Islamic services, calendar events, and community programs. Stay updated with the latest from Al-Asr Islamic Service.
Islamic Calendar • Services • Community

🌷 بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ 🌷
☀ حُسینی کیلنڈر ☀
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ
🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ
🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ
🤲 آٸےحُجّتِ خدا جلدی آئیں
💚 آج کا دن ➖ بدھ
🌙 𝟏𝟏 جمادی الثّانی 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟏𝟖 مگھر 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟎𝟑 دسمبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی
🌙 آج 𝟏𝟏 ماہِ جمادی الثّانی کا دن نحس ہے
😢 وفات ابوالقاسم قمی رحمۃ اللّٰه علیہ
آیت اللّٰه میرزا ابوالقاسم بن محمد حسن شفتی قمی رحمۃ اللّٰه علیہ نے 11 جمادی الثّانی 1353 ھجری میں قم میں وفات پائی۔ اور قبرستان شیخاں قم میں مدفن ہیں۔
آپ رحمۃ اللّٰه علیہ بارہویں اور تیرہویں صدی ہجری کےشیعہ مراجع تقلید میں سے ہیں۔ میرزائے قمی رحمۃ اللّٰه علیہ بعض قاجار بادشاہوں کےمعاصر تھےاور وہ انہیں عوام کےساتھ مدارا اور ان کےمذہب کےثبات کی نصیحت کرتے تھے۔
آپ رحمۃ اللّٰه علیہ کی دیگر فعالیت میں نماز جمعہ اور جماعت کےاقامہ کو شمار کیا جاسکتا ہے۔
آپ رحمۃ اللّٰه علیہ کی مہم ترین تالیف قوانین نامی کتاب ہےاسی سبب سے آپکو صاحب قوانین کا لقب دیا گیا ہے۔
حجیت ظن مطلق، شئی واحد شخصی میں امرونہی کا اجتماع، مجتہد کےفتاوی کےمطابق مقلدین کیلئےقضاوت کا جواز، آپ کےخاص فقہی آرا میں سےتھے۔
😢 وفات علی احمدی رحمۃ اللّٰه علیہ
آیت اللّٰه میرازا علی احمدی میانجی رحمۃ اللّٰه علیہ نے 11 جمادی الثّانی 1421 ھجری میں 84 سال کی عمر میں قم میں وفات پائی۔
آپ رحمۃ اللّٰه علیہ حرم معصومہ قم سلام اللّٰه علیہا میں مدفن ہیں۔
✋ لبیک یاحُسین علیہ السلام
کہ میں اپنے علاوہ غیر کا غلام نہیں ہوں۔
🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ: 𝟏𝟕 اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 72
وَوَہَبۡنَا لَہٗۤ اِسۡحٰقَ ؕ وَیَعۡقُوۡبَ نَافِلَۃً ؕ وَکُلًّا جَعَلۡنَا صٰلِحِیۡنَ﴿۷۲﴾
۷۲۔ اور ہم نے ابراہیم کو اسحاق اور یعقوب بطور عطیہ دیے اور ہم نے ہر ایک کو صالح بنایا۔
🔘 یعنی بیٹے اسحاق کےبعد پوتا یعقوب ایک عطیۂ الہٰی تھا جو دونوں نبوت کی منزلت پر فائز رہے۔
حدیث میں آیا ہے:
ولد الولد نافلة بیٹے کا بیٹا (پوتا) نافلۃ کہلاتا ہے۔ نافلۃ یعنی عطیہ۔
اور اپنے فضل و کرم سے جناب خلیل کو اسحاق علیہ السّلام جیسا فرزند اور مزید برآں یعقوب علیہ السّلام جیسا پوتا عطا فرمایا۔
ایں سعادت بزور بازو نیست
حالانکہ جناب سارہ علیہ السّلام کے بطن سے صرف بیٹے کیلئے دعا کی تھی، مگر اللّٰه تعالیٰ نے پوتا دے کر بقاء نسل کا بھی انتظام کردیا۔
محققین نے اس بات سے نتیجہ نکالا کہ اللّٰه تعالیٰ کے ہاں دعا کے الفاظ ہی نہیں دیکھے جاتے، بلکہ اُن کی کیفیت بھی دیکھی جاتی ہے۔
دوسرے یہ کہ اللّٰه تعالیٰ اپنے خاص بندوں کو اپنے فضل وکرم سے اُن کے سوال سے بھی کہیں زیادہ نوازتا ہے۔
💖 نسبت روز
آج کا دن منسوب ہے:
🌺 مولا امام موسی کاظم علیہ السّلام
🌺 مولا امام علی رضاعلیہ السّلام
🌺 مولا امام محمد تقی جواد علیہ السّلام
🌺 مولا امام علی نقی علیہ السّلام
💛 روزِ بدھ کی نمازیں
🌼 پیغمبر اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
جو کوٸی آج کے دن کی دو رکعت نماز پڑھیگا تو اللّٰه تعالی اسکے بدلہ میں اسکی قبر کی تاریکی کو روزِ قیامت تک ختم کردیگا۔
👈 نیت
دو رکعت نماز روزِ بدھ پڑھتا/ پڑھتی ہوں قُربةًاِلَی اللّٰه۔
👈 دونوں رکعتوں میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ زلزال اور تین مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کریں۔
🌼 بعد نماز تسبیح جناب سیدہ فاطمةالزھرا سلام اللّٰه علیھا پڑھیں۔ اور دعا مانگیں۔
🌺 دوسری نماز
مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص بدھ کے دن 4 رکعت نماز ادا کرے ( دو ، دو رکعت کر کے مثل نماز فجر کیطرح ) تو اللّٰه تعالی ہر گناہ پر اسکی توبہ قبول فرماٸیگا اور جنت میں ایک حُور سے اسکی تزویج کریگا۔
💠 شبِ جمعرات کی نماز
شبِ جمعرات کی یہ 6 رکعت نماز ہے اسکی بےانتہا فضیلت ہے۔ یہ دو دو رکعت کرکے پڑھنی ہے۔
➖ دو رکعت نماز شبِ جمعرات پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه۔
➖ ہر رکعت میں سورہ الحمد کےبعد ایک مرتبہ آیت الکرسی، ایک مرتبہ سورہ کافرون اور تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔
➖ 6 رکعت کے اختتام کے بعد تین مرتبہ آیت الکرسی پڑھیں۔
💙 آج کےاذکار
💥 یا حَیّ یا قَیّوم 100 مرتبہ
💥 حسبی اللّٰه و نعم الوکیل 1000 مرتبہ
💥 یا متعال541 مرتبہ
💛 عمل براٸے حاجات
آج کے دن ہر نماز کے بعد یہ عمل بجا لاٸیں۔
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی موسٰی بن جعفر علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی علی بن موسٰی علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی محمد بن علی علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی علی بن محمد علیہ السلام
(دس مرتبہ پڑھیں)
➖ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں۔
➖ عمل کے بعد دعا مانگیں۔ انشاء اللّٰه تعالیٰ جس نیک مقصد کیلٸے دعا کریں جلد پوری ہوگی۔
📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل
🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔
❂ واجب غسل
✍🏻 حیض
👈🏻 حائض کی قسمیں
❻ ناسیہ
مسئلہ (𝟒𝟖𝟗)
ناسیہ یعنی وہ عورت جواپنی عادت کی مقدار، ایام یا دونوں کو بھول چکی ہو۔
ایسی عورت اگر خون دیکھے جسکی مدت تین دن سے کم اور دس دن سے زیادہ نہ ہوتو وہ سارا حیض ہے، لیکن اگر اس خون کی مقدار دس دن سے زیادہ ہوتو اس کی چند قسمیں ہیں:
【1】 اسکی عادت عدد، وقت یا دونوں کی تھی اور اپنی عادت کو اس طرح بھول چکی ہوکہ اجمالی طورپر بھی اسے وقت یا عدد یاد نہ رہا ہو ایسی عورت مبتدئہ کا حکم رکھتی ہے جس کا تذکرہ ہو چکا ہے۔
【2】 اسکی عادت وقت کی تو تھی ہی، اب چاہے عدد کی عادت تھی یا نہ تھی لیکن اپنی وقت کی عادت سے اسے اجمالی طورپر وقت یاد ہے۔
مثلاً اسے اتنا یاد ہےکہ فلاں دن اس کی عادت کا دن تھا یا یہ کہ اسکی عادت مہینے کے ابتدائی 15 دنوں میں ہوتی تھی یہ عورت بھی مبتدئہ کا حکم رکھتی ہےلیکن وہ ان ایام کو حیض کے ایام قرار نہیں دے سکتی جو یقیناً اس کی عادت کے ایام کے برخلاف ہیں۔
مثلاً اگر اسے معلوم ہو کہ مہینے کا سترواں دن اس کی عادت کا دن ہوتا تھا یا یہ معلوم ہو کہ اس کی عادت کے ایام مہینے کے دوسرے 15 دنوں میں ہوتے تھے اور وہ عورت مہینے کی پہلی تاریخ سے 20 تاریخ تک خون دیکھے تو چاہے ابتدائی دس دنوں میں حیض کی علامات ہوں اور دوسرے دس دنوں میں استحاضہ کی علامات ہوں وہ پہلے دس دنوں کو ایام حیض قرار نہیں دے سکتی۔
【3】 اسکی عادت عدد کی عادت تھی اور اب اسے بھول چکی ہے یہ عورت بھی مبتدئہ کا حکم رکھتی ہے لیکن ضروری ہےکہ جس مقدار کے بارے میں اسے یقین ہےکہ اس کی عادت کے ایام اس سے کم نہیں تھے اس سے کم دنوں کو اپنے حیض کے ایام قرار نہ دے۔
اسی طرح ان ایام سے زیادہ مقدار کو بھی حیض قرار نہیں دے سکتی جن کے بارے میں اسے یقین ہےکہ اس کی عادت کے ایام اس مقدار سے زیادہ نہیں تھے۔
اسی طرح کا حکم اس عورت کیلئے بھی ہے جو ناقص عدد کی عادت رکھتی ہے یعنی ایسی عورت جو ہر مہینے دو میں سے ایک مقدار میں خون دیکھتی ہے جو بہرحال تین دنوں سے زیادہ اور 10 دنوں سے کم ہے۔
مثلاً ایسی عورت ہے جو ہر مہینے یا چھ دن خون دیکھتی ہے یا سات دن تو وہ حیض کی علامات یا اپنے خاندان کی بعض خواتین کی عادت کے مطابق یا دس دنوں سے زیادہ خون آ جانے کی صورت میں کسی عدد کو اختیار کرتے ہوئے چھ دن سے کم یا سات دن اسے زیادہ کو حیض قرار نہیں دے سکتی۔
🔸 آسمانی آفات سےنجات
جو زرقون پہنے وہ آسمانی آفات سے بچا رہتا ہے۔
📖 آج کافرمان
جناب مولا امام زین العابدین علیہ السّلام کافرمان ہے:
صبر اور رضا بالقضا ہر اطاعت کا راس و رئیس ہے۔ اور جو شخص مصیبت پر صبر کرےاور ہر پسندیدہ امر میں اللّٰه تعالیٰ کی قضا وقدر پر راضی رہےتو پھر اللّٰه تعالیٰ بھی اسکے پسندیدہ یا ناپسندیدہ معاملہ میں جو بھی فیصلہ کرےگا وہ اس کیلئے بہتر ہی ہوگا۔
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
انتخاب وترتيب۔
[بی۔اے نقوی]
ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس ☀
شیٸر اینڈ جواٸن
🪀
+923138055414
ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے