HomeAboutServicesContact

Al-Asr ( Islamic Service )

Islamic services, calendar events, and community programs. Stay updated with the latest from Al-Asr ( Islamic Service ).

Islamic Calendar • Services • Community

alasr

02 Novmber 2025 Daily Islamic Calendar

📖9 min read
📅Published on November 2, 2025
👤By admin
Categories:Calendar

🌷 بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ 🌷

☀ حُسینی کیلنڈر ☀

🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ

🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ

🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ

🤲 یَاحُجّتِ خُدا جلدی آئیں

💚 آج کا دن ➖ اتوار
🌙 𝟏𝟎 جمادی الاوّل 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟏𝟕 کاتک 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟎𝟐 نومبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی

🌙 آج 𝟏𝟎 ماہِ جمادی الاوّل کا دن نیک ہے

🌀 جنگِ جمل

10 جمادی الاوّل 36 ھجری کو جنگ جمل واقع ہوئی اور بصرہ فتح ہوا۔ نصرتِ خداوندی جناب امیرالمؤمنین قائدالغرالمحجلین امام علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام پر نازل ہوئی۔
عبداللّٰه بن عامر جو حضرت عثمان کےدور میں بصرہ کا گورنر تھا اسے جناب امیرالمؤمنین علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام نےمعزول کر دیا وہ اپنےکچھ ساتھیوں کیساتھ بصرہ آیا اور امیرالمؤمنین علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام کیطرف سےمقرر شدہ گورنر جناب عثمان بن عفیف رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ کےگھر کو گھیر لیا، انہیں گرفتار کیا اور خوب مارا پیٹا۔
جب جناب امیرالمؤمنین امام علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام کو خبر ہوئی تو آپ علیہ الصلاۃ والسّلام بصرہ آئے۔
اس جنگ میں آپ علیہ الصلاۃ والسّلام نے اپنے بیٹوں امام حسن مجتبیٰ و امام حُسین علیہم السّلام اور محمد حنفیہ کےساتھ شرکت فرمائی۔
انکے علاوہ آپ علیہ الصلاۃ والسّلام کےخاندان کے دوسرے نوجوان عبداللّٰه بن جعفر، اولاد عقیل وغیرہ نےبھی شرکت کی۔
اس جنگ میں جناب امیرالمؤمنین امام علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام کےلشکر میں اصحابِ بدر سے 80 صحابہ تھے، 250 صحابہ وہ تھے جنہوں نے بیعت شجرہ میں جناب رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیساتھ شرکت کی تھی۔
انکے علاوہ 1500 اصحابِ رسول بصرہ والوں کےخلاف میدان جنگ میں اترے ہوئے تھے۔
جناب امیرالمؤمنین علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام کےلشکر کی تعداد 20 ہزار نفر پر مشتمل تھی ان میں 5 ہزار شھید ہوئے۔
دوسری طرف (خاتون) کا لشکر 30 ہزار نفر پر مشتمل تھا اور 13 ہزار آدمی واصل جہنم ہوئے۔

💠 جنابِ ابراہیم علیہ السّلام کاپیراہن

10 جمادی الاول کےدن جنابِ سیدہ فاطمةالزہرا سلام اللّٰه علیہا نے جنابِ ابراہیم خلیل اللّٰه علیہ السّلام کا قمیض جنابِ سیدہ زینب سلام اللّٰه علیہا کے حوالےکیا۔
اور فرمایا:
”جب تیرا بھائی حسین علیہ السّلام تم سےیہ قمیض طلب کرےتو سمجھ لینا کہ تیرا بھائی تیرےپاس چند لمحوں کا مہمان ہے، پھر جلد اولادِ زنا کے ہاتھوں بےدردی کیساتھ شھید ہو جائیگا۔“
یہ نامہ جنابِ سیدہ فاطمةالزہرا سلام اللّٰه علیہا نےاپنی شہادت سےتین دن قبل جاری فرمایا تھا۔

✋ لبیک یَاحُسین علیہ السلام
کہ جو چیز مجھے پسند نہیں ہے اسکی کمی پر بےصبری نہیں کرتا/کرتی۔

🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ:  𝟏𝟕  اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 41

وَلَقَدِ اسۡتُہۡزِئَ بِرُسُلٍ مِّنۡ قَبۡلِکَ فَحَاقَ بِالَّذِیۡنَ سَخِرُوۡا مِنۡہُمۡ مَّاکَانُوۡا بِہٖ یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ﴿۴۱﴾

استہزاء کا رد عمل
۴۱۔ اور بتحقیق آپ سے پہلے بھی رسولوں کا استہزاء ہوتا رہا ہے مگر ان استہزاء کرنے والوں کو اسی عذاب نے آ گھیرا جس کا وہ استہزاء کیا کرتے تھے۔

🔘 استہزاء اور تمسخر ایک غیرانسانی جرم ہے اور احترام آدمیت کے منافی ہے۔
اس میں دوسرے کی تحقیر اور اپنے تکبر کا مظاہرہ ہوتا ہے۔
اس لیے ایسے لوگوں کو ایک ایسا دن دیکھنا ہوگا جس میں خود انکے ساتھ یہی تمسخرانہ اور تحقیر آمیز سلوک کیا جائے گا۔

🔘 جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم کو تسلی دی جا رہی ہےکہ کفار کے تمسخر اڑانے سے دل تنگ اور پریشان خاطر نہ ہوں آپ سے پہلے بھی لوگ پیغمبروں کا مذاق اڑاتے رہے ہیں اور پھر خود اسی عذاب کی زد میں آتے رہے ہیں جسکا مذاق اڑاتے تھے،
لہٰذاتاریخ ایک بار پھر اپنے آپ کو دہرا رہی ہے تو ان لوگوں کا انجام بھی ان لوگوں سے مختلف نہ ہوگا۔

💖 نسبت روز
آج کا دن یعسوب الدین، انزع البطین مولا امیرالمومنین امام علی ابن ابی طالب علیہ السّلام اور سیدةالنسآ ٕالعالمین السیدہ فاطمة زهراء سلام الله علیہا سے منسوب ھے۔

🪀 https://chat.whatsapp.com/Ge90C5IM3n1LaEdOMzLjF4?mode=wwt

💛 آج کےدن کی نمازیں

پیغمبر خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
اتوار کے دن سورج نکلنے کے پہلی ساعت میں دو رکعت نماز بجا لاٸیں۔ اس نماز کے پڑھنے والے کو
👈 جہنم سے آزادی
👈 نفاق سے پاکی
👈 اور عذاب سے امان ملے گی۔
➖ دو رکعت نماز روزِ اتوار پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةً اِلی اللّٰه
➖ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد جو سورہ یاد ہو پڑھیں۔

💠 دوسری نماز
مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص اتوار کے دن 4 رکعت نماز پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ ملک کی تلاوت کرے تو اللّٰه تعالی جنت میں اسے اسکا پسندیدہ محل عطا فرماٸیگا۔

💠 نمازِ شبِ سوموار

آج کی رات (یعنی اتوار کادن اور سوموار کی رات)کی یہ دو رکعت نماز ہے۔ بعد نماز عشاء پڑھیں۔
➖ دو رکعت نماز شبِ پیر پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه
➖ پہلی رکعت میں سورہ الحمد کےبعد بالترتیب ایک ایک مرتبہ آیت الکرسی، سورہ توحید، سورہ فلق اور الناس قرآت کریں، پھر دوسری رکعت بھی ایسےہی پڑھیں۔
➖ نماز کےبعد 10 مرتبہ پڑھیں۔

اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّی وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

💙 آج کےاذکار

یا ذَالْجَلالِ وَالْاِكْرام 100 مرتبہ
ایاک نعبد و ایاک نستعین 1000 مرتبہ
یا فتاح 489 مرتبہ

💠 عمل براٸےحلال مشکلات

آج کے دن ہر نماز کے بعد یہ عمل بجا لاٸیں۔ انشاء اللّٰه تعالیٰ تعالی ہر جاٸز حاجت اور مشکل دور ہوگی۔
💐 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی امیرالمٶمنین علیہ السلام
10 مرتبہ

اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی فَاطمةالزھرا علیہ السلام, 10 مرتبہ

📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل

🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔

❂ واجب غسل

✍🏻 حیض

مسئلہ (𝟒𝟑𝟕)
جس عورت کو شک ہوکہ اسکی عمر ساٹھ سال ہوگئی ہے یانہیں، اگر وہ خون دیکھے اور یہ نہ جانتی ہوکہ یہ حیض ہے یا نہیں تو اسے سمجھنا چاہئیےکہ اس کی عمر ساٹھ سال نہیں ہوئی ہے۔

مسئلہ (𝟒𝟑𝟖)
حیض کی مدت تین دن سے کم اور دس دن سے زیادہ نہیں ہوتی اور اگر خون آنے کی مدت تین دن سے ذرا بھی کم ہوتو وہ حیض نہیں ہوگا۔

مسئلہ (𝟒𝟑𝟗)
حیض کیلئے ضروری ہےکہ پہلے تین دن لگاتار آئے لہٰذا اگر مثال کے طورپر کسی عورت کو دو دن خون آئے پھر ایک دن نہ آئے اور پھر ایک دن آجائے تو وہ حیض نہیں ہے۔

🔶 بیٹیوں کی شادی جلد ہو

جو شخص سورہ احزاب کو ہرن کی جھلی پر لکھ کر ڈبیہ میں بند کرکے اپنے گھر میں رکھےتو لوگ اس کیساتھ رشتہ میں سبقت کرینگے اور اسکی بیٹیاں جلد بیاہی جائینگی۔

📖 آج کا فرمان

جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام کافرمان ہے:

جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم نےقبر پر نماز پڑھنے، اس پر بیٹھنےاور اس پر عمارت بنانےکی ممانعت فرمائی ہے۔

🟠 برزخ کا سفرنامہ

≋ ایک بےدین شخص کی برزخی زندگی، قرآن واہلبیت علیہم السّلام کےفرامین کی نگاہ میں ≋

🔹 قسط نمبر: ②⓪①

👈🏻 تیسرا باب:
وادی برھوت سے قیامت تک

✍🏻 پروں والے گھوڑے

اسی اثنا میں مجھے ایک اور دلکش خوشبو محسوس ہوئی۔
یہ ایسےخون کی خوشبو لگ رہی تھی جسے ہزاروں من مشک اور عنبر میں گوندھ دیا گیا ہو۔
اس خوشبو کیساتھ ہی مجھے دُور سے گھوڑوں کے ہنہنانےکی آواز سنائی دی۔
میں نےاس بیاباں کےدائیں طرف نگاہ دوڑائی تو حیرت کے مارے میری آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔
مجھے بہت سے لوگ مختلف حلیوں میں نظر آ رہے تھے۔
کچھ کےبدن پر سر نہ تھے، بعض کےہاتھ پاؤں کٹے ہوئے تھےاور بعض کا بدن پارہ پارہ اور ہونٹ زخمی تھے۔
یہ لوگ نہایت خوبصورت پروں والے گھوڑوں پر سوار تھے۔
وہ دلکش خوشبو بھی انہی سے آرہی تھی۔
یہ لوگ انتہائی برق رفتاری سےاس وسیع وعریض بیاباں سےگرزگئے اور اپنے پیچھے گھوڑے کی ٹاپوں سے اٹھنےوالی گرد چھوڑ گئے۔
میں کچھ دیر تک اس گرد کو دیکھتا رہا اور سوچتا رہاکہ یہ کون لوگ تھےجو اتنی جلدی اس جگہ سےگزر گئے اور انہوں نے میری یا میری طرح عذاب میں گرفتار دیگر لوگوں کیطرف کوئی توجہ نہ کی؟
میں نے کـــــردار کیطرف دیکھا تو اس نےکہا:
میں بھی انہیں دیکھ رہا تھاکہ وہ کتنی تیزی سے یہاں سےگزر گئے۔
میں نےکہا:
تم انہیں پہچانتےہو؟
یہ لوگ کون تھے جو اپنے اطراف سے بےخبر اتنی تیزی سے یہاں سےگزر کر غائب ہو گئے؟
کـــــردار نےکہا:
یہ راہِ حق کےکچھ شہدا تھے جنہوں نےمیدان جنگ میں جامِ شہادت نوش کیا۔
میں نے تعجب سےکہا:
شہدا! یہ شہدا کون لوگ ہوتےہیں؟
اس نےکہا:
وہ لوگ جو اپنے بیوی بچوں، مال ودولت، عیش وآرام، جاہ وجلال، پیسہ وعہدہ اور اس جیسی دیگر دنیاوی نعمتوں سے کنارہ کش ہوکر نیزہ وشمشیر یا پھر بندوق، مارٹرگولوں یا دیگر ہتھیاروں سے ناطہ جوڑ کر میدان جنگ میں اترتے ہیں اور اپنے اختیار وانتخاب سے جنگ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرتے ہیں۔
انہیں اللّٰه تعالیٰ کیطرف سے ایسے انعامات عطا ہوتےہیں جو اور کسی کے حصّے میں نہیں آتے:

【𝟏】 انہیں جنت میں بھی وہی سواری عطا ہوگی جس پر یہ لوگ دُنیا میں اور میدانِ جنگ میں سوار ہوا کرتے تھے۔
جیساکہ تم نے ابھی ملاحظہ کیا کہ یہ لوگ اپنے گھوڑوں پر سوار تھے۔

【𝟐】 یہ لوگ جنت کے ایک مخصوص دروانے سے اپنے جنگی سازوسامان سےلیس بہشت میں داخل ہونگے جسکا نام “باب المجاہدین” ہے۔
اس موقع پر فرشتے انہیں خوش آمدید کہیں گے۔

【𝟑】 قبر میں انکا جسم گلنے سڑنے سے محفوظ رہےگا اور تاقیامت تروتازہ رہےگا۔

【𝟒】 ان کے خون کا ایک قطرہ دُنیا کے ہرقطرے سے بہتر اور زیادہ قیمتی ہے۔

【𝟓】 جیسے ہی انکے خون کا پہلا قطرہ زمین پر گرتا ہے انکے تمام گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔

【𝟔】 جب یہ اپنی سواری سے زمین پر گرتےہیں تو انکا سر جنت کی دو حوروں کی گود کی زینت بنتا ہے جو انکے چہروں سے میدانِ جنگ کی گردوغبار کو صاف کرتے ہوئے کہتی ہیں:
خوش آمدید!
ہم تو تمہارے لئےہی خلق ہوئی ہیں۔

【𝟕】 جنت کےلباس انکے زیب تن کئےجاتے ہیں۔

【𝟖】 جنت کے خدمتگار انہیں تمام بہشتی عطر پیش کرینگے تاکہ جو انہیں پسند آئے وہ رکھ لیں۔

【𝟗】 یہ شہادت کےوقت ہی جنت الفردوس میں اپنا مقام دیکھ لیں گے۔

【𝟏𝟎】 انہی کہا جائیگا:
تم جس طرح سےچاہو جنت میں داخل ہو جاؤ۔

【𝟏𝟏】 یہ لوگ لقائےالہٰی کی عظیم سعادت سے مستفید ہونگے۔

【𝟏𝟐】 قیامت کےدن سب سے پہلے یہی لوگ جنت میں داخل ہونگے اور سوسال کے راستے کو ایک لمحے میں طے کر لیں گے۔

【𝟏𝟑】 ان لوگوں کو وادی برہوت میں ٹھہرنا نہیں پڑےگا بلکہ یہ لوگ پلک جھپکنے میں سانپوں، بچھوؤں اور دیگر منحوس مخلوقات سےپر اس خطرناک سرزمین سےگزر جائینگے۔
ان لوگوں کو اس سرزمین کی سختی اور عذاب کی خبر تک نہ ہوگی۔

✍ جـــــاری ہے۔ (ان شاءاللّٰه تعالیٰ)

🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

انتخاب وترتيب۔
[بی۔اے نقوی]

ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس ☀
شیٸر اینڈ جواٸن

🪀
+923138055414

ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے

Share this post:
Back to All Posts