
06 Novmber 2025 Daily Islamic Calendar
🌷 بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ 🌷
☀ حُسینی کیلنڈر ☀
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ
🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ
🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ
🤲 آٸےحُجّتِ خُدا جلدی آئیں
💚 آج کا دن ➖ جمعرات
🌙 𝟏𝟒 جمادی الاوّل 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟐𝟏 کاتک 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟎𝟔 اکتوبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی
🌙 آج 𝟏𝟒 ماہ جمادی الاوّل کا دن نیک ہے
✋ لبیک یاحُسین علیہ السّلام
کہ بیشک جنت کی قیمت صالح عمل ہے۔
🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ: 𝟏𝟕 اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 45
قُلۡ اِنَّمَاۤ اُنۡذِرُکُمۡ بِالۡوَحۡیِ ۫ۖ وَلَا یَسۡمَعُ الصُّمُّ الدُّعَآءَ اِذَا مَایُنۡذَرُوۡنَ﴿۴۵﴾
۴۵۔ کہدیجئے : میں وحی کی بنا پر تمہیں تنبیہ کر رہا ہوں مگر جب بہروں کو تنبیہ کی جائے تو (کسی) پکار کو نہیں سنتے۔
🔘 وحی اگر کسی پر اثر پذیر نہیں ہےتو اس لیے نہیں کہ پیغام وحی میں مضمون نہیں ہے بلکہ سننے والوں میں اہلیت نہیں ہےکہ اس پیغام سے اثر لیں۔
پہلے جملہ میں خطاب سے اس کا تقاضا یہ تھا کہ تم بہرے ہو اس لیے نہیں سنتے؟
مگر یہ انداز سخت کلامی کا ہوتا ہے۔
لہٰذادوسرے جملہ کو بصیغہ غائب کے عمومی طورپر لایا گیا ہےکہ جو بہرے ہوا کرتے ہیں۔ وہ پکارنے والے کی آواز کو نہیں سنا کرتے اسکے بعد آخر تک صیغے غائب کے ہیں جیسے کسی اور جماعت کا ذکر ہے۔
حالانکہ مراد وہی مخاطب افراد ہیں جن سے آغاز کلام میں تخاطب تھا۔ یہ بھی ایک قسم ہے قرآن مجید کے انداز کی جس سے دنیا سبق حاصل کرسکتی ہے۔
💖 مناسبت روز
آج کا دن مولا امام حسن عسکری علیه السّلام سے منسوب ھے
💛 آج کےدن کی نمازیں
پیغمبر اسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
جو شخص جمعرات کے دن عصر کی نماز کے بعد یہ دو رکعت نماز بجا لاٸیگا تو اللّٰه تعالی اسے جنت اور جہنم میں موجود تعداد جتنی حسنات عطا کریگا۔
👈 دو رکعت نماز روزِ جمعرات پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةًاِلی اللّٰه۔
👈 ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد پانچ مرتبہ سورہ نصر اور پانچ مرتبہ سورہ کوثر تلاوت کریں۔
👈 نماز کے بعد 40 مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کریں اور پھر 40 مرتبہ استغفار پڑھیں۔
اَستَغفِرُاللّٰهَ رَبّی وَاَتُوبُ اِلَیہِ
💠 دوسری نماز
مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص جمعرات کے دن دو رکعت نماز بجا کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 10 مرتبہ سورہ توحید پڑھے تو فرشتے پیغام خدا لیکر حاضر ہونگے کہ تمہاری جو بھی حاجت ہے بیان کر کہ وہ پوری کی جاٸے۔
➖ نماز کی نیت اوپر بیان پہلی نماز کیطرح کرنی ہے۔
➖ ماخذ۔ مفاتیح الجنان۔
🪀 https://chat.whatsapp.com/Ge90C5IM3n1LaEdOMzLjF4?mode=wwt
💠 نماز واسطےادائے حق والدین
جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نےفرمایا ہے:
کہ ہر جمعرات مغرب وعشاء کےدرمیان دورکعت نماز پڑھیں۔
(دورکعت نماز پڑھتا/پڑھتی ہوں واسطے ادائے حق والدین قُربَةًاِلَی اللّٰه)
ہر رکعت میں سورہ الحمد کےبعد آیت الکرسی اور چاروں قل شریف ہر ایک پانچ مرتبہ پڑھیں اور نماز کےبعد پندرہ مرتبہ استغفار کریں۔
أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ وَّأَتُوْبُ إِلَیْهِ.
اور ثواب والدین کو بخشیں بہ تحقیق کہ اس نے اپنے والدین کاحق ادا کر دیا۔
💠 نمازِ شب جمعہ
جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتےہیں:
جو شخص نماز شبِ جمعہ کو پڑھےگا اور امت مسلمہ کےحق میں دعا کرےگا تو اللّٰه تعالیٰ اسکی دعا مستجاب کرےگا۔
یہ دو رکعت نماز ہے۔
دو رکعت نماز شبِ جمعہ پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه۔
➖ ہر رکعت میں سورہ الحمد کےبعد 70 مرتبہ سورہ اخلاص اور 70 مرتبہ أَسْتَغْفِرُ اللّٰه کہے۔
💙 آج کے اذکار
💥 لااِلهَ اِلَّا اللّٰه المَلک الحقُّ المُبین 100 مرتبہ
💥 یاغَفُورٌ یا رَحيمٌ 1000 مرتبہ
💥 یا رزاق 308 مرتبہ
💜 عمل براۓ حاجات
آج کے دن کسی ایک نماز کے بعد 500 مرتبہ یہ تسبیح تلاوت کریں۔یا ہر نماز کے بعد دس دس مرتبہ بھی پڑھ سکتے ہیں۔
👈 عمل جس نیک حاجت کو دل میں لیکر شروع کریں گے انشاء اللّٰه تعالیٰ ضرور پوری ہوگی۔
👈 اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں۔
💜 اَللّٰھُمَّ صَلّ عََلٰی الحَسن بن علی علیہ السلام
💛 عمل براٸے حاجات
آج کے دن ہر نماز کے بعد یہ عمل بجا لاٸیں۔
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی موسٰی بن جعفر علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی علی بن موسٰی علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی محمد بن علی علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی علی بن محمد علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
➖ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں۔
➖ عمل کے بعد دعا مانگیں۔ انشاء اللّٰه تعالیٰ جس نیک مقصد کیلٸے دعا کریں جلد پوری ہوگی۔
📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل
🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔
❂ واجب غسل
✍🏻 حیض
👈🏻 حائض کے احکام
مسئلہ (𝟒𝟒𝟖)
چند چیزیں حائض پر حرام ہیں:
【1】 نماز اور اس جیسی دیگر عبادتیں جنہیں وضو، غسل یا تیمم کےساتھ اداکرنا ضروری ہے۔
اگر اس نیت سےانجام دےکہ صحیح عمل انجام دے رہی ہوں، جائز نہیں ہے۔
لیکن ان عبادتوں کے ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں جن کیلئے وضو، غسل یا تیمم کرنا ضروری نہیں، جیسے نمازِ میت۔
【2】 وہ تمام چیزیں جو مجنب پر حرام ہیں اور جن کا ذکر جنابت کےاحکام میں آچکا ہے۔
【3】 عورت کی فرج میں جماع کرنا جو مرد اور عورت دونوں کیلئے حرام ہے خواہ دخول صرف سپاری کی حد تک ہی ہو اور منی بھی خارج نہ ہو بلکہ احتیاط واجب یہ ہےکہ سپاری سے کم مقدار میں بھی دخول نہ کیاجائے۔
البتہ یہ حکم دبر (پچھلی شرمگاہ) میں مجامعت کیلئے نہیں کرتا لیکن دبر میں مجامعت، عورت کے راضی نہ ہونیکی صورت میں احتیاط کی بناپر جائز نہیں ہے چاہےوہ حائض ہو یا نہ ہو۔
🔶 موذی جانور سے بچاؤ
جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم فرماتےہیں:
جو کوئی سورہ سبا کو لکھ کر باندھے تو کوئی موذی جانور اسکے قریب نہیں آئے گا۔
📖 آج کا فرمان
جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام کافرمان ہے:
جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم نےفرمایا: جو شخص کسی مصیبت زدہ کو تعزیت پیش کرے اسکو اس مصیبت زدہ شخص کی مانند اجروثواب دیا جائیگا۔ بغیر اسکے کہ اسکے اجروثواب میں کوئی کمی واقع ہو۔
🟠 برزخ کا سفرنامہ
≋ ایک بےدین شخص کی برزخی زندگی، قرآن واہلبیت علیہم السّلام کےفرامین کی نگاہ میں ≋
🔹 قسط نمبر: ⑥⓪①
👈🏻 تیسرا باب:
وادی برھوت سے قیامت تک
✍🏻 چاہِ بلہوت کی اصل حقیقت
میں آپ لوگوں کو اس سے پہلے بتا چکا ہونکہ وادی برہوت میں “بلہوت” نامی ایک کنواں واقع ہے۔
اس زمین کا رہنےوالا کوئی انسان اس کنویں کی اندرونی حقیقت کا تصور نہیں کر سکتا۔
ان واقعات کو پڑھنے والےلوگ اگر بےدین یا پھر مجھ بدبخت کیطرح دین کا مذاق اڑانیوالے ہیں تو اللّٰه کرےوہ اپنی اصلاح کی فکر کریں اور خود کو بلاؤں اور مصیبتوں سے پُر اس سرزمین اور اس وحشتناک کنویں کےعذاب میں گرفتار ہونے سے بچائیں۔
اگر میں اس سے پہلے ہونیوالے عذاب کا “چاہِ بلہوت” کے عذاب سے موازنہ کروں تو یہی کہہ سکتا ہونکہ بلہوت کےعذاب کےسامنے اس پہلے عذاب کو عذاب کہنا ہی مذاق ہے۔
علاوہ ازیں وادی برہوت جیسا اذیت ناک موسم دُنیا میں اور کہیں بھی نہیں ہے۔
اسے صرف اور صرف جہنم کی ایک جھلک دکھانے کیلئے بنایا گیا ہے تاکہ انسان اسے دیکھ کر قیامت کےدن کے بارےمیں کچھ غوروفکر کر سکیں۔
ورنہ تین اطراف سے سمندر میں گھرے ہوئے علاقے کا موسم تو انتہائی خوشگوار ہونا چاہیےتھا نہ کہ اس قدر گرم اور خشک۔
ہم مسلسل اپنا سفر طے کرتے ہوئے آگےکی طرف جارہے تھےکہ ہمیں دُور سے چھوٹی چھوٹی پہاڑیاں نطر آنے لگیں۔
✍ جـــــاری ہے۔ (ان شاءاللّٰه تعالیٰ)
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
انتخاب وترتيب
[بی۔اے نقوی]
ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس ☀
شیٸر اینڈ جواٸن
🪀
+923138055414
ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے