Home
AboutServicesContact

Al-Asr ( Islamic Service )

Islamic services, calendar events, and community programs. Stay updated with the latest from Al-Asr ( Islamic Service ).

Islamic Calendar • Services • Community

alasr

08 Novmber 2025 Daily Islamic Calendar

📖8 min read
📅Published on November 7, 2025
👤By admin
Categories:CalendarDaily PostUncategorized

🌷 ‏بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ 🌷

☀ حُسینی کیلنڈر ☀

🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ

🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ

🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ

🤲 آئے حُجّتِ خُدا جلدی آئیں

💚 آج کا دن ➖ ہفتہ
🌙 𝟏𝟔 جمادی الاوّل 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟐𝟑 کاتک 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟎𝟖 نومبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی

🌙 آج 𝟏𝟔 ماہِ جمادی الاوّل کا دن نیک ہے

✋ لبیک یاحُسین علیہ السّلام
کہ میں راہِ خدا میں سخاوت کرتا/کرتی ہوں۔

🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ:  𝟏𝟕  اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 47

وَنَضَعُ الۡمَوَازِیۡنَ الۡقِسۡطَ لِیَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ فَلَا تُظۡلَمُ نَفۡسٌ شَیۡئًا ؕ وَاِنۡ کَانَ مِثۡقَالَ حَبَّۃٍ مِّنۡ خَرۡدَلٍ اَتَیۡنَا بِہَا ؕ وَکَفٰی بِنَا حٰسِبِیۡنَ﴿۴۷﴾

۴۷۔ اور ہم قیامت کے دن عدل کا ترازو قائم کریں گے پھر کسی شخص پر ذرہ برابر ظلم نہ ہو گا اور اگر رائی کے دانے برابر بھی (کسی کا عمل) ہوا تو ہم اسے اس کیلئے حاضر کر دیں گے اور حساب کرنے کیلئے ہم ہی کافی ہیں۔

🔘 روز قیامت جو ترازو نصب ہو گا اس کی حقیقت ہمارے لیے قابل درک نہیں ہے۔
وہ دنیاوی ترازو کی مانند یقیناً نہیں ہے بلکہ کوئی ایسی میزان ہے جس سے خود انسان کو اپنے عمل کا وزن یعنی اسکی قیمت معلوم ہو جائے گی۔

🌺 فرزندِرسول صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم جناب امام علی ابن الحسین علیہ السّلام (زین العابدین) علیہ السّلام نے فرمایا:

اے خدا کے بندو! جان لو کہ مشرکوں کیلئے نہ تو میزانیں قائم ہوں گی نہ حساب کتاب کے دفتر کھولے جائیں گے، کہ اُن کو تو گروہ درگروہ جہنم میں (اینٹ پتھروں کی طرح ) دھکیلا جائےگا۔ ترازو کا قائم ہونا، حساب کتاب کے دفتر صرف مسلمانوں کیلئے کھولے جائیں گے پس اے خدا کے بندو!خدا سے ڈرتے رہو۔

اعمال کی ترازووں کی اہمیت:
بعض مفسرین نے لکھا کہ قیامت میں کئی کئی ترازویں ہوں گی۔ لیکن معتبر بات یہی ہے کہ جمع کاصیغہ ترازو کے اظہار اہمیت اور عظمت کیلئے ہے۔

🔘 وہ ترازوئیں جن میں ہمارے اعمال تلیں گے، مادی ترازو نہ ہوگا وہ ایسی ترازوئیں ہوں گی، جن میں انسان کے اخلاق افکار، اوصاف، نیتیں ارادے کوششیں، نیکیاں اور برائیاں ٹھیک ٹھیک تل کر اپنا وزن بتلادیں گی کہ کون کتنا نیک ہے اور کون کتنا برا ہے۔

کسی آدمی کی اخلاقی حیثیت کس درجے کی ہے۔ اس کا ایمان، ارادے کتنے پاک یا کتنے نجس تھے، مگر اُس ترازو کی نوعیت ایسی ترازو جیسی ہوگی جس کے پلڑے (پلے) دو چیزوں کے وزن کو ٹھیک ٹھیک بتادیتے ہیں۔
اسی طرح اللّٰه تعالیٰ کی عدل کو ترازو میں ہر انسان کے اعمال وافکار، زندگی کے کارنامے یا برائیاں پوری پوری طرح تل جائیں گی اور ذرہ بھر نیکی یا برائی تلے بغیر نہ بچے گی۔
نیکی یابدی کاہر ہر پہلو تُل کر بتا دے گا کہ اس آدمی کی نیکیاں غالب تھیں یا برائیاں (اور یہ کہ نیکیاں یا بُرائیاں کس قدر غالب تھیں یاکس قدر مغلوب تھیں)۔

💖 نسبت روز
آج کا دن رسول خدا محمد مصطفیٰ صلی الله علیه وآله وسلّم سےمنسوب ھے

💛 آج کےدن کی نمازیں

جناب پیغمبر اسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
جو کوٸی بھی ہفتے کے دن 4 رکعت نماز بجا لاٸے اور نماز میں جتنے حرف بجا لاٸیگا اللّٰه تعالی ہر حرف کے عوض ایک شہید کا ثواب عطا کریگا۔
👈 دو دو رکعت کر کے نماز پڑھنی ہے۔
👈 دو رکعت نماز روزِ ہفتہ پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةً اِلی اللّٰه
👈 ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 3 مرتبہ سورہ الکافرون پڑھیں۔
👈 نماز تمام کرنیکے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی تلاوت کریں۔
👈 اسی طرح دوسری دو رکعت بجا لاٸیں۔

🌺 دوسری نماز

مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص ہفتہ کے دن 4 رکعت نماز ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی اور ایک مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کرے تو اللّٰه تعالی اسے انبیا علیھم السلام ، شہدا اور صالحین کےدرجے میں رکھے گا اور یہ لوگ سب سے بہترین ہمدم ہیں۔

💠 شبِ اتوار کی نماز

جو شبِ اتوار کی نماز پڑھےگا تو اسکو شاکروں اور صابروں کاثواب عطا کیاجائیگا۔
➖ یہ 6 رکعت نماز ہے جو دو دو رکعت کرکے پڑھی جاتی ہے۔
➖ دو رکعت نماز شبِ اتوار پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه
➖ ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد اور سات مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔

💙 آج کےاذکار
💥 یا رَبَّ العالَمین 100 مرتبہ
💥 یا حی یا قیوم 1000 مرتبہ
💥 يا غني 1060 مرتبہ

🌸 عمل براٸےحاجات

کسی بھی مصیبت یا پریشانی کے دور کرنے اور حاجات کی براری کیلٸے یہ عمل آج کے دن ہر نماز کے بعد بجا لاٸیں۔ ان شاء اللّٰه تعالی کامیابی ہوگی۔

🌷 *10 مرتبہ

الـّلـهـم صـَل ِّ عـَلـَی مـُحـَمـَّدٍ وَآل ِ مـُحـَمـَّدٍ
🌷 10 مرتبہ
اَللّٰھُمَّ صَلّ ِ عَلَی العَباس علیہ السلام
🌷 10 مرتبہ الـّلـهـم صـَل ِّ عـَلـَی مـُحـَمـَّدٍ وَآل ِ مـُحـَمـَّدٍ

📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل

🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔

❂ واجب غسل

✍🏻 حیض

👈🏻 حائض کے احکام

مسئلہ (𝟒𝟓𝟏)
حائض سے مجامعت کےعلاوہ دوسری لطف اندوزیوں مثلاً بوس وکنار کی ممانعت نہیں ہے۔

مسئلہ (𝟒𝟓𝟐)
جیساکہ طلاق کے احکام میں بتایا جائے گا عورت کو حیض کی حالت میں طلاق دینا باطل ہے۔

مسئلہ (𝟒𝟓𝟑)
اگرعورت کہےکہ میں حائض ہوں یا یہ کہےکہ میں حیض سے پاک ہوں اوروہ غلط بیانی نہ کرتی ہوتو اس کی بات قبول کی جائے، لیکن اگر غلط بیاں ہوتو اس کی بات قبول کرنےمیں اشکال ہے۔

مسئلہ (𝟒𝟓𝟒)
اگر کوئی عورت نماز کےدوران حائض ہو جائےتو اسکی نماز باطل ہے حتیٰ کہ بنابر احتیاط واجب حیض آخری سجدہ کےبعد اور سلام کےآخری حرف سے پہلے ہی آیا ہو۔

مسئلہ (𝟒𝟓𝟓)
اگر عورت نماز کےدوران شک کرےکہ حائض ہوئی ہے یا نہیں تو اسکی نماز صحیح ہے لیکن اگر نماز کےبعد اسے پتا چلےکہ نماز کےدوران حائض ہو گئی تھی تو جیساکہ پچھلے مسئلے میں بتایا گیا جو نماز اس نے پڑھی ہے وہ باطل ہے۔

🔸 دنیاو آخرت کی بھلائی

جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام نےفرمایا:

جو شخص سورہ فاطر اور سورہ سبا کی رات کے وقت تلاوت کرےگا ساری رات اللّٰه تعالیٰ کی حفظ و امان میں رہےگا اور اگر دن کے وقت تلاوت کرےتو کوئی ناپسندیدہ بات نہ دیکھے دنیا و آخرت کی بھلائی اس قدر اس کو عطا ہو کہ اسکے وہم و گمان میں بھی نہ ہو۔

📖 آج کافرمان

جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام کافرمان ہے:

عورت کی قبر کو کپڑے سے ڈھانپا جائے (اس پر چادر ڈالی جائے) اور مرد کی قبر کو نہ ڈھانپا جائے۔

🟠 برزخ کا سفرنامہ

≋ ایک بےدین شخص کی برزخی زندگی، قرآن واہلبیت علیہم السّلام کےفرامین کی نگاہ میں ≋

🔹 قسط نمبر: ⑧⓪①

👈🏻 تیسرا باب:
وادی برھوت سے قیامت تک

✍🏻 شرمگاہوں سے نکلنےوالی غلاظت اور خون

میں ان لوگوں کے پیچھے چل رہا تھا۔
اچانک مجھے اپنے مثانے میں شدید جلن محسوس ہوئی۔
اس مقام پر مجھے پہلی بار درد اور جلن کا احساس ہو رہا تھا۔
رفتہ رفتہ یہ جلن بڑھتی گئی یہاں تک کہ میری آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا۔
درد کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ میں نےعذاب کے سپاہیوں اور کـــــردار سےمدد کی درخواست کی لیکن انہوں نے میری جانب کوئی توجہ نہ کی اور آگے بڑھتے رہے۔
اس شدید درد وجلن کےبعد میرے مقام پیشاب سے انتہائی بدبودار خون اور غلاظت نکلنا شروع ہوئی جو مسلسل جاری تھی اور رکنےکا نام نہیں لے رہی تھی۔
اس شدید دردوجلن کے نتیجے میں نکلنے والے بدبودار خون اور غلاظت کی اصل وجہ یہ تھی کہ میں دُنیا میں اپنی نفسانی خواہشات کی پیروی میں اس حد تک آگے جا چکا تھاکہ سرے سے روزِقیامت کا ہی انکاری ہو گیا تھا۔
کیونکہ قیامت پر ایمان کا مطلب ناجائز دُنیاوی لذات سے پرہیز تھا جو مجھے ہرگز قبول نہ تھا۔

ہم لوگ ایک بہت گہرے تنور کےقریب پہنچ گئے جسکا دہانہ بہت چوڑا تھا۔
یہ دراصل وہی “بلہوت” کا کنواں تھا۔
عذاب دینےوالے اسکے کنارے کھڑے ہوگئے اور انہوں نےبہت ہی وزنی اور کھردری زنجیر میری گردن میں ڈال دی اور وہیں سے مجھے چاہِ بلہوت میں پھینک دیا۔
کافی مدت گزرنے کےبعد میں بلہوت کی تہہ میں پہنچا اور زور سے زمین سےٹکرایا۔
اس موقع پر بہت سے گنہگار اور کافر میرے اردگرد جمع ہو گئے تاکہ نئے آنیوالے مہمان کو دیکھ سکیں کہ وہ کون ہے؟

اس کنویں میں انتہائی بدبودار بخارات اٹھ رہے تھے جنہیں برداشت کرنا انتہائی مشکل تھا۔
اس کنویں کی تہہ میں پہنچ کر میرا بدن اسطرح سےجلا کہ میں سانپ کے ڈسے انسان کیطرح زمین پر تڑپنے لگا۔
میں چیخ چیخ کر کہہ رہاتھا مجھے اس کنویں سے باہر نکالو!
لیکن آس پاس کے لوگوں اور کـــــردار کے بلند قہقہوں کے علاوہ مجھے کوئی اور آواز سنائی نہیں دےرہی تھی۔

✍ جـــــاری ہے۔ (ان شاءاللّٰه تعالیٰ)

🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

انتخاب وترتيب:
[بی۔اے نقوی]

ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس☀
شیٸر اینڈ جواٸن

🪀
+923138055414

ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے

Share this post:
Back to All Posts