸۔ اور بتحقیق ہم نے موسیٰ اور ہارون کو فرقان اور ایک روشنی اور ان متقین کیلئے نصیحت عطا کی۔

🔘 یہاں سے بعض انبیاء کرام (علیہم السّلام) کا ذکر شروع ہو رہا ہےکہ ان کی زندگیوں کے چیدہ چیدہ حالات کمالات اور اپنے مقاصد کے حاصل کرنے کے سلسلے میں پیش آمدہ بعض مشکلات اور تکالیف اور پھر ان پر ان کے صبر و ثبات کا تذکرہ بڑے اختصار سے کیا گیا ہے تاکہ داعیاں حق کو اس سے اخلاص اور استقامت کا درس حاصل ہو۔
یہاں فرقان سے مراد توراۃ ہے جو ہر آسمانی صحیفہ کی طرح حق و باطل میں فرق کرنے والی ہے۔
وہ ایسی روشنی ہے جس سے باطل کے اندھیرے دور ہوجاتے ہیں اور وہ ان پرہیزگاروں کیلئے نصیحت نامہ ہے جو دیکھے بغیر خدا سے ڈرتے ہیں اور قیامت سے لرزاں و ترساں رہتے ہیں۔

💖 نسبت روز
آج کا دن یعسوب الدین، انزع البطین مولا امیرالمومنین امام علی ابن ابی طالب علیہ السّلام اور سیدةالنسآ ٕالعالمین السیدہ فاطمة زهراء سلام الله علیہا سے منسوب ھے۔

💛 آج کےدن کی نمازیں

پیغمبر خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
اتوار کے دن سورج نکلنے کے پہلی ساعت میں دو رکعت نماز بجا لاٸیں۔ اس نماز کے پڑھنے والے کو
👈 جہنم سے آزادی
👈 نفاق سے پاکی
👈 اور عذاب سے امان ملے گی۔
➖ دو رکعت نماز روزِ اتوار پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةً اِلی اللّٰه
➖ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد جو سورہ یاد ہو پڑھیں۔

💠 دوسری نماز
مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص اتوار کے دن 4 رکعت نماز پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ ملک کی تلاوت کرے تو اللّٰه تعالی جنت میں اسے اسکا پسندیدہ محل عطا فرماٸیگا۔

💠 نمازِ شبِ سوموار

آج کی رات (یعنی اتوار کادن اور سوموار کی رات)کی یہ دو رکعت نماز ہے۔ بعد نماز عشاء پڑھیں۔
➖ دو رکعت نماز شبِ پیر پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه
➖ پہلی رکعت میں سورہ الحمد کےبعد بالترتیب ایک ایک مرتبہ آیت الکرسی، سورہ توحید، سورہ فلق اور الناس قرآت کریں، پھر دوسری رکعت بھی ایسےہی پڑھیں۔
➖ نماز کےبعد 10 مرتبہ پڑھیں۔

اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّی وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

💙 آج کےاذکار

یا ذَالْجَلالِ وَالْاِكْرام 100 مرتبہ
ایاک نعبد و ایاک نستعین 1000 مرتبہ
یا فتاح 489 مرتبہ

💠 عمل براٸےحلال مشکلات

آج کے دن ہر نماز کے بعد یہ عمل بجا لاٸیں۔ انشاء اللّٰه تعالیٰ تعالی ہر جاٸز حاجت اور مشکل دور ہوگی۔
💐 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی امیرالمٶمنین علیہ السلام
10 مرتبہ

اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی فَاطمةالزھرا علیہ السلام, 10 مرتبہ

📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل

🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔

❂ واجب غسل

✍🏻 حیض

👈🏻 حائض کے احکام

مسئلہ (𝟒𝟓𝟔)
عورت کے حیض سے پاک ہو جانے کےبعد اس پر واجب ہےکہ نماز اور دوسری عبادات کیلئے جو وضو، غسل یا تیمم کرکے بجا لانا چاہیں غسل کرے اور اس کا طریقہ غسل جنابت کی طرح ہے۔
یہ غسل وضو کی جگہ کافی ہے۔
البتہ بہتر یہ ہےکہ غسل سے پہلے وضو بھی کرے۔

مسئلہ (𝟒𝟓𝟕)
عورت کے حیض سے پاک ہو جانے کےبعد اگرچہ اس نے غسل نہ کیا ہو اسے طلاق دینا صحیح ہےاور اس کا شوہر اس سے جماع بھی کر سکتا ہےلیکن احتیاط لازم یہ ہےکہ جماع شرم گاہ دھونے کےبعد کیا جائے اور احتیاط مستحب یہ ہےکہ اس کے غسل کرنے سے پہلے مرد اس سے جماع نہ کرے۔
البتہ اسکے علاوہ دوسرے کام جو طہارت کی شرط کیوجہ سے اس پر حرام تھے جیسے قرآن کے حروف کو مس کرنا، جب تک غسل نہ کر لے اس پر حلال نہیں ہوتے بلکہ احتیاط واجب کی بناپر وہ کام بھی حلال نہیں ہوتے ہیں کہ جنکے بارےمیں یہ ثابت نہیں ہو سکا ہےکہ طہارت کی شرط کی وجہ سے حرام تھے، جیسے مسجد میں ٹھہرنا۔

🔶 خون کےامراض

پکھراج خون کی تمام خرابیوں کو درست کرکے دورانِ خون کو ٹھیک رکھتا ہے۔

📖 آج کا فرمان

جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام کافرمان ہے:

جب میت کو قبر میں اتارنے لگو تو پہلے وضو کر لو۔

🟠 برزخ کا سفرنامہ

≋ ایک بےدین شخص کی برزخی زندگی، قرآن واہلبیت علیہم السّلام کےفرامین کی نگاہ میں ≋

🔹 قسط نمبر: ⑨⓪①

👈🏻 تیسرا باب:
وادی برھوت سے قیامت تک

✍🏻 باپ سے ملاقات

میں نے اِدھراُدھر نگاہ دوڑائی تو دیکھاکہ اس کنویں کی دیوار انتہائی شفاف اور چمکدار تھی، یہ دیوار تاحدِنگاہ پھیلی ہوئی تھی۔
مجھے ایسا لگاکہ یہ زمین کا عین مرکزی مقام ہے۔
اس موقع پر ایک شخص نے مجھے پہچان لیا۔ اس نے آگے بڑھ کر کہا:
بیٹے!
یہ تم ہو؟
اس وقت میری حالت ایسی تھی کہ مجھ میں کسی کو غور سے دیکھنے کی ہمت نہ تھی۔
میں نےجواب میں صرف یہی کہاکہ:
ہاں، میں ہوں۔
اس شخص نے ایک مرتبہ پھر کہا:
میں تمہارا باپ ہوں!
اےبدبخت!
کیا میں نے تمہارے خواب میں آکر عالمِ برزخ میں اپنی دردناک حالت کے متعلق تمہیں آگاہ نہیں کیا تھا؟
پھر تم خوابِ غفلت سےبیدار کیوں نہ ہوئے اور اس بُرے انجام سے دوچار ہوگئے؟
یہ باتیں سنکر میں ہوش میں آگیا۔
میں نےاس کے چہرےکی طرف دیکھا تو وہ واقعی میرا بدقسمت باپ تھا۔
مجھے اس پر پہلے سے ہی بہت غصّہ تھا، میں نےطیش میں آکر پاس پڑے ہوئےگرم پتھر اس پر برسانے شروع کر دیئے، مجھ سے جتنا ہو سکتا تھا اسےبُرا بھلا کہہ رہا تھا۔
میں اس سےکہہ رہا تھاکہ تم ہی میری بدبختی اور بےچارگی کا اصل سبب ہو۔
❖ تم نے مجھے لقمہ حرام کیوں کھلایا؟

❖ تم نے مجھے دین سےآگاہ کیوں نہ کیا؟

❖ تم نے مجھے گناہ کی ترغیب کیوں دلائی؟

❖ تم نے مجھے بےحیائی اور بُرےکاموں سےکیوں نہ روکا؟

❖ تم مجھے مسجد کیوں نہ لےکر گئے؟

❖ تم نے مجھے علمائےدین کی صحبت میں کیوں نہ بٹھایا؟

❖ تم نے مجھے نماز روزے کی ترغیب کیوں نہ دلائی؟

❖ تم نے مجھے جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم اور آئمہ معصومین علیھم السّلام کی تعلیمات سے روشناس کیوں نہ کروایا؟

❖ تم نے مجھے ضرورتمندوں کی امداد کرنیکی ترغیب کیوں نہ دلائی؟

تم کچھ اور انتظار کرنیکے بعد اپنے بقیہ فرزندوں سےبھی یہیں پر ملوگے۔

یہ سلسلہ گھنٹوں جاری رہا، میں اس بےچارے کو مسلسل کوس رہا تھا۔
پھر رفتہ رفتہ میرے اندر کی آگ ٹھنڈی ہوئی اور میرا غصّہ دور ہوگیا۔
اب میں پریشان ہو گیا، مجھے اپنے باپ پر ترس آرہا تھا، میں خود کو کوستے ہوئے کہہ رہا تھا:
اے بےضمیر انسان!
اے جاہل اور احمق!
اے فضول اور بےآبرو!
اگر تمہارا باپ گمراہ ہوگیا تھا تو تم تو عقلمند تھے۔
تم نے خود ایک اچھا انسان بننےکی کوشش کیوں نہ کی؟
تم نیک کاموں اور اعمال صالحہ بجا لاکر نہ صرف اپنے باپ کےعذاب میں کمی کا باعث بن سکتے تھے بلکہ خود نیز بلہوت کےاس گندے کنویں کے سخت عذاب سےبھی بچ سکتے تھے۔
اس سےبڑھ کر یہ کہ کیا تمہارے باپ نے تمہارے خواب میں آکر تمہیں اس دُنیا کے بھیانک عذاب سے آگاہ نہیں کیا تھا؟
لیکن تم خود قصوروار تھے۔
تم نے ناجائز خواہشات کو پورا کرنیکی کوشش میں عالمِ برزخ اور قیامت کے بارےمیں سوچنا بالکل ترک کئے رکھا تھا۔
میرا باپ زمین پر لیٹا ہوا گریہ کر رہاتھا۔میں اسکے سرہانے گیا اور اسےزمین سے اٹھا کر تسلی دی ۔
میرا باپ زاروقطار روکر کہہ رہا تھا:
اے میرے بیٹے!
میں تمہارے خواب میں آنے کےبعد بہت پُراُمید تھاکہ تم اس عالم سے آگاہی پیدا کرکے میرے راستےپر نہیں چلوگے۔
تم نہ صرف اپنے ترک شدہ واجبات کی قضا بجا لاؤ گے بلکہ میرے چھوڑے ہوئے ترکے سےکچھ مال دےکر کسی سےمیری قضا شدہ نمازوں اور روزوں کو بھی انجام دلاؤ گے،
میرے لئے حج بدل اور عمرہ بدل کراؤ گے اور میرے ذمے واجب الادا خمس وزکوٰۃ کو اس کے مستحقین تک پہنچاؤ گے۔
میرے لئے راہِ خدا میں صدقہ وخیرات دےکر مجھے برزخی جہنم سے نجات دلاؤ گے۔
لیکن مجھے اب جاکر معلوم ہوا ہےکہ تم تو بہت بُرے نکلےہو۔
تم نے اپنےبُرے اور ناجائز کاموں کے ذریعے مری تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
مجھے یہاں دو طرح کے عذابوں سےگزرنا پڑ رہاتھا:
ایک اپنے اعمال کی سزا اور دوسرے تمہارے بُرے اور ناجائز کاموں کا عذاب۔
باپ کی یہ باتیں سنکر میں شرمندگی اور ندامت میں غرق ہو گیا۔
میں مسلسل خود کو کوس رہا تھااور کہہ رہاتھا:
میں نے اپنے باپ پر کیوں حملہ کیا؟
البتہ یہ بات مجھے اچھی طرح معلوم تھی کہ میرے باپ کی غلط تربیت اور اسکی بےدینی، میرے اور میرے دوسرے بہن بھائیوں کے گنہگار ہونےمیں بڑی حد تک مؤثر تھی، لیکن ی اعتراف کئے بغیر بھی چارہ نہیں کہ گھر، معاشرےاور دوستوں کی غلط تربیت وصحبت کے مقابلہ میں انسان کی عقل اور فطرت کہیں زیادہ طاقتور ہوتی ہے۔

✍ جـــــاری ہے۔ (ان شاءاللّٰه تعالیٰ)

🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

انتخاب وترتيب۔
[بی۔اے نقوی]

ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس ☀
شیٸر اینڈ جواٸن

  • Link

🪀
+923138055414

ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے

Share this post:
Back to All Posts