
01 Novmber 2025
🌷 بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ 🌷
☀ حُسینی کیلنڈر ☀
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ
🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ
🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ
🤲 آئے حُجّتِ خُدا جلدی آئیں
💚 آج کا دن ➖ ہفتہ
🌙 𝟎𝟗 جمادی الاوّل 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟏𝟔 کاتک 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟎𝟏 نومبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی
🌙 آج 𝟎𝟗 ماہِ جمادی الاوّل کا دن نحس ہے
😢 شہادت شھیدِ اوّل
امام الفقیہ، شھیدِاوّل آیت اللّٰه العظمٰی ابوعبداللّٰه شمس الدین محمد بن مکی بن محمد شامی عاملی جزینی رحمۃ اللّٰه علیہ 9 جمادی الاوّل 786 ھجری کو برقوق کی بادشاہت کےدور میں قاضی برہان الدین مالکی اور عبادبن جماعہ شافعی کے فتویٰ کےتحت قلعۂ شام کےقید خانےمیں ایک سال تک قیدوبند کی صعوبتیں جھیلنے کےبعد قتل کیا گیا۔
شیخ حر عاملی رحمۃ اللّٰه علیہ شھیدِاوّل کےقتل کی کیفیت کے بارےمیں لکھتے ہیں:
شھیدِاوّل کو تلوار سے وار کرکے شہید کیا گیا، پھر پھانسی پر لٹکایا گیا پھر سنگسار کیا گیا اور انکی میت کو نذر آتش کیا گیا۔
شھیدِاوّل کےافراد خاندان سب اہل علم وفضل اور اپنے زمانے کے علما میں سے تھے۔
شہید کے تینوں بیٹے “شیخ رضی الدین”، “شیخ ضیاء الدین” اور “شیخ جمال الدین” علما اور فقہا کے زمرےمیں آتےہیں۔
شہیدِاوّل کی زوجہ مکرمہ بھی خود فقہا اور معارف وتعلیمات اہل بیت علیہم السّلام کے مروجین ومبلغین میں سے تھیں۔
شہیدِاوّل کی بیٹی “امّ حسن” ـ جنکا نام “فاطمہ” تھا، جبل عامل کےعلما میں شمار ہوتی تھیں جنہیں “ست المشائخ” کا لقب دیا گیا ہے۔
✋ لبیک یاحُسین علیہ السّلام
کہ میں کبھی بھی مصیبت کےوقت بےتاب نہیں ہوتا/ہوتی۔
🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ: 𝟏𝟕 اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 40
بَلۡ تَاۡتِیۡہِمۡ بَغۡتَۃً فَتَبۡہَتُہُمۡ فَلَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ رَدَّہَا وَلَا ہُمۡ یُنۡظَرُوۡنَ﴿۴۰﴾
۴۰۔ بلکہ یہ (قیامت کا ہولناک عذاب) ان پر اچانک آئےگا تو انہیں بدحواس کر دے گا پھر انہیں نہ اسے ہٹانے کی استطاعت ہو گی اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی۔
🔘 اگر اللّٰه تعالیٰ کاعذاب معین وقت پر بھی آتا تو کوئی کم مصیبت کا نہ ہوتا، مگر جب وہ اچانک آجائے گا، تو سب کے سب ہکا بکارہ جائیں گے۔
پھر وہ نہ تو اُسے پلٹا کر ٹال ہی سکیں گے اور نہ اُنہیں مہلت ہی مل سکے گی۔
(اب رہا اُن کامذاق اُڑانا تو) مذاق تو آپ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم سے پہلے بھی رسولوں کا اڑایا جاچکا ہے مگر اُن کامذاق اڑانے والے خود اُسی چیز (جہنم) کے پھیرے اور گھیرے میں آکر پھنسے، جس کا کہ وہ مذاق اُڑایا کرتے تھے۔
اگر اللّٰه تعالیٰ کاعذاب معین وقت پر بھی آتا تو کوئی کم مصیبت کا نہ ہوتا، مگر جب وہ اچانک آجائے گا، تو سب کے سب ہکا بکا رہ جائیں گے اور کسی قسم کاکوئی بچاو نہ کرسکیں گے۔
اس آیت میں اللّٰه تعالیٰ اپنے رسول کو تسلی دے رہا ہےکہ
حق کے منکر لوگ صرف آپ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم ہی کامذاق نہیں اُڑاتے، بلکہ ایسے لوگ سارے رسولوں کامذاق اڑاتے چلے آئے ہیں ۔ لیکن آخر اُسی عذاب نے اُن کو آدبوچا تھا جس کاوہ مذاق اڑایا کرتے تھے۔
💖 نسبت روز
آج کا دن رسول خدا محمد مصطفیٰ صلی الله علیه وآله وسلّم سےمنسوب ھے
💛 آج کےدن کی نمازیں
جناب پیغمبر اسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
جو کوٸی بھی ہفتے کے دن 4 رکعت نماز بجا لاٸے اور نماز میں جتنے حرف بجا لاٸیگا اللّٰه تعالی ہر حرف کے عوض ایک شہید کا ثواب عطا کریگا۔
👈 دو دو رکعت کر کے نماز پڑھنی ہے۔
👈 دو رکعت نماز روزِ ہفتہ پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةً اِلی اللّٰه
👈 ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 3 مرتبہ سورہ الکافرون پڑھیں۔
👈 نماز تمام کرنیکے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی تلاوت کریں۔
👈 اسی طرح دوسری دو رکعت بجا لاٸیں۔
🌺 دوسری نماز
مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص ہفتہ کے دن 4 رکعت نماز ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی اور ایک مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کرے تو اللّٰه تعالی اسے انبیا علیھم السلام ، شہدا اور صالحین کےدرجے میں رکھے گا اور یہ لوگ سب سے بہترین ہمدم ہیں۔
💠 شبِ اتوار کی نماز
جو شبِ اتوار کی نماز پڑھےگا تو اسکو شاکروں اور صابروں کاثواب عطا کیاجائیگا۔
➖ یہ 6 رکعت نماز ہے جو دو دو رکعت کرکے پڑھی جاتی ہے۔
➖ دو رکعت نماز شبِ اتوار پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه
➖ ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد اور سات مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔
💙 آج کےاذکار
💥 یا رَبَّ العالَمین 100 مرتبہ
💥 یا حی یا قیوم 1000 مرتبہ
💥 يا غني 1060 مرتبہ
🌸 عمل براٸےحاجات
کسی بھی مصیبت یا پریشانی کے دور کرنے اور حاجات کی براری کیلٸے یہ عمل آج کے دن ہر نماز کے بعد بجا لاٸیں۔ ان شاء اللّٰه تعالی کامیابی ہوگی۔
🌷 *10 مرتبہ
الـّلـهـم صـَل ِّ عـَلـَی مـُحـَمـَّدٍ وَآل ِ مـُحـَمـَّدٍ
🌷 10 مرتبہ
اَللّٰھُمَّ صَلّ ِ عَلَی العَباس علیہ السلام
🌷 10 مرتبہ الـّلـهـم صـَل ِّ عـَلـَی مـُحـَمـَّدٍ وَآل ِ مـُحـَمـَّدٍ
📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل
🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔
❂ واجب غسل
✍🏻 حیض
مسئلہ (𝟒𝟑𝟒)
اگر کسی لڑکی کو نو سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے خون آئے تو وہ حیض نہیں ہے۔
مسئلہ (𝟒𝟑𝟓)
حاملہ اور بچے کو دودھ پلانے والی عورت کو بھی حیض آنا ممکن ہے اور حاملہ اور غیر حاملہ کا حکم ایک ہی ہے۔
ہاں اگر ایسی حاملہ عورت جو وقت کی عادت رکھنےوالی ہوتو اپنی عادت کےایام شروع ہونیکے بیس روز گزرنے کےبعد حیض کی علامتوں کےساتھ خون دیکھے تو اس کیلئے احتیاط کی بناپر ضروری ہےکہ وہ ان کاموں کو ترک کردے جنہیں حائض ترک کرتی ہے اور مستحاضہ کے افعال بھی بجا لائے۔
مسئلہ (𝟒𝟑𝟔)
اگر کسی ایسی لڑکی کوخون آئے جسے اپنی عمر کے نوسال پورے ہونےکا علم نہ ہو اور اس خون میں حیض کی علامات نہ ہوں تو وہ حیض نہیں ہےاور اگر اس خون میں حیض کی علامات ہوں تو اس پر حیض کاحکم لگانا محل اشکال ہے۔
مگر یہ کہ اطمینان ہو جائےکہ یہ حیض ہے اور اس صورت میں یہ معلوم ہو جائےگا کہ اس کی عمر پورے نوسال ہوگئی ہے۔
🔸 عقل میں اضافہ
سرخی مائل گلابی رنگ کا پکھراج (پتھر) کے استعمال سے عقل میں اضافہ ہوتا ہے۔
📖 آج کافرمان
جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام کافرمان ہے:
اگر کشتی سمندد میں ہو اور اس میں کسی کا انتقال ہو جائےتو اسے کسی بڑے مٹکے میں رکھ کر اور اسکا منہ بند کرکے پانی میں پھینک دیا جائے۔
🟠 برزخ کا سفرنامہ
≋ ایک بےدین شخص کی برزخی زندگی، قرآن واہلبیت علیہم السّلام کےفرامین کی نگاہ میں ≋
🔹 قسط نمبر: ①⓪①
👈🏻 تیسرا باب:
وادی برھوت سے قیامت تک
✍🏻 مجاہدین فی سبیل اللّٰه کا اعلیٰ مقام
ہم اس علاقے سےنکل کر ایک نہایت سرسبز وشاداب اور بہترین آب وہوا والے علاقےمیں داخل ہوئے۔
ہرطرف بڑی دلنشیں خوشبو پھیلی ہوئی تھی۔
مجھے ایک دلکش آواز سنائی دے رہی تھی۔
کچھ لوگ بلند آواز سے چہک چہک کر کہہ رہے تھے:
خدایا!
اے معبود!
اےپروردگار!
ہمیں جلدازجلد وہ تمام نعمتیں نصیب فرما دے جنکا تو نےہم سے وعدہ فرما رکھا ہے۔
ہمیں جلد ازجلد حورالعین کا قرب نصیب فرما دے!
ہمیں جتنی جلدی ہو سکے پھلوں سےلدے باغات والے محلات تک پہنچا دے!
ہمیں (جنت کے) خوش ذائقہ پانی، (جنتی) پرندوں کے لذیذ گوشت اور انواع واقسام کے پھلوں سے شاد فرمادے!
میں نےذرا غور سےدیکھا تو وہ لوگ کچھ بوتے اور کاٹتے ہوئے نظر آئے۔
یہ لوگ جیسےہی کوئی چیز بوتے، وہ اسی وقت سرسبز ہوکر پک جاتی اور یہ لوگ اسےکاٹ لیتے۔
پھر یہ لوگ کاشت کرتے اور فوراً پکی فصل اٹھا لیتے۔ انکا یہ کام مسلسل جاری تھا۔
میں نے کـــــردار سےپوچھا:
یہ کون لوگ ہیں جن سے دلکش مہک اٹھ رہی ہےاور انکے چہرے اتنے خوبصورت اور نورانی ہیں؟
اس نےجواب دیا:
یہ لوگ حق وصداقت کے راستے میں (بےلوث) جہاد کرنیوالے مجاہدین ہیں۔
یہ لوگ صرف اللّٰه تعالیٰ کےقرب کیخاطر میدانِ جنگ کو روانہ ہوتےاور دین وقرآن کے دشمنوں سےجہاد کرتے ہوئے غازی بنکر واپس آتے۔
میں نےپوچھا:
اچھا یہ انکے کچھ بونےاور کاٹنے کاماجرا کیاہے؟
اس نےکہا:
یہ جتنا بوتے اور کاٹتے جاتےہیں، ہرہر ساعت، ہرہرمنٹ اور ہرہرسکینڈ انکی نیکیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہےگا حتیٰ کہ یہ لوگ اپنے اصل مقام میں سکونت پذیر ہونگے۔
✍ جـــــاری ہے۔ (ان شاءاللّٰه تعالیٰ)
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
انتخاب وترتيب:
[بی۔اے نقوی]
ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس☀
شیٸر اینڈ جواٸن
🪀
+923138055414
ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے