HomeAboutServicesContact

Al-Asr ( Islamic Service )

Islamic services, calendar events, and community programs. Stay updated with the latest from Al-Asr ( Islamic Service ).

Islamic Calendar • Services • Community

alasr

05 Novmber 2025 Daily Islamic Calendar

📖9 min read
📅Published on November 4, 2025
👤By admin
Categories:Calendar

🌷 بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ 🌷

☀ حُسینی کیلنڈر ☀

🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ

🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ

🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ

🤲 آٸےحُجّتِ خدا جلدی آئیں

‏💚 آج کا دن ➖ بدھ
🌙 𝟏𝟑 جمادی الاوّل 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟐𝟎 کاتک 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟎𝟓 نومبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی

🌙 آج 𝟏𝟑 ماہِ جمادی الاول کا دن نحس ہے

😢 آغاز ایامِ فاطمیہ

ایام فاطمیہ 13 جمادی الاوّل سے 3 جمادی الثانی تک کو ایامِ فاطمیہ یعنی شہادت جنابِ سیدہ فاطمةالزہراء سلام اللّٰه علیہا کےعنوان سےجانا جاتاہے۔
یاد رہےکہ تاریخ میں روایت کےمطابق جنابِ پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم کی رحلت کے 75 دن اور 95 دن بعد شہادت کی تواریخ ذکر ہیں۔
75 دن کےبعد 13 جمادی الاوّل اور 95 دن کےبعد 3 جمادی الثانی بنتی ہے۔
یاد رہےکہ ایامِ فاطمیہ کو عاشورا ثانی کہا جاتاہے۔
مؤمنین و مؤمنات کیلئے ان ایام کے احترام میں ہر قسمی خوشی سے اجتناب بہتر ہے۔

😭 احتمال شہادت سیدہ فاطمةالزهرا سلام اللّٰه علیہا

75 دن والی روایت کےمطابق دخترِ رسول صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم جناب سیدہ فاطمةالزهرا سلام اللّٰه علیہا کی مظلومانہ شہادت مدینہ میں 13 جمادی الاول 11 ھجری کو ہوئی۔

✋ لبیک یاحُسین علیہ السلام
کہ میں اللّٰه تعالیٰ کی حرام کردہ چیزوں سے پرہیز کرتا/کرتی ہوں۔

🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ:  𝟏𝟕  اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 44

بَلۡ مَتَّعۡنَا ہٰۤؤُلَآءِ وَاٰبَآءَہُمۡ حَتّٰی طَالَ عَلَیۡہِمُ الۡعُمُرُ ؕ اَفَلَا یَرَوۡنَ اَنَّا نَاۡتِی الۡاَرۡضَ نَنۡقُصُہَا مِنۡ اَطۡرَافِہَا ؕ اَفَہُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ﴿۴۴﴾

مجرموں کی مہلت کا خاتمہ
۴۴۔ بلکہ ہم تو انہیں اور ان کے آبا کو سامان زیست دیتے رہے یہاں تک کہ ان پر عرصہ دراز گزر گیا تو کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں ہیں کہ ہم عرصہ زمین ہر طرف سے تنگ کر رہے ہیں؟ تو کیا (پھر بھی) یہ لوگ غالب آنے والے ہیں۔

🔘 ان مشرکوں کو ہم نے زندگی گزارنے کی ایک مدت تک ڈھیل دے رکھی تھی۔
یہ اس لیے نہیں تھا کہ ان کو ہم سے کوئی بچانے والا تھا، بلکہ ہم نے خود ان کو اور ان کے آبا و اجداد کو لمبی مدت تک ڈھیل دے رکھی ہے۔
اب ان کی مدت مہلت ختم ہو رہی ہے۔ کیا ان کو نظر نہیں آتا کہ ان پر زمین تنگ ہو رہی ہے اور ہر طرف سے ان پر دائرہ تنگ ہو رہا ہے؟
تو کیا ایسے آثار نظر آتے ہیں کہ یہ لوگ غالب آ جائیں؟
نہیں بلکہ ان کے مغلوب ہونے کے آثار نظر آ رہے ہیں۔

اس آیت کی جو تفسیر دیگر مفسرین نے کی ہے وہ اس سورہ کے مکی ہونے کے اعتبار سے مربوط نہیں ہے۔

🔘 جب ہم نے انھیں اور ان کے آباؤ اجداد پر اپنے لطف و کرم کی مسلسل بارشیں برسائیں اور عرصہ دراز تک انھیں، دنیوی زندگی کے سروسامان سے نوازا حتیٰ کہ لمبی لمبی عمریں گزر گئیں تو وہ خیال کر کے مغرور اور سرکش ہوگئے کہ یہ سب کچھ ان کے ذاتی استحقاق کی بنیاد پر ہے اور وہ اپنی اس خوشحالی و مرفہ الحال کو لازوال سمجھنے لگے۔
مگر جب ان کی مہلت کی مدت ختم ہوگئی اور انھیں عذاب کے ایک جھونکے نے چھوا تب آنکھوں سے غفلت کا پردہ چاک ہوا اور پکار اٹھے۔
ہائے بد بختی! بیشک ہم ہی ظالم ہیں۔

پہلے بیان کیا جا چکا ہےکہ عام مفسرین نے تو زمین کو اس کے اطراف و جوانب سے برابر گھٹاتے چلے آنے کی تفسیر اس طرح کی ہےکہ ہم اسلامی فتوحات کے ذریعہ سے کفار کے قبضہ والی زمینوں کو گھٹاتے (اور مسلمانوں کے قبضہ والی زمینوں کو) بڑھاتے چلے جائیں گے مگر اس کی باطنی تفسیر علماء کی موت سے بھی کی گئی ہے۔

💖 نسبت روز
آج کا دن منسوب ہے:
🌺 مولا امام موسی کاظم علیہ السّلام
🌺 مولا امام علی رضاعلیہ السّلام
🌺 مولا امام محمد تقی جواد علیہ السّلام
🌺 مولا امام علی نقی علیہ السّلام

🪀 https://chat.whatsapp.com/Ge90C5IM3n1LaEdOMzLjF4?mode=wwt

💛 روزِ بدھ کی نمازیں

🌼 پیغمبر اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
جو کوٸی آج کے دن کی دو رکعت نماز پڑھیگا تو اللّٰه تعالی اسکے بدلہ میں اسکی قبر کی تاریکی کو روزِ قیامت تک ختم کردیگا۔
👈 نیت
دو رکعت نماز روزِ بدھ پڑھتا/ پڑھتی ہوں قُربةًاِلَی اللّٰه۔
👈 دونوں رکعتوں میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ زلزال اور تین مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کریں۔
🌼 بعد نماز تسبیح جناب سیدہ فاطمةالزھرا سلام اللّٰه علیھا پڑھیں۔ اور دعا مانگیں۔

🌺 دوسری نماز

مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص بدھ کے دن 4 رکعت نماز ادا کرے ( دو ، دو رکعت کر کے مثل نماز فجر کیطرح ) تو اللّٰه تعالی ہر گناہ پر اسکی توبہ قبول فرماٸیگا اور جنت میں ایک حُور سے اسکی تزویج کریگا۔

💠 شبِ جمعرات کی نماز

شبِ جمعرات کی یہ 6 رکعت نماز ہے اسکی بےانتہا فضیلت ہے۔ یہ دو دو رکعت کرکے پڑھنی ہے۔
➖ دو رکعت نماز شبِ جمعرات پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه۔
➖ ہر رکعت میں سورہ الحمد کےبعد ایک مرتبہ آیت الکرسی، ایک مرتبہ سورہ کافرون اور تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔
➖ 6 رکعت کے اختتام کے بعد تین مرتبہ آیت الکرسی پڑھیں۔

💙 آج کےاذکار
💥 یا حَیّ یا قَیّوم 100 مرتبہ
💥 حسبی اللّٰه و نعم الوکیل 1000 مرتبہ
💥 یا متعال541 مرتبہ

💛 عمل براٸے حاجات

آج کے دن ہر نماز کے بعد یہ عمل بجا لاٸیں۔

🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی موسٰی بن جعفر علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی علی بن موسٰی علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی محمد بن علی علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی علی بن محمد علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
➖ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں۔
➖ عمل کے بعد دعا مانگیں۔ انشاء اللّٰه تعالیٰ جس نیک مقصد کیلٸے دعا کریں جلد پوری ہوگی۔

📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل

🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔

❂ واجب غسل

✍🏻 حیض

مسئلہ (𝟒𝟒𝟓)
اگر کسی عورت کو خون آئے اور اسے شک ہوکہ یہ خون حیض ہے یا استحاضہ تو ضروری ہےکہ حیض کی علامات موجود ہونےکی صورت میں اسے حیض قرار دے۔

مسئلہ (𝟒𝟒𝟔)
اگرکسی عورت کوخون آئے اور اسے یہ معلوم نہ ہوکہ یہ حیض ہے یا بکارت کا خون ہے تو ضروری ہےکہ اپنے بارے میں تحقیق کرے یعنی کچھ روئی شرم گاہ میں رکھے اور تھوڑی دیر انتظار کرے۔
پھر روئی باہر نکالے، پس اگر خون روئی کے اطراف میں لگا ہوتو خون بکارت ہے اور اگر ساری کی ساری روئی خون میں تر ہو جائے تو حیض ہے۔

مسئلہ (𝟒𝟒𝟕)
اگر کسی عورت کو تین دن سے کم مدت تک خون آئے اور پھر بند ہو جائے اور تین دن تک خون آئے تو دوسرا خون حیض ہے اور پہلا خون خواہ وہ اسکی عادت کے دنوں ہی میں آیا ہو حیض نہیں ہے۔

🔸 دل کا علاج

پکھراج دل کی تمام بیماریوں کو دور کرتا ہے۔ ان شاءاللّٰه تعالیٰ

📖 آج کافرمان

جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام کافرمان ہے:

جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم نےفرمایا: جو شخص کسی غم زدہ شخص کو تسلی دےگا اسے موقف حساب میں (یعنی بروزقیامت) ایک حلہ پہنایا جائیگا جس سے اسکو مزین کیا جائیگا۔

🟠 برزخ کا سفرنامہ

≋ ایک بےدین شخص کی برزخی زندگی، قرآن واہلبیت علیہم السّلام کےفرامین کی نگاہ میں ≋

🔹 قسط نمبر: ⑤⓪①

👈🏻 تیسرا باب:
وادی برھوت سے قیامت تک

✍🏻 وادی برہوت کی جغرافیائی حیثیت

برہوت براعظم ایشیا کے جنوب مغرب، سعودی عرب کے جنوب مشرق اور یمن کےشمال میں واقع ایک نہایت خطرناک اور ہولناک علاقہ ہے۔
یہ علاقہ ایک گڑھےکی مانند شمال کی جانب سے خلیج فارس،
مشرقی جانب سےعمان کے پہاڑوں اور جنوبی سمت سےیمن کی پہاڑیوں کےدرمیان واقع ہے۔

حدودِاربعہ کے لحاظ سےیہ علاقہ تقریباً 𝟏𝟔 سے 𝟐𝟐 درجے عرض بلد شمالی اور 𝟒𝟒 سے 𝟓𝟓 درجے طول بلد شرقی میں واقع ہے اور اسےعربی اصطلاح میں “ربع الخالی” کا نام دیاگیا ہے۔

اسکا رقبہ 𝟑 لاکھ 𝟗𝟎 ہزار مربع کلومیٹر سےزیادہ ہے۔
اسکے شمال میں خلیج فارس،
مشرق میں بحیرہ عمان،
جنوب میں بحرہند اور خلیج اردن جبکہ مغرب میں بحیرہ احمر (Red Sea) واقع ہے۔

یہ انتہائی گرم وادی مکمل خشک اور بےآب وگیاہ ہے۔
اس پوری وادی میں جگہ جگہ گرم ریت کے ٹیلےہی ٹیلے پھیلے ہوئےہیں جو گرم ہواؤں کیوجہ سے اپنی جگہ بدلتے رہتے ہیں۔
یہ ایک نشیبی اور نسبتاً ہموار علاقہ ہےاور اس میں کوئی قابلِ ذکر پہاڑ نہیں ہے۔

یہ علاقہ سطح سمندر سے تقریباً 𝟐𝟓𝟎 میٹر بلندی پر واقع ہےاور اسکے انتہائی مشرقی علاقے کی سطح سمندر سے اونچائی 𝟏𝟎𝟎 میٹر سے بھی کم ہے۔
صرف اسکے مغرب میں واقع بحراحمر کےساحل پر کچھ پہاڑ واقع ہیں جنکی بلندی 𝟐 ہزار میٹر تک ہے۔
ان پہاڑوں نےایک دیوار کی مانند اس وادی کو گھیر رکھا ہے
اس علاقےمیں سالانہ درجہ حرارت اوسطاً 𝟏𝟖 درجے سینٹی گریڈ ہے۔

محلِ وقوع کےلحاظ سےیہ علاقہ کرہ شمالی کےمیدانی حصّےمیں واقع ہے۔
دُنیا کےکچھ اور علاقوں کا موسم بھی اسی علاقے جیسا ہے، ان میں:
صحرائےاعظم افریقہ،
ایران کےدشت کویر اور دشت لوط،
اور آسٹریلیا کےمرکزی صحرا جیسے علاقےشامل ہیں۔
انتہائی گرم موسم میں اس علاقےکا درجہ حرارت 𝟒𝟖 درجے سینٹی گریڈ سےبھی بڑھ جاتاہے۔

سخت گرمی کی وجہ سےیہاں شدید بخارات اٹھتےہیں اور سال کےکسی مہینے میں اگرتھوڑی سی بارش ہو بھی جائےتو اس علاقےکی لو دینےوالی گرم ہوا رطوبت کو ختم کردیتی ہے۔
اس علاقےمیں کوئی نہر یا دریا وجود نہیں رکھتا، بارش کےوقت کچھ چھوٹی ندیاں سی بہتی ہیں جوکہ بارش ختم ہونےپر بہت جلد خشک ہو جاتی ہیں۔
شدید گرم اور خشک موسم کی وجہ سے یہاں پر کوئی سبزہ یا درخت نہیں اگتا۔
اس خطرناک وادی میں صرف ایک خاص قسم کی خادار جھاڑیاں موجود ہیں جنہیں صرف اونٹ کھا سکتاہے، البتہ وہ بھی صرف ایک بار، کیونکہ انکے کانٹے اتنےتیز ہیں کہ اونٹ کے ہونٹ، منہ اور زبان ان سےزخمی ہوجاتےہیں۔
یہ جھاڑیاں کافی فاصلے کیساتھ اس پوری وادی میں پھیلی ہوئی ہیں۔

میری بیان کردہ وادی برہوت کی مذکورہ جغرافیائی حیثیت تم اہلِ دُنیا کیلئے ہے جسےتم قریب جاکر مشاہدہ کر سکتےہو اور اپنی خاکی عقل سےجہنم کےاس زندہ نمونےکو مشاہدہ کر سکتےہو۔
باقی جس دُنیا میں ہم لوگ ہیں وہ تمہاری دُنیا سے بہت مختلف ہے اگرچہ وہ بھی تمہاری اسی دُنیا میں واقع ہے۔

واضح رہےکہ برزخ کی جغرافیائی حیثیت گنہگاروں اور نیکوکار افراد کےلحاظ سےمختلف ہے۔
مثال کےطورپر اگر ہم نےکہا کہ گرمیوں میں وادی برہوت کا درجہ حرارت 𝟒𝟖 سینٹی گریڈ ہوتا ہےتو یہ اسکا دنیاوی درجہ حرارت ہے، لیکن (برزخ) میں کسی گنہگار کیلئے اسکا درجہ حرارت 𝟓𝟓 درجے سینٹی گریڈ، کسی اور کیلئے 𝟔𝟎 درجے سینٹی گریڈ اور کسی کافر کیلئے 𝟕𝟎 درجے سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ سکتا ہے۔

✍ جـــــاری ہے۔ (ان شاءاللّٰه تعالیٰ)

🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

انتخاب وترتيب۔
[بی۔اے نقوی]

ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس ☀
شیٸر اینڈ جواٸن

🪀
+923138055414

ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے

Share this post:
Back to All Posts