Islamic services, calendar events, and community programs. Stay updated with the latest from Al-Asr Islamic Service.
Islamic Calendar • Services • Community

🌷 بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ 🌷
☀ حُسینی کیلنڈر ☀
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ
🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ
🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ
🤲 آٸےحُجّتِ خُدا جلدی آٸیں
💚 آج کا دن ➖ سوموار
🌙 𝟎𝟗 جمادی الثّانی 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟏𝟔 مگھر 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟎𝟏 دسمبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی
🌙 آج 𝟎𝟗 جمادی الثّانی کا دن نیک ہے
✋ لبیک یاحُسین علیہ السّلام
کہ میں زیادہ بات کرنے سے پرہیز کرتا/کرتی ہوں۔
🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ: 𝟏𝟕 اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 𝟕𝟎
وَاَرَادُوۡا بِہٖ کَیۡدًا فَجَعَلۡنٰہُمُ الۡاَخۡسَرِیۡنَ﴿ۚ۷۰﴾
۷۰۔ اور انہوں نے ابراہیم کے ساتھ اپنا حربہ استعمال کیا اور ہم نے خود انہیں ناکام بنا دیا۔
🔘 اس طرح انھوں نے جناب ابراہیم علیہ السّلام کے خلاف چالبازی کی تھی مگر ہم نے جناب خلیل کو نجات دے دی اور ان لوگوں کو اخسرالاخسرین (سب گھاٹا والوں سے زیادہ گھاٹا اٹھانے والے) بنادیا،
اور اپنے مقصد میں ناکام کردیا اور خلیل کی شان کو اوپر بڑھایا اور ان کو ارض مقدسہ (شام کے علاوہ کنعان) کی طرف لے گئے جسے ہم نے دنیا جہان کیلئے با برکت بنایا ہے۔
جو مختلف مادی اور روحانی برکتوں کا مرکز ہے مادی اس طرح کہ وہ علاقہ بڑا زرخیز ہےاور روحانی اس طرح کی اس خطے میں سب سے زیادہ نبی مبعوث ہوئے ہیں۔
💖 نسبت روز
آج کا دن مولا امام حسن مجتبی علیہ السّلام اور سیدالشہدا مولا امام حسین علیہ السّلام سے منسوب ھے
💛 آج کےدن کی نمازیں
پیغمبر اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ آج کے دن کی 4 رکعت نماز پڑھنے کا بہت ثواب ہے۔
➖ دو دو رکعت کر کے نماز پڑھیں۔
➖ دو رکعت نماز روزِ سوموار پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةًاِلی اللّٰه۔
👈 پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد آیت الکرسی پڑھیں۔
👈 دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ توحید پڑھیں اور نماز تمام کریں۔
👈 دوسری دو رکعت کی پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ فلق پڑھیں۔
👈 دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ والناس پڑھیں۔
➖ پھر نماز تمام کر کے 10 مرتبہ پڑھیں۔
أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ رَبِّی وَاَتُوبُ اِلَیہ
🌺 دوسری نماز
مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص سوموار کے دن 10 رکعت نماز ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 10 مرتبہ سورہ توحید پڑھے۔ تو اللّٰه تعالی قیامت کے دن اس کیلٸے ایک نور مقرر فرماٸیگا جو اسکے کھڑے ہونیکی جگہ کو روشن کر دیگا اور سبھی اہلِ محشر اس پر رشک کرینگے۔
💠 نماز شبِ منگل
یہ دو رکعت نماز ہے۔ جسکی نیت یوں ہےکہ
دو رکعت نماز شبِ منگل پڑھتا/پڑھتی قُربَةًاِلَی اللّٰه۔
➖ پہلی رکعت میں سورہ الحمد کےبعد ایک مرتبہ سورہ قدر (اناانزلنا) پڑھیں اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کےبعد 7 مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔
💙 آج کےاذکار
💥 یا قاضیَ الحاجات 100 مرتبہ
💥 سُبحانَ اللهِ وَ الحَمدُ لِلّهِ 1000 مرتبہ
💥 یا لطیف 129 مرتبہ
💙 عمل براۓحلال مشکلات
اپنی شرعی حاجات کو پورا کرنے کیلٸے آج کے دن ہر نماز کے بعد یہ عمل بجا لاٸیں۔
💖 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلَی الحَسن علیہ السلام
10 مرتبہ
💖 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلَی الحُسین علیہ السلام
10 مرتبہ۔
📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل
🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔
❂ واجب غسل
✍🏻 حیض
👈🏻 حائض کی قسمیں
❹ مبتدئہ
مسئلہ (𝟒𝟖𝟔)
مبتدئہ یعنی اس عورت کو جسے پہلی بار خون آیاہو دس دن سے زیادہ خون آئےاور وہ تمام خون ایک جیسا ہوتو اسے چاہیےکہ اپنے کنبے والیوں کی عادت کی مقدار کو حیض اور باقی کو ان دو شرطوں کےساتھ استحاضہ قرار دے جو مسئلہ 𝟒𝟕𝟗 میں بیان ہوئی ہیں۔
اگر یہ ممکن نہ ہوتو ضروری ہےکہ مسئلہ 𝟒𝟖𝟏 میں دی گئی تفصیل کے مطابق تین اور دس دن میں سے کسی ایک عدد کو اپنے حیض کے دن قرار دے۔
🔶 دشمن پر غلبہ
زرقون پتھر کے پہننے سے دشمنوں پر ہیبت طاری ہوتی ہے۔ قدیم دور میں بادشاہ اور سپہ سالار اسکو پہن کر میدانِ جنگ میں جاتے تھےتاکہ دشمنوں کے وار سے محفوظ رہ سکیں۔
📖 آج کافرمان
جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم کافرمان ہے:
جس شخص میں یہ چار صفتیں پائی جائیں وہ اللّٰه تعالیٰ کے نوراعظم میں ہو جائیگا:
⊰1⊱ جس کا بچاؤ شہادت توحید ورسالت ہو۔
⊰2⊱ مصیبت کےوقت کہے:
إِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
⊰3⊱ جسے کوئی خوشی نصیب ہوتو کہے:
اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ
⊰4⊱ جس سےکوئی خطا سرزد ہو جائےتو کہے:
استغفر الله وأتوب إليه
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
انتخاب وترتيب۔
[بی۔اے نقوی]
ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس ☀
شیٸر اینڈ جواٸن
🪀
+923138055414
ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے